Pakistan News Alerts

Pakistan News Alerts Pakistan News Alerts: Breaking news, updates, and analysis from Pakistan. Stay with our coverage.

17/11/2024

پاکستان نیوز الرٹس
گلشن حدید: بن قاسم ہوٹل پر شہریوں سے بڑی ڈکیتی

ملیر کے اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع گلشن حدید موڑ پر قائم بن قاسم ہوٹل میں صبح 9 بجے ایک بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

ڈکیتوں نے سرعام اسلحے کے زور پر ہوٹل پر بیٹھے شہریوں کو یرغمال بنایا اور ان کے موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

شہریوں نے پولیس سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے تاکہ علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پایا جا سکے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

*سندھ فوڈ اتھارٹی کا سندھ بھر میں 350 سے زائد مقامات پر کارروائیاں، 20 لاکھ روپے کے جرمانے عائد* کراچی میں زائد معیاد اش...
16/11/2024

*سندھ فوڈ اتھارٹی کا سندھ بھر میں 350 سے زائد مقامات پر کارروائیاں، 20 لاکھ روپے کے جرمانے عائد*

کراچی میں زائد معیاد اشیاء کے استعمال پر معروف پیزا برانڈ سیل، 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد

کراچی، 16 نومبر 2024:

سندھ فوڈ اتھارٹی (ایس ایف اے) نے غذائی تحفظ اور قواعد و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ ایک روز میں سندھ بھر میں 350 سے زائد مقامات پر معائنہ کیا گیا، جس کے دوران اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، بھاری جرمانے عائد کیے گئے، اور لائسنسنگ کے عمل کو فروغ دیا گیا، تاکہ عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں، سندھ فوڈ اتھارٹی کی دو ٹیموں نے 35 معائنہ کیے، جن کے دوران 11 اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے اور مختلف مقامات پر 6 لاکھ 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح، ڈسٹرکٹ کیماڑی میں 12 معائنہ کیے گئے، جن میں پانچ اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے اور 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ کورنگی میں 48 مقامات پر معائنہ کیا گیا، 15 اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، 12 مقامات پر 5 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، اور 15 لائسنس چالان جاری کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 1 لاکھ 46 ہزار 900 روپے تھی۔
ڈسٹرکٹ ملیر میں 15 معائنہ کیے گئے، جن کے دوران 11 اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے اور 3 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ضلع مشرقی میں مجموعی طور پر 40 انسپکشنز کی گئیں، جن کے نتیجے میں 3 بہتری کے نوٹس اور 7 جرمانے جو کہ 155,000 روپے کے تھے عائد کیے گئے، اس کے علاوہ 10 لائسنس چالانز بھی جاری کیے گئے۔ شہید بینظیر آباد (SBA) میں 18 انسپکشنز کی گئیں، جن کے نتیجے میں 13 بہتری کے نوٹس اور 7 لائسنس چالانز جاری کیے گئے۔ میرپورخاص میں 18 مقامات پر معائنہ کیا گیا، جس میں تین اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ حیدرآباد کی ویجیلنس ٹیم نے 23 مقامات کا معائنہ کیا، 17 اصلاحی نوٹس جاری کیے، اور 1 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔

علاوہ ازیں، عمرکوٹ-تھرپارکر، سانگھڑ، ٹھٹھہ، قمبر-شہدادکوٹ، مٹیاری، بدین، ٹنڈو محمد خان، دادو، اور ٹنڈو الہ یار میں بھی معائنہ کیا گیا، جہاں فوڈ سیفٹی کے معیارات کی پاسداری کو یقینی بنانے اور عوامی صحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی، مزمل حسین ہالیپوٹو نے ٹیموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان مشترکہ کارروائیوں نے اتھارٹی کی غذائی تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی غیر معیاری کاروباروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جا سکے۔

اسی دوران، سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے ملیر میں ایک معروف پیزا برانڈ کے مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مارا اور غذائی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف کیا۔ دورانِ چھاپہ، بڑی مقدار میں زائد المعیاد اجزاء برآمد کیے گئے جو شہر بھر میں فروخت ہونے والے پیزا کی تیاری میں استعمال کیے جا رہے تھے۔

ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہا، "گلی سڑی اور غیر معیاری اشیاء سے خوراک تیار کرنا عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ایسی خلاف ورزیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔"

مینوفیکچرنگ یونٹ کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا اور 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ہالیپوٹو نے مزید کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی شہریوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گی۔

آئیڈیاز 2024: کراچی کی کون سی سڑکیں بند ہوں گی؟ ٹریفک پلان جاری19 نومبر سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں آئیڈیاز ...
16/11/2024

آئیڈیاز 2024: کراچی کی کون سی سڑکیں بند ہوں گی؟ ٹریفک پلان جاری

19 نومبر سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں آئیڈیاز 2024 نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے

کراچی:شہر قائد میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا۔

ٹریفک پولیس نے رواں ماہ 19 نومبر سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹر میں منعقدہ آئیڈیاز 2024 نمائش کی سیکیورٹی کے حوالے سے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر 19 نومبر سے 22 نومبر تک صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک عارضی طور پر بند کیے جانے والے راستوں کی نشاندہی کی ہے جس میں اسٹیڈیم فلائی اوور سے حسن اسکوائر اور حسن اسکوائر فلائی اوور سے نیشنل اسٹیڈیم تک دونوں فلائی اوورز ٹریفک کے لیے بتائے گئے اوقات میں بند ہونگے جبکہ اسی دورانیہ میں اسٹیڈیم روڈ آغا خان اسپتال سے بائیں جانب حسن اسکوائر (سرشاہ سلیمان روڈ) ٹریفک کے لیے بند رہیگا۔

ڈالمیا سے اسٹیڈیم سنگل سے دائیں جانب حسن اسکوائر کی جانب ٹریفک کو جانے اجازت نہیں ہوگی جبکہ یونیورسٹی روڈ نیپا سے آتے ہوئے ایکسپو سینٹر سے بائیں جانب اسٹیڈیم کی جانب جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے بند رہیگا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیوی ٹریفک کے متبادل راستوں ، فلٹر اور ڈائیورژن مقامات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جس میں کار ساز شارع فیصل سے تمام ہیوی ، کمرشل اور واٹر ٹینکرز کا داخلہ عارضی طور پر بند جبکہ تمام ہیوی اور کمرشل گاڑیاں ڈرگ روڈ کا راستہ اختیار کریں گی۔

ملینیئم مال سے اسٹیڈیم روڈ پر ہیوی ٹریفک اور کمرشل گاڑیوں کے داخلے پر بھی عارضی پابندی عائد ہوگی اور اس دوران ہیوی و کمرشل گاڑیاں نیپا عسکری فور اور ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیئم مال سے نیپا چورنگی کا راستہ اختیار کرینگی ، نیپا سے حسن اسکوائر تک ہیوی و کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم اس دوران ہیوی ٹریفک و کمرشل گاڑیاں نیپا سے گلشن چورنگی اور وہاں سے سہراب گوٹھ یا نیپا سے ملینیئم مال سے ڈرگ روڈ کا راستہ اختیار کر سکتی ہیں۔

جیل چورنگی سے حسن اسکوائر تک ہیوی و کمرشل گاڑیوں ہرگز جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم ہیوی و کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز شہید ملت روڈ یا تین ہٹی کا استعمال کر سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق نیو ٹاؤن یونیورسٹی روڈ پر اندرون علاقے سے آنے والی ہیوی ٹریفک و کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم روڈ جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اس دوران ٹریفک کو پیپلز چورنگی اور شہید ملت کی جانب روانہ کیا جائیگا، لیاقت آباد 10 نمبر سے جانب حسن اسکوائر ہیوی و کمرشل ٹریفک کو جانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی تاہم اس دوران ہیوی و کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز لیاقت آباد 10 نمبر سے دائیں جانب تین ہٹی کی جانب جا سکیں گے۔

ترجمان ک مطابق سر شاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر سے جانب نیشنل اسٹیڈیم روڈ کی دونوں اطراف کی سڑکیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی اس کے علاوہ غریب آباد سے شارع فیصل براستہ حسن اسکوائر یونیورسٹی روڈ نیپا کا راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔

ٹریفک پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں اور راستوں کی بندش اور استعمال کرنے والے راستوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں جبکہ شہری اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کسی بھی سروس روڈ یا مین روڈ پر پارک کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر یا واٹس ایپ نمبر 03059266907 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Check comment
15/11/2024

Check comment

غیر حاضری کیوں لگائی؟ پنجاب پولیس کانسٹیبل نے سینئر افسر کو قتل کرکے خودکشی کرلیشیخوپورہ: فاروق آباد پولیس ہیڈ کواٹرز می...
08/11/2024

غیر حاضری کیوں لگائی؟ پنجاب پولیس کانسٹیبل نے سینئر افسر کو قتل کرکے خودکشی کرلی

شیخوپورہ: فاروق آباد پولیس ہیڈ کواٹرز میں ڈیوٹی چیکنگ پر جھگڑے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی افسر انسپکٹر نے کانسٹیبل کی غیر حاضری لکھوائی جس پر جھگڑا ہوگیا، اس دوران کانسٹیبل نے انسپکٹر کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول انسپکٹر کی شناخت محمد افضل اور کانسٹیبل کی شناخت محمد طاہر کے نام سے ہوئی، کانسٹیبل طاہر کی ڈیوٹی پی سی ٹریننگ اسکول کے پرنسپل آفس کے باہر لگائی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی افسر انسپکٹر افضل نے چیک کیا تو کانسٹیبل طاہر ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا، انسپکٹر افضل نےکانسٹیبل کی غیر حاضری کا روزنامچے میں اندراج کروایا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ غیر حاضری کا اندراج کروانے پر کانسٹیبل اور انسپکٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

31/10/2024

پی آئی اے کی متوقع قیمت 85 ارب روپے مگر 10 ارب روپے کی صرف ایک بولی، ایسا کیوں؟

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک، میجر سمیت 3 جوان شہید
30/10/2024

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک، میجر سمیت 3 جوان شہید

30/10/2024

اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کا 29 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے پر ملیشیا روانہ

30/10/2024
29/10/2024

پاکستان میں شوہر کی وفات کے بعد خواتین کو سسرال سے نکال دینا عام ہو گیا ہے، جیسے لیہ میں سمیرا کے ساتھ ہوا۔ یہ رویہ غیر انسانی اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ بیوہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے معاشرتی آگاہی اور قانون سازی ضروری ہے۔

27/10/2024

خیبرپختونخوا حکومت کا اہم اقدام،60 سال سے زائد عمر کے افراد کی فوتگی پر خاندان کو 5 لاکھ، 60 سال سے کم عمر کے افراد کی موت پر ورثاء کو 10 لاکھ روپے تک مالی معاونت فراہم کی جائے گی، ایک فرد کی موت سے خاندان مالی بحران میں چلا جاتا ہے، اس تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا۔۔۔!!!

Address

Malir
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan News Alerts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan News Alerts:

Share