21/11/2024
موسم کی تبدیلی اور ہوا کا رخ تبدیل ہونے کے باعث شہرقائد کا فضائی معیار آج بھی انسانوں کیلئے مضرصحت ہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے۔ شہر میں آلودہ زرات کی مقدار 220 پرٹیکولیٹ میٹرز ہے جو انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔ لاہور کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 525 پرٹیکولیٹ میٹرز ہے جبکہ بھارتی دارلحکومت دہلی دوسرے نمبر پر ہے جہاں آلودہ زرات کی مقدار 372 پرٹیکولیٹ میٹرز ہے۔