Suji News

Suji News ظلم کے خلاف حق کا برملا اظہار
گلگت بلتستان کے مظلوم عوا?

05/09/2024
14/04/2024

ایرانی وزیر دفاع : کوئی بھی ملک جو ایران پر حملہ کرنے کے لیے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود یا سرزمین کھولے گا اسے ہماری طرف سے سخت ترین جواب دیا جائےگا.

14/04/2024
14/04/2024

ایران نے اسرائیل پر حملہ کر دیا

#الحمدالله

💃👄😍🍎🍗🌯🌮🍴🍿
🕌🕌🕋🕋🕌🕌🕋🕋🕌










Actres # jamilanagudu with and also known as in movie.

14/04/2024

ایران نے اسرائیل پر 200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل سے حملہ کردیا، اسرائیل نے امریکا اور اردن کی مدد سے متعدد ایرانی میزائل مار گرائے۔

ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے درجنوں ڈرون اور میزائل لانچ کرکے اسرائیل کے مخصوص مقامات کو نشانہ بنایا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر وسیع پیمانے پر ڈرون حملے کیے ہیں، اس حوالے سے اسرائیلی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے 200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل بھی فائر کیے ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع نے ایک بیان جاری کرکے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ان میں سے جو بھی ڈرون کو روکنے کے لیے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کھولے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

معاملہ اب ختم سمجھا جا سکتا ہے: ایرانی مشن
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل پر فوجی کارروائی دمشق میں ایرانی سفارتی احاطے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں کی گئی، معاملہ اب ختم سمجھا جا سکتا ہے۔

ایرانی مشن نے یہ بھی کہا کہ اگر اسرائیلی حکومت نے کوئی اور غلطی کی تو ایران کا ردعمل کافی زیادہ سخت ہوگا۔

ایرانی مشن نے مزید کہا کہ یہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع ہے، امریکا کو اس سے دور رہنا چاہیے۔

ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کا فضائی منظر
ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کا فضائی منظر
ادھر اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں ایرانی میزائلوں میں سے کچھ میزائلوں سے اسرائیل میں حملہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے میں ایک لڑکی زخمی ہوئی ہے جبکہ جنوب میں ایک فوجی تنصیب کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق خطرات ابھی ٹلے نہیں، فورسز خطرات کا مقابلہ کررہی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں خوف کی فضا ہے جبکہ تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، گولان کی پہاڑیاں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانے ایران کے حملوں کا نشانہ بنے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی اڈوں کو خیبر میزائلوں سے ٹارگٹ کیا گیا۔

اسرائیل ہر صورتحال کے لیے تیار ہے: نیتن یاہو
ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون فائر کیے جانے پر اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل ہر صورتحال کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے فوجی ہیڈکوارٹر میں اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس بلالیا ہے۔

ایران، اسرائیل کشیدگی
واضح رہے کہ اسرائیل نے یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈز کے سینئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل تھے۔

سفارتخانے پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل کو جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
بائیڈن کی اسرائیل پر ایرانی حملوں کی مذمت
بائیڈن کی اسرائیل پر ایرانی حملوں کی مذمت
اس حوالے سے اپنے بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ آج ایران اور اس کی پراکسیز نے اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔

امریکا نے اسرائیل کی تمام ابرانی ڈرونز و میزائل گرانے میں مدد کی: وائٹ ہاؤس
امریکا نے اسرائیل کی تمام ابرانی ڈرونز و میزائل گرانے میں مدد کی: وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے۔

اقوام متحدہ، فرانس اور برطانیہ کی اسرائیل پر حملوں کی مذمت
اقوام متحدہ، فرانس اور برطانیہ کی اسرائیل پر حملوں کی مذمت
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فریقین سے تحمل سے کام لینے اور فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

ایران کا اسرائیل پر حملہ، تہران میں شہریوں کا جشن
ایران کا اسرائیل پر حملہ، تہران میں شہریوں کا جشن
شہریوں نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

ایران کا حملہ، اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا غزہ سے انخلا
ایران کا حملہ، اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا غزہ سے انخلا
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیارے غزہ میں موجود نہیں ہیں۔

اسرائیل نے کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بناکر تباہ کردیا
اسرائیل نے کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بناکر تباہ کردیا
ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ مخالفین کو نشانہ بنانے سے باز نہیں آئیں گے۔

اسرائیل پر حملہ، اردن، شام، لبنان اور عراق نے فضائی حدود بند کردیں
اسرائیل پر حملہ، اردن، شام، لبنان اور عراق نے فضائی حدود بند کردیں
اردن کے حکام نے کہا کہ وہ اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ایرانی طیارے کو مار گرانے کے لیے تیار ہیں۔

ایران جہاز اور اس کے عملے کو فوری رہا کرے، امریکا
ایران جہاز اور اس کے عملے کو فوری رہا کرے، امریکا
اپنے بیان میں ایڈرین واٹسن کا کہنا تھا کہ سویلین جہاز کو قبضے میں لینا ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا اقدام قزاقوں جیسا ہے۔

ترکیہ: کیبل کار حادثے میں ایک شخص ہلاک، 10 زخمی
ترکیہ: کیبل کار حادثے میں ایک شخص ہلاک، 10 زخمی
کیبل کار کا حادثہ جمعے کے روز پیش آیا تھا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ایران کے ممکنہ ردعمل سے اسرائیل خوف کی کیفیت میں ہے، رحیم صفاوی
ایران کے ممکنہ ردعمل سے اسرائیل خوف کی کیفیت میں ہے، رحیم صفاوی
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ نفسیاتی اور سیاسی جنگ ان کے لیے اصل جنگ سے زیادہ خوفناک ہے۔

ایران نے کشیدگی میں اضافہ کیا تو نتائج بھگتے گا، اسرائیل
ایران نے کشیدگی میں اضافہ کیا تو نتائج بھگتے گا، اسرائیل
اسرائیلی فوج کے ریئر ایڈمرل ڈینی ہگاری کا کہنا ہے کہ ایران نے کشیدگی میں اضافہ کیا تو نتائج بھگتے گا۔

سڈنی کے شاپنگ مال میں چاقو حملہ، 6 افراد ہلاک، 9 زخمی
سڈنی کے شاپنگ مال میں چاقو حملہ، 6 افراد ہلاک، 9 زخمی
حملہ آور پولیس کی فائرنگ سےہلاک ہوگیا پولیس کےمطابق حملہ آور اکیلا تھا، جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضہ کرلیا
ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضہ کرلیا
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ ہے۔

ایران کا اسرائیل پر حملے کا خدشہ، بھارتی ایئرلائن کا ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز
ایران کا اسرائیل پر حملے کا خدشہ، بھارتی ایئرلائن کا ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز
بھارتی میڈیا کے مطابق لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز نے آج صبح ایرانی فضائی حدود کا استعمال کرنے سے گریز کیا اور طویل راستہ اختیار کیا

۔۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Suji News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share