DMT News HD

DMT News HD DMT News HD is Web TV Channel, and we are Voice for you. "DMT NEWS HD (Urdu: DMT نیوز‎) is a Pakistani news channel launched on 04 March 2021.

A bilingual news channel in English and Urdu, it is a part of the Daily Maqbool Time's NewsPaper which is a subsidiary of DMT Group.

ملتان/بھکر: کیتھولک چرچ کے بشپ یوسف سوہن کے خاندان کو ایک دل دہلا دینے والے حادثے نے غم میں مبتلا کر دیا ہے، جس نے مسیحی...
18/05/2026

ملتان/بھکر: کیتھولک چرچ کے بشپ یوسف سوہن کے خاندان کو ایک دل دہلا دینے والے حادثے نے غم میں مبتلا کر دیا ہے، جس نے مسیحی قوم اور اہلِ علاقہ کو شدید افسوس میں ڈال دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ضلع حیدرآباد کے نائب صدر مقبول مسیح کھوکھر نے کہا کہ یہ وقت صبر اور دعا کا ہے۔ جیسے بائبل مقدس ہمیں سکھاتی ہے، ہم خداوند کے حضور اپنے دل پیش کرتے ہیں اور مرحومین کے لیے دعا کرتے ہیں۔

مقبول مسیح کھوکھر کے مطابق، حادثے میں کامران، جو کہ بشپ یوسف سوہن کے بھتیجے تھے، اور ان کے چھوٹے بیٹے جاں بحق ہو گئے۔ مقبول مسیح کھوکھر نے کہا کہ میں اس غمگین موقع پر بشپ یوسف سوہن اور ان کے خاندان کے ساتھ دعا گو ہوں، جیسا کہ یسوع مسیح ہمیں سکھاتے ہیں، ہم ان کے لیے خدا سے رحمت، سکون اور شفا کی دعا کرتے ہیں۔

میں پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ضلع حیدرآباد کی طرف سے تمام متاثرہ خاندان کے لیے دعا گو ہوں، اور خداوند سے رحم کی درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان کے غم کو کم کرے اور ان کے دلوں کو سکون دے۔

— مقبول مسیح کھوکھر
نائب صدر، پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ
ضلع حیدرآباد

04/05/2026
I am Maqbool Masih Khokhar — a responsible Pakistani citizen.My daughter is my responsibility — a question, a pain, a de...
03/05/2026

I am Maqbool Masih Khokhar — a responsible Pakistani citizen.
My daughter is my responsibility — a question, a pain, a demand.
Is the blood of only one nation included in the foundations of the Islamic Republic of Pakistan? Or is every person who dreamed for this country, sacrificed, and strengthened this state with their vote, also a part of building this land?
I am a Christian Pakistani. This is my country. This is the same Pakistan in whose establishment my ancestors' blood was also included, those who made this land their home and strengthened its foundations.
So then, why does this question arise: Are minorities safe in Pakistan?
This question itself points to a painful reality.
Recently, the rulings of the Federal Constitutional Court and social attitudes have sparked a new debate—sensitive issues like child marriages and forced religious conversion have created severe fear and anxiety in minority communities, especially the Christian community.
When a country’s constitution grants an 18-year-old the right to vote and elect their representatives, then why is a minor girl forced to make the biggest decisions of her life against her will?
This is not just a legal issue—this is a question of humanity. This is a question of justice. This is a question of Pakistan’s future.
I ask: Is my daughter safe? If not, then why has the slogan "My daughter, my responsibility" just become words?
It is the responsibility of the state to provide equal protection to every citizen—no matter what religion, language, or background they belong to. The Constitution of Pakistan guarantees minorities full religious freedom and protection, but why do ground realities appear to be the opposite?
Wrong actions by a few elements affect the entire country’s reputation. Do we want the world to see Pakistan as a country where minorities live in fear? Certainly not.
Pakistan is not just of the majority—this is all of ours. Every person living here is an equal citizen, an equal Pakistani.
We need laws, decisions, and practical measures that:
Protect minor girls from all forms of exploitation
Take a clear and strong stance against forced religious conversion
Ensure the protection of minorities
And above all, deliver justice to every doorstep
As a responsible Pakistani citizen, I raise this question: Is being born in a Christian household my sin? If not, then why do my daughter and I not receive full protection?
This voice is not just mine—it is the voice of every Pakistani who wants justice, equality, and peace.
Let us all together build a Pakistan where no one has to ask this question: "Am I safe?"

آج شورو ہاؤس پرمیئر حیدرآباد محترم جناب سردار کاشف علی شورو صاحب سے ملاقات کی مقبول مسیح کھوکھر نائب صدر، پاکستان پیپلز ...
29/03/2026

آج شورو ہاؤس پر
میئر حیدرآباد محترم جناب سردار کاشف علی شورو صاحب
سے ملاقات کی مقبول مسیح کھوکھر
نائب صدر، پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ضلع حیدرآباد

28/03/2026

28 مارچ بروز ہفتہ 2026
حیدرآباد کے افضال گراؤنڈ میں "شہید جمیل ٹورنامنٹ" کا نہایت شاندار اور باوقار آغاز کیا گیا، جو نوجوانوں کے لیے ایک مثبت اور تعمیری سرگرمی کی خوبصورت مثال ہے۔

اس پروقار تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی مقبول مسیح کھوکھر، نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ حیدرآباد نے شرکت کی۔ مقبول مسیح کھوکھر کے ہمراہ جنرل کونسلر ندیم مسیح (یو سی 136) بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقبول مسیح کھوکھر نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کا ذریعہ ہیں بلکہ یہ انسان میں صبر، برداشت، محبت اور اتحاد پیدا کرتے ہیں۔ بائبل مقدس کی تعلیمات کے مطابق ہمیں اپنی زندگی میں نظم و ضبط اور ثابت قدمی کو اپنانا چاہیے، جیسا کہ لکھا ہے:
"کیا تم نہیں جانتے کہ دوڑ میں دوڑنے والے سب دوڑتے ہیں، مگر انعام ایک ہی لیتا ہے؟ تم ایسے دوڑو کہ جیتو۔" (1 کرنتھیوں 9:24)

مقبول مسیح کھوکھر نے مزید کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، اور ہمیں ان کی درست رہنمائی کرنی چاہیے تاکہ وہ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کر ایک بہتر معاشرہ تشکیل دے سکیں۔ بائبل ہمیں سکھاتی ہے:
"میں تمہیں ایک نئی وصیت دیتا ہوں کہ ایک دوسرے سے محبت رکھو۔" (یوحنا 13:34)
اسی محبت اور اتحاد کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے ایسے ٹورنامنٹس نہایت اہم ہیں۔

مقبول مسیح کھوکھر نے انتظامیہ اور منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شہید جمیل کے نام سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کر کے ایک بہترین روایت قائم کی ہے، جو نوجوانوں کو مثبت راستے پر گامزن کرے گی۔

مقبول مسیح کھوکھر نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو نہ صرف تعلیم بلکہ کھیل اور اخلاقی اقدار کی طرف بھی راغب کرنا چاہیے تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ جیسا کہ بائبل میں لکھا ہے:
"سب کچھ محبت سے کیا جائے۔" (1 کرنتھیوں 16:14)

آخر میں مقبول مسیح کھوکھر نے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ یہ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو اور نوجوانوں کے لیے امید اور ترقی کا ذریعہ بنے۔









اگر آپ ایک بیٹی کی ماں ہیں تو اپنی بیٹی کو بائبل کی تعلیمات کے مطابق یہ باتیں ضرور سکھائیں:بیٹی کو سکھائیں کہ وہ اپنی قد...
27/03/2026

اگر آپ ایک بیٹی کی ماں ہیں تو اپنی بیٹی کو بائبل کی تعلیمات کے مطابق یہ باتیں ضرور سکھائیں:

بیٹی کو سکھائیں کہ وہ اپنی قدر اور عزت کو پہچانے، کیونکہ وہ خدا کی صورت پر بنائی گئی ہے۔
"ہم خدا کی صورت پر بنائے گئے" (پیدائش 1:27)
(مقبول مسیح کھوکھر)

اسے بتائیں کہ حکمت اور علم خدا کی طرف سے نعمت ہیں، اور سچی دانائی خدا کے خوف سے شروع ہوتی ہے۔
"خداوند کا خوف حکمت کی ابتدا ہے" (امثال 9:10)
(مقبول مسیح کھوکھر)

بیٹی کو یہ سمجھائیں کہ سچائی، راستبازی اور محبت پر قائم رہنا ہی ایک مسیحی زندگی کی پہچان ہے۔
"محبت صابر ہے اور مہربان ہے" (1 کرنتھیوں 13:4)
(مقبول مسیح کھوکھر)

اسے سکھائیں کہ وہ ہر فیصلہ دعا اور خدا کی مرضی کے مطابق کرے، نہ کہ دنیا کے دباؤ میں آ کر۔
"اپنے سارے دل سے خداوند پر بھروسہ رکھ" (امثال 3:5)
(مقبول مسیح کھوکھر)

بیٹی کو یہ حوصلہ دیں کہ وہ حق کے لیے کھڑی ہو اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائے۔
"نیکی کرنا سیکھو، انصاف کے طالب ہو" (یسعیاہ 1:17)
(مقبول مسیح کھوکھر)

اسے یہ بھی سکھائیں کہ عاجزی، صبر اور محبت وہ خوبصورت صفات ہیں جو خدا کو پسند ہیں۔
"فروتنی اور حلم کے ساتھ ایک دوسرے کو برداشت کرو" (افسیوں 4:2)
(مقبول مسیح کھوکھر)

بیٹی کو بتائیں کہ مشکل وقت میں خدا پر بھروسہ رکھنا ہی اصل طاقت ہے۔
"میں ہر چیز اس کے وسیلہ سے کر سکتا ہوں جو مجھے طاقت دیتا ہے" (فلپیوں 4:13)
(مقبول مسیح کھوکھر)

اگر آپ کو یہ پیغام پسند آئے تو ضرور دوسروں تک پہنچائیں، تاکہ یہ کسی کی بیٹی کے لیے برکت اور رہنمائی بن سکے۔
(مقبول مسیح کھوکھر)

📢 پریس ریلیزحکومت اور ادارے جواب دیں: پاکستانی مسیحیوں پر ظلم کب تک؟اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن کی مسیحی بستی کے مکین ا...
14/03/2026

📢 پریس ریلیز

حکومت اور ادارے جواب دیں: پاکستانی مسیحیوں پر ظلم کب تک؟

اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن کی مسیحی بستی کے مکین اپنے گھروں کے انہدام اور ناانصافی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ غریب مسیحی خاندانوں کے گھروں کو مسمار کرنا انتہائی افسوسناک اور تشویشناک عمل ہے۔ یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب یہ خاندان قسطوں پر پلاٹ خرید کر برسوں سے اپنے گھروں میں آباد تھے تو اس وقت متعلقہ سرکاری ادارے کہاں تھے؟
یہ بات مقبول مسیح کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ اگر زمین غیر قانونی تھی تو بروقت کارروائی کیوں نہ کی گئی؟ کیوں 20 یا 30 سال بعد اچانک یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ یہ بستی غیر قانونی ہے اور پھر غریب لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر چلا دیے جاتے ہیں۔ مقبول مسیح کھوکھر کے مطابق یہ طرزِ عمل نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق کے بھی خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہر شہری کو بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے۔ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 9 ہر شہری کو جان و مال کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، جبکہ آرٹیکل 14 انسانی وقار اور گھر کی حرمت کو یقینی بناتا ہے۔ اسی طرح آرٹیکل 25 کے تحت تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا۔ مزید برآں آرٹیکل 36 ریاست کو اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کا پابند بناتا ہے۔
مقبول مسیح کھوکھر نے کہا کہ ان آئینی ضمانتوں کے باوجود مسیحی خاندانوں کو متبادل رہائش فراہم کیے بغیر بے گھر کرنا آئین اور انسانی حقوق کی روح کے منافی ہے۔

انہوں نے حکومتِ پاکستان اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے اور متاثرہ مسیحی خاندانوں کے لیے باعزت اور مناسب متبادل رہائش کا بندوبست کرے تاکہ کسی شہری کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

انہوں نے پاکستان میں کام کرنے والی قومی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور پاکستانی مسیحیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کریں۔

🇵🇰 پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو مساوی حقوق، تحفظ اور عزت فراہم کرتا ہے، اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر شہری کے ساتھ انصاف کو یقینی بنائے۔

مقبول مسیح کھوکھر
نائب صدر
پاکستان پیپلز پارٹی مائنارٹی ونگ
ضلع حیدرآباد
PRESS RELEASE

Government and Institutions Must Answer: How Long Will Injustice Against Pakistani Christians Continue?

Residents of the Christian community in Sector H-9, Islamabad, are protesting against the demolition of their homes and the injustice they are facing. The demolition of houses belonging to poor Christian families is extremely regrettable and alarming. A serious question arises: when these families were purchasing plots on installments and had been living in their homes for decades, where were the concerned government authorities at that time?
This was stated by Maqbool Masih Khokhar in his statement.

He said that if the land was illegal, why was action not taken at the appropriate time? Why do authorities suddenly remember after 20 or 30 years that the settlement is illegal and then send bulldozers to demolish the homes of poor people? According to Maqbool Masih Khokhar, this behavior is not only unjust but also against fundamental human rights.

He further stated that the Constitution of Pakistan guarantees fundamental rights to every citizen. Article 9 of the Constitution ensures the security of life and property, while Article 14 guarantees the dignity of man and the sanctity of the home. Similarly, Article 25 states that all citizens are equal before the law and are entitled to equal protection of the law. Furthermore, Article 36 obligates the state to safeguard the legitimate rights and interests of minorities.
Maqbool Masih Khokhar said that despite these constitutional guarantees, evicting Christian families without providing alternative housing is against the spirit of the Constitution and human rights.

He demanded that the Government of Pakistan and the Capital Development Authority immediately take notice of the matter and arrange dignified and suitable alternative accommodation for the affected Christian families so that no citizen is treated unjustly.

He also appealed to national and international human rights organizations working in Pakistan to take serious notice of the situation and raise their voice for the protection of the fundamental rights of Pakistani Christians.

🇵🇰 The Constitution of Pakistan guarantees equal rights, protection, and dignity for all citizens, and it is the responsibility of the state to ensure justice for everyone.

Maqbool Masih Khokhar
Vice President
Pakistan Peoples Party Minority Wing
District Hyderabad

13/03/2026

سید عون محسن شاہ مشہدی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔

سید عون محسن شاہ مشہدی، چار مرتبہ سینیٹر رہنے والے (1996ء تا 2022ء) مرحوم کرنل ریٹائرڈ سینیٹر سید طاہر حسین شاہ مشہدی کے پوتے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں قانون کی تعلیم، قومی سیاست میں شمولیت اور ملک و قوم کی خدمت کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران نوجوانوں کے کردار، جمہوری عمل کی مضبوطی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ خیالات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

Address

Karachi, Sindh
Karachi
75350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DMT News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DMT News HD:

Share