Karachi News21

Karachi News21 Social Media News Group

30/11/2021

کراچی: نارتھ ناظم آباد بلاک آئی کے ایک گھر میں چار ڈاکو فیملی کو یرغمال بناکر 8 لاکھ روپے، سونے کے زیورات اور لیپ ٹاپ لُوٹ کرفرار

ٹنڈوالہیار میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی مبینہ خودکشی،اہلخانہ نے زبردستی میاں بیوی میں علیحدگی کرواکر لڑکی سے جبراً...
30/11/2021

ٹنڈوالہیار میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی مبینہ خودکشی،
اہلخانہ نے زبردستی میاں بیوی میں علیحدگی کرواکر لڑکی سے جبراً لڑکے کو راکھی بندھوائی

30/11/2021

شہرِ قائد میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔۔۔ یہاں کوئی بیروزگاری سے تنگ آکر جان دے رہا ہے کسی کو دندناتے لُٹیرے سرِعام گولی ماردیتے ہیں۔
کراچی:بلدیہ رشید آباد مدینہ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دوافراد شدید زخمی،
کراچی: ڈاکو موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار
زخمیوں کی شناخت 50 سالہ احمد اور 35 سالہ عمران کے نام سے ہوئی۔

30/11/2021

شہرِقائد میں آتشزدگی کے پے درپے واقعات کے پیچھے اسطرح کی سازش کی جارہی ہے،
نامعلوم شخص کو لیڈیز برقعہ پہنے آگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے

30/11/2021

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نا بڑھانے کا فیصلہ
پیٹرول کی قیمت 145 روپے 85 پیسے برقرار

لڑکیوں میں سگریٹ نوشی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے
30/11/2021

لڑکیوں میں سگریٹ نوشی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے

30/11/2021

کراچی:لیاری چاکیواڑہ ادم ٹی روڈ پر قائم خالی پلاٹ پر دستی بم حملہ

دستی بم حملے سے کوئی جان نقصان نہیں ہوا پولیس

زور دار دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

پولیس رینجر بی ڈی ایس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا

مبینہ طور پرلیاری گینگ وارکےکارندوں نےبھتے کےتنازع پردستی بم سے حملہ کیا،پولیس کادعویٰ

دستی بم ارجیز 69 پاکستان میڈ ہے،بی ڈی ایس

دستی بم سے ایک فٹ گیرا اور تین فٹ چوڑا گڑھا پڑا،بی ڈی ایس

30/11/2021

کراچی:راشد مہناس روڈ پر لکی ون مال کی تیسری منزل سے چھلانگ کرکے شہری نے خودکشی کرلی
کراچی:متوفی 29 سالہ زوہیر نامی شخص نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کی، ذرائع
کراچی:متوفی زوہیر چار بچوں کا باپ اور انچولی کا رہائشی تھا،پولیس حکام
کراچی: متوفی زوہیر کی والدہ اسکول ٹیچر ہے ،پولیس حکام
کراچی:متوفی دو بار پہلے بھی خودکشی کی کوشش کرچکا تھا،پولیس

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ امرود بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے نہایت مفید اور مؤثر ہے۔سرد تر مزاج کا حامل پھل امرود فرحت بخش ا...
30/11/2021

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ امرود بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے نہایت مفید اور مؤثر ہے۔
سرد تر مزاج کا حامل پھل امرود فرحت بخش اور لذت سے بھرپور ہوتا ہے، امرود میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشیئم بھی پایا جاتا ہے، جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود میں موجود اجزا خون کی روانی کو کم کر کے بہاؤ متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
علاوہ ازیں امرود میں کئی طرح کے وٹامن موجود ہیں جو جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ امرود دل کی بیماریوں کے لیے بھی مفید ہے۔
ماہرین کے مطابق امرود جلد کی حفاظت بھی کرتا ہے جبکہ ہاضمہ بہتر بنانے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

30/11/2021

شیخوپورہ: کالا شاہ کاکو موٹروے کے قریب دھند کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں

مُلک میں اصل انقلابی تبدیلی پیپلزپارٹی لائے گی، بلاول بھٹو
30/11/2021

مُلک میں اصل انقلابی تبدیلی پیپلزپارٹی لائے گی، بلاول بھٹو

30/11/2021

کراچی: چیف جسٹس کا کالا پُل والی دیوار اور گرینڈ کنونشن ہال آج ہی گرانے کا حکم
ایسا نہیں ہوسکتا کہ فوج کی غیر قانونی تعمیرات کو چھوڑدیں، چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈز ملٹری لینڈ کے کمرشل استعمال کیخلاف از خود نوٹس پر سماعت سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر...
30/11/2021

سپریم کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈز ملٹری لینڈ کے کمرشل استعمال کیخلاف از خود نوٹس پر سماعت

سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ میاں ہلال عدالت میں پیش

سیکرٹری صاحب آپ خود بھی جنرل رہے ہیں آپ کو تو پتہ ہو گا، چیف جسٹس

قانون کی یہ نیت نہیں کہ دفاع کی زمین کسی اور مقصد کیلئے استعمال ہو، چیف جسٹس

اگر دفاع کیلیے استعمال نہیں ہو رہی تو یہ زمین واپس حکومت کے پاس جائیگی، چیف جسٹس

یہ حکومت کی زمین ہے، چیف جسٹس

ڈیفینس مقاصد کی زمین پر سینیما، پیٹرول پمپ، ہاوسنگ سوسائٹی، شاپنگ مال اور مرج ہال بن رہے ہیں، چیف جسٹس

جنرل صاحب یہ دفاعی مقاصد تو نہیں، چیف جسٹس

اٹارنی جنرل صاحب بتائیں وزارت دفاع کیسے اس کے استعمال کو دفاع تک محدود رکھے گی، چیف جسٹس

پورے پاکستان میں کنٹونمنٹ بورڈ کی اراضی پر یہ سلسلہ جاری ہے، چیف جسٹس

ہم کنٹونمنٹ بورڈز کی زمین سے متعلق قانون کو آئین کے تناظر میں طے کر دیتے ہیں،چیف جسٹس

یہ ادارے کی اپنی ساکھ کیلیے بھی بہت اہم ہیں، جسٹس قاضی امین

اٹارنی جنرل صاحب ان کو قانون کی سمجھ بوجھ کرانی ہے، وہ کون کرائیگا،چیف جسٹس

سارے پاکستان میں یہ ہو رہا ہے اتنے بڑے بڑے مالز بن رہے ہیں، چیف جسٹس

گلوبل مارکی کی زمین ایک ریٹائرڈ میجر نے لیز پر دے دی، چیف جسٹس

کیا ریٹائرڈ میجر کو کسی پرائیویٹ پارٹی کو گلوبل مارکی کی زمین کو لیز پر دینے کا اختیار تھا،چیف جسٹس

جو لوگ ملوث تھے انکے خلاف کیا ایکشن لیا گیا،چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے سیکرٹری دفاع کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی

اٹارنی جنرل کی استدعا پر عدالت نے رپورٹ واپس لینے کی اجازت دے دی

کیا سینما، شادی ہال، سکول اور گھر بنانا دفاعی مقاصد ہیں؟چیف جسٹس

کراچی میں تمام غیر قانونی عمارتیں مسمار کروا رہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

ایسا نہیں ہو سکتا کہ فوج کی غیر قانونی تعمیرات کو چھوڑ دیں، چیف جسٹس

فوج کی غیر قانونی تعمیرات کو چھوڑ دیا تو باقی کو کیسے گرائیں گے؟چیف جسٹس

اٹارنی جنرل صاحب فوج کو قانون کون سمجھائے گا؟چیف جسٹس پاکستان

فوج کیساتھ قانونی معاونت نہیں ہوتی وہ جو چاہتے ہیں کرتے رہتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان

فوج جن قوانین کا سہارا لیکر کمرشل سرگرمی کرتی ہے وہ غیرآئینی ہیں،چیف جسٹس

کارساز میں سروس روڈ بھی بڑی بڑی دیواریں تعمیر کرکے اندر کر دی گئیں،چیف جسٹس پاکستان

کنٹونمنٹ زمین کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم نہیں کیا جا سکتا، چیف جسٹس

پرل مارکی اور گرینڈ کنونشن ہال ابھی تک برقرار ہیں،چیف جسٹس پاکستان

کالا پل کیساتھ والی دیوار اور گرینڈ کنونشن ہال آج ہی گرائیں، چیف جسٹس

کارساز اور راشد منہاس روڈ پر اشتہارات کیلئے بڑی بڑی دیواریں تعمیر کر دی ہیں،چیف جسٹس

سیکرٹری صاحب آپ کیا یہ کہہ رہے ہیں کہ کمرشل استعمال ڈیفنس مقاصد ہے تو پھر ڈیفنس کس کو کہتے ہیں؟ چیف جسٹس

سی ایس ڈی کو بھی اب اوپن کمرشل ڈیپارٹمنٹل اسٹور بنا دیا گیا ہے،چیف جسٹس

گزری روڈ پر راتوں رات بلڈنگ کھڑی کر دی گئی، چیف جسٹس

ہم ابھی سو کر نہیں اٹھے تھے کہ انھوں نے بلڈنگ کھڑی کر دی،چیف جسٹس

ہمیں بتائیں آگے کا کیا پلان ہے آپکا،چیف جسٹس

سر ایک تینوں سروسزبکی کمیٹی بنادی ہے جو غیر قانونی عمارتوں کی نشاندہی کریگی، سیکرٹری دفاع

اگر یہ غیر قانونی عمارتیں رہیں گی تو باقیوں کیخلاف کیا ایکشن لیں گے،چیف جسٹس

یہ فیصلہ ایک روایت بن جائیگا،چیف جسٹس

سیکرٹری صاحب آپکے آرمی آفیشلز نے زمین خریدی اور بیچ کر چلے گئے، چیف جسٹس

پھر یہ زمین دس ہاتھ آگے بکی آپ کیسے واپس لیں گے،چیف جسٹس

کراچی : شہر قائد میں معاوضے کی خاطر تین ہٹی پر درجنوں جھونپڑیوں کو آگ لگانے کا انکشاف، لیاری ندی ہندو پاڑہ بستی کے 4 نوج...
30/11/2021

کراچی : شہر قائد میں معاوضے کی خاطر تین ہٹی پر درجنوں جھونپڑیوں کو آگ لگانے کا انکشاف،

لیاری ندی ہندو پاڑہ بستی کے 4 نوجوانوں نے آگ لگائی۔ آگ معاوضے کی خاطر لگائی گئی پولیس

سپرمارکیٹ پولیس نے آگ لگانےمیں ملوث نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ملزم فہد نے اپنے اوردیگر 3 ساتھیوں کی مددسےآگ لگائی تھی، آگ سے درجنوں جھونپڑیاں اور سامان جل کر راکھ ہوگیا تھا، مفرور ملزمان میں ساگر، کیول اور وجے شامل ہیں۔

آگ لگانے والے چاروں نوجوان جھونپڑپٹی میں ہی رہتے ہیں، آگ لگنے کے بعد معاوضہ ملنے کی خاطر کارروائی کی گئی،جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

ہم 4 بندے وجے ، کیول اورساگر ساتھ تھے، ساگر سے گیس کی بوتل منگوائی، کیول نے کہا پچھلی سردیوں میں بھی آگ لگنے پر امداد ملی تھی، کہاگیااس باربھی سردی آگئی ہے آگ لگاتے ہیں۔ ملزم فہد کا بیان

ملزم کا کہنا تھا کہ تینوں افراد جھگیوں کے رہنے والے تھے، امداد ملنے کے چکر میں آگ لگائی گئی اوت آگ لگا کر ہم لوگ شور مچاتے ہوئے باہرنکلے، ہم نےشورمچایاکہ آگ لگ گئی تاکہ جانی نقصان نا ہو۔

پولیس حکام نے بتایا ملزمان کے خلاف 2روزقبل مقدمہ درج کیاگیا، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج ہوا تھا، آگ لگنے سے 250 کےقریب جھونپڑیاں جلی تھیں، لیاری ندی ہندوپاڑہ بستی کے4نوجوانوں نے آگ لگائی تھی،پولیس

مظفرگڑھ:مراد آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 4افراد جاں بحق ، 3زخمی، ریسکیوذرائعمظفرگڑھ: حادثہکار اور ٹرک کے درمیان تصادم سے پ...
30/11/2021

مظفرگڑھ:مراد آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 4افراد جاں بحق ، 3زخمی، ریسکیوذرائع
مظفرگڑھ: حادثہکار اور ٹرک کے درمیان تصادم سے پیش آیا، ریسکیوذرائع

30/11/2021

کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ٹیلی فون ایکسچینج میں آگ لگنے سے پرانا سامان جل گیا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق ٹیلی فون ایکسچینج کے عقبی گیٹ کے ساتھ خالی پلاٹ میں پرانے سامان میں آج صبح آگ لگ گئی تھی۔

آتشزدگی سے سیاہ دھوئیں کے بادل پورے شہر میں دیکھے جا رہے تھے۔

آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کے مختلف سینٹرز سے تین گاڑیاں اور فائر فائٹرز روانہ کئے گئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جس کے بعد آگ کو مزید ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

آرام باغ تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر ارشد جنجوعہ کے مطابق آتشزدگی سے پلاسٹک کا پرانا سامان اور کیبل وغیرہ جل گئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کراچی میں آگ لگنے کے پے در پے واقعات میں بھاری مالی نقصانات کے بعد اس آگ کے دھوئیں سے بھی شہر میں سراسیمگی پھیل گئی۔

سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر کی ضمانت منظور کر لیعدالت کا علی وزیر کو 4 لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع...
30/11/2021

سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی
عدالت کا علی وزیر کو 4 لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم
جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے سماعت کی

30/11/2021

کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس کے ہاؤس جاب ڈاکٹروں کا وزیر صحت کے سامنے احتجاج

ڈاکٹروں نے وزیر صحت عذرا پیچوہو کی گاڑی روک لی

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ڈاکٹروں سے ملاقات ، مسائل سنے

پورے صوبے کے مقابلے میں ڈاؤ اسپتال میں ڈاکٹروں کو صرف 20 فیصد تنخواہ مل رہی ہے ، ڈاکٹرز

ہماری تنخواہیں بھی دوسرے اسپتالوں کے ڈاکٹرز کے برابر کی جائیں، ڈاکٹر

کوزیر صحت کی جانب سے ینگ ڈاکٹروں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi News21 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share