Khinewshd Tv

Khinewshd Tv Welcome to my page, KHINEWSHDTV - Karachi News & Live Updates,Karachi's HD News source. # Khinewshd
(6)

Karachi News Digital brings you latest Karachi news, property vlogs, marketing promotions, and lifestyle videos. Stay connected for updates from Clifton, DHA, Gulshan, Surjani, Malir, and more.

جناح ٹاؤن: مدینہ روڈ پر ترقیاتی کاموں کا معائنہچیئرمین رضوان عبد السمیع کی سڑک کی بحالی اور صفائی کے مسائل فوری حل کرنے ...
02/09/2026

جناح ٹاؤن: مدینہ روڈ پر ترقیاتی کاموں کا معائنہ
چیئرمین رضوان عبد السمیع کی سڑک کی بحالی اور صفائی کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے یو سی 10 مدینہ روڈ، بسم اللہ بیکری کے قریب سڑک کی استرکاری سے قبل جاری گھیرے کے کام کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے صفائی اور گٹر کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو شہری مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ یو سی 11 کے وائس چیئرمین خالد علیم، یو سی 10 کے وائس چیئرمین بابر شیخ، انچارج روڈ کٹنگ محمد فیصل اور محکمہ بی اینڈ آر کا عملہ بھی موجود تھا۔

بعد ازاں چیئرمین جناح ٹاؤن نے پراپرٹی ٹیکس دفتر کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر ہمایوں جوکھیو اور ڈپٹی ڈائریکٹر بابر انور سے ملاقات میں عملے کی کارکردگی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے اور مسائل کے حل کے لیے آنے والے شہریوں سے بھی ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے۔

جمال شاہ نے فریال گوہر کے الزامات مسترد کر دیےکہا: حمل تشدد سے نہیں، کتے کے کاٹنے سے ضائع ہواسابق اداکار جمال شاہ نے ساب...
02/09/2026

جمال شاہ نے فریال گوہر کے الزامات مسترد کر دیے
کہا: حمل تشدد سے نہیں، کتے کے کاٹنے سے ضائع ہوا

سابق اداکار جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کی جانب سے گھریلو تشدد کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شادی کے دوران تشدد کا کوئی معاملہ نہیں تھا۔

جمال شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ فریال گوہر کا حمل 1985 میں کتے کے کاٹنے کی وجہ سے ضائع ہوا تھا، تشدد کی وجہ سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کی شادی 1984 میں ہوئی اور 1989 میں طلاق ہوگئی۔

فریال گوہر نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں شادی کے دوران تشدد کا سامنا کرنا پڑا اور اسی کے باعث حمل ضائع ہوا۔ دونوں جانب سے سامنے آنے والے دعوے ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کا اہم مؤقفکہا: اسے مردہ یا غیر مؤثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاترجمان دفت...
02/09/2026

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کا اہم مؤقف
کہا: اسے مردہ یا غیر مؤثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو مردہ یا غیر مؤثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق امن کا فریم ورک موجود ہے اور پاکستان پرامید ہے کہ فریقین بالآخر مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا ایران کشیدگی تشویشناک اور ناپسندیدہ ہے، تاہم پاکستان امن عمل سے مایوس نہیں ہوا اور تنازع کے حل کے لیے مکمل خلوص کے ساتھ سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ: بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر اہم سماعتوزارتوں، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس، جواب طلباسلام آباد ہائی...
02/09/2026

اسلام آباد ہائیکورٹ: بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر اہم سماعت
وزارتوں، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس، جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق درخواست پر وزارت آئی ٹی، وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ، وزارت قانون، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

درخواست میں بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لیے مؤثر عمر کی تصدیق کا نظام بنانے، سائبر بُلنگ اور آن لائن ہراسگی سے تحفظ کے لیے قانون سازی اور جامع ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

سانحہ پمز: وزیراعظم کا سخت ایکشن لینے کا اعلانمجرمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گیوزیراعظم شہباز...
02/09/2026

سانحہ پمز: وزیراعظم کا سخت ایکشن لینے کا اعلان
مجرمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی

وزیراعظم شہباز شریف نے پمز آتشزدگی کے واقعے پر واضح کیا ہے کہ مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی کے ساتھ فوجداری قوانین کے تحت بھی کارروائی کی جائے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ کی بنیاد پر 8 افسران کو فوری طور پر معطل کرنے اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

کراچی: ڈیفنس میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائیلاکھوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد، 4 ملزمان گرفتارایف آئی اے کمرشل بینکس ...
02/09/2026

کراچی: ڈیفنس میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی
لاکھوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد، 4 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل کراچی نے ڈیفنس فیز ٹو ایکسٹینشن میں غیر قانونی کرنسی ڈیلرز اور ہنڈی حوالہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 25 ہزار امریکی ڈالر، 4 کروڑ 70 لاکھ ایرانی ریال اور 50 ہزار پاکستانی روپے سمیت گاڑی اور 5 موبائل فونز برآمد ہوئے۔ موبائل فونز سے مبینہ غیر قانونی ہنڈی حوالہ لین دین کے شواہد بھی ملے ہیں۔

میر رضا قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ کا اہم فیصلہجے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست مسترد، تفتیشی افسر کو شفاف تحقیقات کی ہدایتسن...
02/09/2026

میر رضا قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست مسترد، تفتیشی افسر کو شفاف تحقیقات کی ہدایت

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے نوجوان میر رضا علی کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو قانون کے مطابق غیر جانب دارانہ، شفاف، مؤثر اور جلد تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت کے مطابق جاری فوجداری تفتیش میں براہِ راست مداخلت مناسب نہیں۔

کراچی کے تاجروں کا کل شٹر ڈاؤن کا اعلانجماعت اسلامی کی ہڑتال کی کال پر مختلف تاجر تنظیمیں بھی ساتھ آگئیںکراچی کی مختلف ت...
02/09/2026

کراچی کے تاجروں کا کل شٹر ڈاؤن کا اعلان
جماعت اسلامی کی ہڑتال کی کال پر مختلف تاجر تنظیمیں بھی ساتھ آگئیں

کراچی کی مختلف تاجر تنظیموں نے جماعت اسلامی کی 3 ستمبر کی ہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہوئے کل کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اورنگی ٹریڈرز الائنس، کراچی تاجر اتحاد، نارتھ کراچی ٹریڈرز ایسوسی ایشن، سندھ تاجر اتحاد اور دیگر تجارتی تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے ہڑتال کا مطالبہ پٹرولیم لیوی، مہنگائی اور دیگر عوامی مسائل کے خلاف احتجاج سے متعلق ہے۔

02/09/2026

کراچی کے نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے دروازے بند؟
سوال اٹھا تو جواب آیا: کون سے نوجوان؟ مہاجر، سندھی، پٹھان، پنجابی یا سرائیکی، سب کراچی کے نوجوان ہیں۔

کراچی کے روزگار اور سرکاری ملازمتوں کے معاملے پر ایک بار پھر سخت سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ مؤقف سامنے آیا ہے کہ شہر کے نوجوانوں کو مواقع سے محروم کیا جا رہا ہے، جبکہ کراچی مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کا شہر ہے۔

02/09/2026

کراچی سے نہیں ہوتا تو بھائی سکھر سے کلیکشن کروا کر دکھا دیں،جماعتِ اسلامی کے ایم پی اے محمد فاروق کا سندھ حکومت پر طنزیہ وار

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khinewshd Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khinewshd Tv:

Shortcuts

Share