12/04/2022
اسلام آباد (آن لائن) شمالی وزیرستان میں حکام نے علاقے میں ڈرون حملے میں ہلاکتوں سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا افغانستان کی سرحد سے متصل خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شوال کے علاقے میں ڈرون طیارے کے حملے میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف کہانیاں گھڑی جا رہی ہیں جس میں موجود معلومات حقائق پر مبنی نہیں ۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں نازک وقت پر شہریوں کو گمراہ کن اطلاعات کے ذریعے دھوکا میں نہ ڈالا جائے تاکہ کسی نقصان سے بچا جا سکے۔