20/08/2025
کچھی مسلم سومراجماعت کے زیر انتظام حاجی نور محمد سومرو پبلک اسکول کے زیر اہتمام اسکول کمیٹی کے چئیرمین علی محمد سومرو ممبران دانش سومرو، ارشد عبداللہ سومرو نے 78 ویں جشن آزادی کے موقع پر ایک خوبصورت آ زادی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں 78 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا, اسکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا اور اس موقع پر کچھی سومرا فیڈریشن نے پرچم کشائی بھی کی کچھی سومرا فیڈریشن کے چیئر مین رکنِ سندھ اسمبلی جناب سجاد علی سومرو ، کچھی مسلم سومرا جماعت کے صدر حاجی عبداللہ سومرو ، جنرل سیکریٹری حسن سومرو ، خزانچی علی محمد سومرو کچھی سومرا فیڈریشن کے ممبران عبدالرزاق سومرو، حاجی اسحاق سومرو، انور چاکی سومرو، دانیال چاکی سومرو، ساجد چاکی سومرو، عمران سومرو و دیگر ممبران نے شرکت کی اور پروگرام کو خوبصورت بنایا۔۔