Shortly Breaking News

Shortly Breaking News Hi! Welcome to Shortly Breaking News Channel. Follow Us For More Information, News Updates Thanks!
(1)

21/05/2024

‏عدالت میں کیا ہوا؟شاعر احمد فرہاد کی جبری گمشدگی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت کی مکمل تفصیلات

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مغوی شاعر احمد فرہاد کی بازیابی درخواست پر وزارت دفاع سے تین بجے تک رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہا عدالت میں جھوٹ بول کر پٹیشن واپسی کی درخواست دائر کرنے پر احمد فرہاد کو چھوڑنے کے پیشکش ہوئی۔ کہا گیا کہ اغوا کے بجائے پٹیشنر کے خود اپنی مرضی سے جانے کا بتائیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے یہ انصاف کی راہ میں مداخلت ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی کو بتا دیں بندہ ہر صورت چاہیے۔ اپنے اوپر سے اغوا کار کا کیبل ہٹوائیں۔ تفتیشی افسر ڈی جی آئی ایس آئی اور سیکٹر کمانڈر کا بیان قلمبند کرے

جسٹس محسن اختر کیانی نے عروج زینب کی اپنے مغوی شوہر احمد فرہاد کی بازیابی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پوچھا ایک متفرق درخواست آئی ہے اس میں کیا ہے؟ سترہ مئی یعنی جمعہ کی رات کو پٹیشنر کو شوہر کے وٹس ایپ نمبر سے کال آتی ہے۔ ان کے پیچھے سے دو مزید افراد کی آوازیں آ رہی تھیں جو دباؤ ڈال رہے تھے۔ کہا گیا کہ پٹیشن واپس لیں تو بندہ ہفتے کے روز واپس آ جائے گا لیکن کورٹ کو جھوٹ بولنا ہے کہ احمد فرہاد کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے گئے تھے۔ بارہا رابطے کیے جا رہے ہیں اور بہت زیادہ پریشر ڈالا جا رہا ہے۔ تین ڈرافٹس ہمارے اور ان لوگوں کے درمیان شیئر ہوئے۔ احمد فرہاد واپس نہیں آئے اس لئے ہم درخواست واپس نہیں لے رہے۔ اگر یہ اغوا برائے تاوان ہوتا تو وہ پیسے مانگتے۔ یہ واضح طور پر جبری گمشدگی کا کیس ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ایک آدمی کو اغوا کر کے رکھا ہوا ہے، اپنے اوپر سے اغوا کا لیبل ہٹوائیں، مجھے اب آئی ایس آئی سے بندہ چاہئے۔ سیکرٹری دفاع ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ میں وارنٹ گرفتاری جاری کروں گا۔ تفتیشی افسر آج ہی ڈی جی آئی ایس آئی اور سیکٹر کمانڈ کا بیان لکھیں۔ احمد فرہاد دہشت گرد ہے؟ کیا بھارت سے آیا ہے یا اغوا برائے تاوان میں ملوث ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا نہیں، سر ایسا نہیں ہے۔ عدالت نے کہا آج ہی گیارہ بجے جواب جمع کرائیں۔ وزارت دفاع کے نمائندے نے کہا ایک دو دن کا وقت دے دیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا اتنا وقت کیوں چاہئے؟ آپ نے کیا پوچھنا ہے کہ باجوڑ والے سیف ہاؤس میں ہے یا کشمیر والے؟ عدالت نے استفسار کیا کیا آپ کبھی اغوا ہوئے ہیں؟ وزارت دفاع کے نمائندے نے جواب دیا نہیں۔ جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا جو اغوا ہوئے ان پر کیا گزرتی ہے، ان کو ہی پتہ ہوتا ہے۔ آپ کے پاس گیارہ بجے تک کا وقت ہے۔ وزارت دفاع کے افسر نے کہا رابطہ کرنے کے لیے وقت چاہئے۔ عدالت نے کہا کیا ان کے دفاتر چاند پر ہیں جو رابطے میں وقت لگے گا۔ لوگوں کو اس نہج پر نا لے کر آئیں کہ اداروں کا جینا مشکل ہو جائے۔ میں اس کیس کو ڈی بی کے بعد تین بجے دوبارہ سنوں گا۔ تین بجے تک جواب لائیں، ورنہ آرڈر پاس کروں گا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے کہا پورے ادارے پر الزام عائد نہیں ہو سکتا۔ عدالت نے کہا پھر بتائیں کہ کیا کوئی ان کا ترجمان ہے جس کا نام لیں؟ آپ لوگوں نے اپنے ادارے سے متعلق رائے تبدیل کرنی ہے۔ اسٹیٹ کا فرنٹ فیس نامعلوم افراد نہیں پولیس ہے۔ مزید سماعت تین بجے ہو گی

20/05/2024

*گرمی کا ریکارڈ توڑ سلسلہ 20 مئی یعنی کل سے ملک بھر میں اثرانداز ہوگا جو کہ 23 مئی سے مزید شدت اختیار کریگا ، جس سے سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید ترین گرمی کا راج جون کے پہلے ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے*
*بلوچستان کے بلکہ ملک کے گرم ترین علاقوں میں شامل ڈیرہ مراد جمالی ، ڈیرہ اللہ یار ، اوستہ محمد ، جھل مگسی ، صحبت پور ، سوئی ، ڈیرہ بگٹی ، بختیار آباد ، سبی ، کچھی ، تربت اور گردونواح میں شدید ترین گرمی پڑنے کا امکان ، اس دوران درجہ حرارت 51 سے 53 سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے ، جبکہ سندھ کے جیکب آباد ، سکھر ، لاڑکانہ ، گھوٹکی ، کشمور اور دادو سمیت نواحی علاقوں میں بھی تباہ کن گرمی پڑنے کا امکان ہے ان علاقوں میں بھی درجہ حرارت 51 سے 54 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔*
*گرمی کے اس لہر کے باعث ملک کے دیگر علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے کو ملیگا،*

*گرمی کی موجودہ شدید لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اس میں اپنا اور اپنے اہل و عیال کا خاص خیال رکھیں*

*🔴بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں*

*🔴سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھائیں*

*🔴کیفین اور چینی کا استعمال کم سے کم کریں*

*🔴ٹھنڈے پانی کا کثرت سے استعمال کریں*

*🔴کھلے اور ہلکے کپڑے پہنیں*

*🔴چھوٹے بچوں اور بوڑھوں کو خصوصی طور پر صبح 10 سے بجے سے سہ پہر تک دھوپ میں جانے سے بچائیں*

20/05/2024
20/05/2024

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور:
🔻شمالی غزہ میں قحط پڑنے والا ہے۔
🔻غزہ کے رہائشیوں کو دو کراسنگ کی بندش اور شمالی غزہ کی پٹی کو امداد فراہم کرنے میں ناکامی کی روشنی میں ایک غیر پائیدار بحران کا سامنا ہے۔ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

16/04/2024

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی مسکن چورنگی کے قریب سے شہری کو اغواء کرلیا۔ سی سی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ تین ملزمان شہری کو گاڑی سمیت اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔..




15/03/2024

انتہائی معروف سوشل میڈیا influencer، زیشان الحسن عثمانی صاحب کی ایک پوسٹ نظر سے گزری جس میں انھوں نے آگاہ کیا کہ یوٹیوب نے ان کے چینل کے مواد کو "خطرناک" قرار دے کر، ختم کردیا ہے

ان کی 4 سالوں کی محنت
1300 سے زائد ویڈیوز
اور سب سے بڑھ کر،
3 ملین تک سبسکرائبرز

سب کچھ ایک جھٹکے میں ختم کردئیے گئے۔

میں ان کے چینل اور کانٹینٹ سے بخوبی واقف تھا

تیس لاکھ سبسکرائبرز اور ملین میں ویوز کا مطلب تھا کہ ان کی صرف اس چینل سے ماہانہ انکم 6 سے 7 فگرز میں ہوگی جو بہت بڑی رقم ہے

یوٹیوب نے کوئی خاص وجہ نہیں بتائی۔ کسی خاص ویڈیو کی نشاندہی نہیں کی تو حتمی طور پر کچھ کہنا مشکل ہے

زیشان صاحب کے مطابق، انھوں نے آخری ویڈیو اننت امبانی کی شادی پر اٹھنے والے ہوش ربا اخراجات اور اس تناظر میں، بھارت میں موجود شدید غربت کے حوالے سے تبصرہ کیا تھا

شاید یہی "تنقید" یوٹیوب یا بھارت سے تعلق رکھنے والے سامعین کو ناگوار گزری۔ چینل ماس رپورٹ کیا گیا یا کیا ہوا اور یوں اس قدر بھاری محنت یوں ضائع کردی گئی

یہ سب جان کر مجھے انتہائی افسوس بھی ہوا اور دل بھی خراب ہوگیا

ہم مسلمان، خاص کر پاکستانی، کیسی دنیا، کیسے حالات میں پہنچ چکے ہیں

ہم فلسطین پر کھل کر نہیں لکھ سکتے، دنیا کے سامنے اسے سپورٹ نہیں کرسکتے

اب تو بھارت بھی "مقدس" ہوگیا ہے۔ اس پر بھی تنقید کرنا خطرناک ہوچکا۔ کشمیر کا تو آپ نام بھی نہیں لے سکتے۔ یہ پورا ذکر ہی غائب کردیا گیا ہے۔ ایک زمانہ تھا کہ ہم آدھے گھنٹے احتجاج کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔ آج حال دیکھ لیجیے

ہمارا سوشل میڈیا بند کردیا جاتا ہے، انٹرنیٹ ڈاؤن گریڈ کردیا جاتا ہے

ہم روس سے اپنی مرضی سے تعلقات نہیں بنا سکتے اپنی ضرورت کے مطابق تیل نہیں لے سکتے۔ ہم گیس کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں سے کچلے جارہے ہیں لیکن ایران سے، بنی بنائی پائپ لائن سے گیس نہیں لے سکتے کیونکہ عالمی طاقتوں کی طرف سے اجازت نہیں۔

ہم "برادر" ملک کی مرضی کے بناء، ملائیشیا سے نہیں مل سکتے

ہم اپنے لوکل میچز میں، اپنے بھائیوں سے اظہار یکجہتی نہیں کرسکتے

ہم حقیقت میں بھیڑ بکری بن چکے جنھیں پنجروں میں قید کیا جاچکا ہے۔ ہمیں صرف اس بات کی اجازت ہے کہ جسم و جاں کا رشتہ قائم رکھنے کے لیے خود بھاگ دوڑ کرلیں تو کرلیں، اور بس

ہم سے ہر درجے کے شعور کے اظہار کا ہر موقع دھڑلے سے چھینا جاچکا ہے!!!!

15/03/2024

*‏سحری میں زیادہ پانی پینا آپ کے معدے میں سٹور نہیں ہو گا۔
*یہ خاصیت صرف اونٹ میں ہوتی ہے* لہذا پیٹ کو تربیلا ڈیم نہ بنائیں۔
*کُچھ سائنسی طبیعت کے لوگ سحری میں تین پراٹھے صرف اس وجہ سے کھاتے ہیں کہ راکٹ کے فیول کی طرح پہلا پراٹھا ظہر تک چلے گا۔ پھر دوسرا پراٹھا آن ہوگا اور عصر تک چل جائے گا پھر تیسرا ایکٹیو ہو جائیگا اور مغرب تک پہنچا دیگا۔
حالانکہ حقیقت میں ایسی کوئی بات نہیں، جتنے مرضی پراٹھے کھا لیں معدے کو اکٹھے ہضم کر لینے ہیں اور دوپہر کو بھوک پھر بھی لگ جانی ہے۔*
***یاد رھے بندے اور غوری میزائل 🚀 میں فرق ہے.

15/03/2024

سحری اور افطاری کیسے گزر رہی ہے؟ سوال

"میں ملنگ آدمی ہوں جو ملے کوئی پرواہ نہیں، قوم کو یہ بتا دیں کہ اس وقت ملک پر جھوٹ کا قبضہ ہے، عمران خان"۔۔۔!!!

15/03/2024

2007 سے گرمیوں میں داخل ہونے والا ماہ رمضان تقریبا سترہ سال بعد باقاعدہ طور پر سردیوں میں داخل ہوگیا ہے۔آئندہ تیرہ سال رمضان المبارک سردیوں میں گزر جائے گا اور 2037 کے بعد واپس گرمیوں میں چلا جائے گا۔2031 اور 2032 کا رمضان المبارک سردیوں کا سب سے چھوٹا ترین رمضان ہوگا۔جس میں سحری سے افطار تک ساڈھے دس گھنٹے کا وقت ہوگا۔.2030 وہ واحد سال جس میں رمضان المبارک دو مرتبہ آئے گا اور اس سال مسلمان 38 روزے رکھیں گے۔

15/03/2024

"جمعہ مبارک"
"Jummah Mubarak"

صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ...
15/03/2024

صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، صدر پاکستان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ درپیش معاشی چیلنجز کے پیش ِنظر کیا ہے۔

جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر آصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، صدر پاکستان نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا جس کے پیش نظر وہ تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دیں گے۔

خیال رہے کہ نو منتخب صدر آصف علی زرداری اس سے قبل 2008ء سے 2013ء تک بھی پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں، انہیں کے دور میں اٹھارہویں آئینی ترمیم منظور کی گئی تھی جس کے تحت صدر کو حاصل متعدد اختیارات پارلیمان کو منتقل کر دیے گئے تھے۔



18/05/2023

𝐖𝐫𝐢𝐭𝐭𝐞𝐧 𝐛𝐲 𝐌𝐚𝐣𝐨𝐫 (𝐑𝐞𝐭𝐢𝐫𝐞𝐝) 𝐀𝐬𝐢𝐦 𝐰𝐡𝐨 𝐬𝐞𝐫𝐯𝐞𝐝 𝐢𝐧 𝐋𝐡𝐫 𝐂𝐨𝐫𝐩𝐬 👇

پہلے خانہ کعبہ والی گھڑی سے لوگوں کی حساسیت اور جذبات کو بھڑکانے کا بہانا بنایا اور اب کور کمانڈر کا گھر، 2004/5 میں بطور میجر کور ہیڈکوارٹر لاہور میں نوکری کرچکا ہوں اور گیریژن سیکیورٹی فورس کی کمیونیکیشن کا ذمہ دار تھا، جنرل مشرف کے دور میں بہت دفعہ مجھے اس گھر میں آنے جانے کا موقع بھی ملا، مجھے بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ اس وقت سیکیورٹی کتنی سخت ہوتی تھی اور کوئی بھی عقلمند فرد اس بات پر یقین نہیں کر سکتا کہ موجودہ حالات میں اس جگہ کی حفاظت پر مامور افراد ایسے وقت میں موجود نہ ہوں، 9 کور کمانڈروں میں سے لاہور کور ہندوستان کے ساتھ بارڈر ہونے کی وجہ سے بہت اہمیت کی حامل ہے گھر پر کوئیک ریکوری فورس، پولیس دستے، گیریژن سیکیورٹی فورس، ملٹری پولیس، گھر پر موجود حفاظتی دستے (جن کی تعداد 30-50)، انٹیلی جنس افسر اور ایک کال پر متعدد افراد یقیناً اس گھر اور اس میں موجود افراد کی حفاظت کے لئے موجود ہوتے ہیں،
یہ بیانیہ مکمل جھوٹ پر مبنی ہے کہ لبرٹی سے لے کر لاہور کینٹ تک کسی نے مزاحمت نہیں کی اور کسی نے نہ روکا، الٹا یہ بیان ملک دشمنوں کو آپ کی کمزور دفاعی صلاحیت کا عکاس ہے (جبکہ دفاع اتنا کمزور نہیں)، یہ صرف سیاسی مفاد اور PTI پر الزام تراشی کے لئے بنائی گئی بات ہے
مزید یہ کہ کور ہاؤس پر یقیناً سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہونگے، ان کی فوٹیج حاصل کئے بغیر اور تحقیقات کئے بغیر لوگوں کو حراست میں لینا اس کمزور اور بے بنیاد بیانیہ کو اور زیادہ کمزور کرتا ہے۔
مکمل شواہد اور تحقیقات کے بغیر اس طرح کی بوگس باتیں یقیناً اداروں میں موجود اعلیٰ افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قابلیت پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں، پاکستان کی عوام اب صرف سچ کے ساتھ کھڑی ہوگی اور دھونس سے لگائے گئے

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shortly Breaking News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shortly Breaking News:

Share