Sach Bol Ke Geo

Sach Bol Ke Geo ہمارا عزم سچ کو عوام کے بیچ لانا اور غریب عوام کا ساتھ د?

آنے والے بلدیاتی الیکشن میں ایم کیو ایم اپنی ساری سیٹیں واپس لے گی، علی خورشیدی
12/08/2026

آنے والے بلدیاتی الیکشن میں ایم کیو ایم اپنی ساری سیٹیں واپس لے گی، علی خورشیدی

وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ جب پاکستان کے عوام 3 کروڑ 70 لاکھ تھے تو 4 صوبے تھے، اب ساڑھے 26 کروڑ آبا...
12/08/2026

وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ جب پاکستان کے عوام 3 کروڑ 70 لاکھ تھے تو 4 صوبے تھے، اب ساڑھے 26 کروڑ آبادی ہو چکی، اب بھی چار صوبے ہیں، سری لنکا کے 9، ایران کے 23 اور بھارت کے بھی کئی صوبے ہیں، صوبے بنانے سے ملک ٹوٹتا نہیں مزید مضبوط ہوتا ہے، کچھ تو ایسا ہے کہ یہ نظام غدار پیدا کر رہا ہے لوگ بندوق اٹھا لیتے ہیں۔ پاکستان فارما ہیلتھ کیئر ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا اس وقت ملک میں نئے صوبوں کا بننا ضروری ہے، 8884 ارب روپے وفاق ہر سال صوبوں کو بانٹ دیتا ہے، اتنی بڑی رقم 4 وزرائے اعلیٰ کو مل جاتی ہے، لیکن فنڈز یوسیز تک جانے کا نظام نہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ، سندھ اسمبلی نے صوبے کی وحدت کے حق میں کئی بار قرارداد پاس کی، کئی بار واضح ک...
12/08/2026

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ، سندھ اسمبلی نے صوبے کی وحدت کے حق میں کئی بار قرارداد پاس کی، کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ ہمیں صوبے کی تقسیم منظور نہیں، دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے آئین میں سب چیزیں موجود ہیں، موجودہ یا آئندہ بھی کبھی سندھ اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے یہ قرارداد منظور نہیں ہوگی، سندھ میں نئے صوبوں کا معاملہ صوبے کے حق میں نہیں ہے۔

کراچی میں زنا اور پھر قتل کے واقعات بہت ہوگئے ہیں پہلے تو کسی خاتون کو زنا و قتل کردیا جاتا رہا اب تو کراچی میں وہ حال ہ...
12/08/2026

کراچی میں زنا اور پھر قتل کے واقعات بہت ہوگئے ہیں پہلے تو کسی خاتون کو زنا و قتل کردیا جاتا رہا اب تو کراچی میں وہ حال ہے جو انڈیا میں ہوتا رہا ہے خواتین لڑکیاں بچیاں بچے کوئی بھی کراچی میں محفوظ نہیں درجنوں زانی آزاد گھوم رہے ہیں سندھ پولیس کے چیف کو چاہیے قانون اندھا ہے تو اس کو اندھا ثابت کریں، جیسے سی سی ڈی پنجاب زانیوں کے عضوکو ہاف فرائی کررہی ہے آپ بھی کریں چاہئے 30 سالہ لڑکی کا زانی ہو یا 1.5 ماہ کی بچیوں بچے کا زانی ہو۔۔۔

eسابق سربراہ سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے میر رضا کیس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں سب سے بڑی لاپرواہی کرائم سین ...
12/08/2026

eسابق سربراہ سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے میر رضا کیس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں سب سے بڑی لاپرواہی کرائم سین سے شروع ہوئی، جہاں سے ثبوت جمع تو کیے گئے لیکن انہیں سرکاری ریکارڈ پر نہیں لایا گیا۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ عمر خطاب نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کی شفاف کارروائی پولیس اور ایم ایل او دونوں کی ذمہ داری ہوتی ہے، جبکہ ایم ایل او کی موجودگی میں ہی ڈاکٹرز رپورٹ مرتب کرتے ہیں جس کی بنیاد پر پولیس تفتیش کو آگے بڑھاتی ہے۔

کراچی میں ریڈ لائن منصوبے کی تعمیر کے دوران مبینہ طور پر حفاظتی انتظامات نا ہونے کے باعث حادثے میں شہری کی ہلاکت کے معام...
12/08/2026

کراچی میں ریڈ لائن منصوبے کی تعمیر کے دوران مبینہ طور پر حفاظتی انتظامات نا ہونے کے باعث حادثے میں شہری کی ہلاکت کے معاملے پر بیٹے نے 17 کروڑ سے زائد ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا، دعویٰ میں سندھ حکومت، ملیر کنٹونمنٹ بورڈ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ریڈ لائن اور کانٹریکٹر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ رواں برس جنوری میں شہری شاہد اہلیہ اور بچے کے ہمراہ رات گئے گھر لوٹ رہے تھے، جناح ایوینیو کے قریب سڑک کے درمیان بیریئر سے ٹکر کے نتیجے میں شہری جاں بحق جبکہ اہلیہ اور بچہ زخمی ہوا، سڑک کے درمیان رکھے بیریئرز پر نا ریفلیکٹر نصب تھے اور نا وارننگ سائن موجود تھے، حادثہ ریڈ لائن منصوبے کے دوران غفلت، ناقص حفاظتی انتظامات کی وجہ سے پیش آیا، خاندان کے واحد کفیل کی موت انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہوئی، فریقین کو 17 کروڑ 21 لاکھ 20 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ ہمیں صوبے کی تقسیم منظور نہیں، سندھ میں نئے صوبوں ...
12/08/2026

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ ہمیں صوبے کی تقسیم منظور نہیں، سندھ میں نئے صوبوں کی باتیں نئی نہیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے مصطفیٰ کمال کے صوبوں کے متعلق بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سارے مر جائیں پھر بھی یہ چوہدری نہیں بن سکتے، سندھ اسمبلی نے صوبے کی وحدت کے حق میں کئی بار قرارداد پاس کی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے آئین میں سب چیزیں موجود ہیں، موجودہ یا آئندہ بھی کبھی سندھ اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے یہ قرارداد منظور نہیں ہوگی، یہ معاملہ سندھ صوبے کے حق میں نہیں ہے۔

کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ پولیس، وکلا اور عدالتی نظام سے وابستہ تمام ادارے ایک دوسرے سے منسلک ہیں...
12/08/2026

کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ پولیس، وکلا اور عدالتی نظام سے وابستہ تمام ادارے ایک دوسرے سے منسلک ہیں، اس لیے ہر ادارے کو اپنی ذمہ داریاں سمجھتے ہوئے انہیں سختی سے نبھانا ہوگا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ ہم سب ایک ہی کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور جوڈیشل سسٹم میں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ وکلا کو لائسنس جاری کرنے والے اداروں پر بھی بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور وہ چاہیں گے کہ متعلقہ کونسل اپنا کردار مزید بہتر انداز میں ادا کرے۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ سندھ پولیس میں احتساب کا عمل جاری ہے اور 27 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو مختلف معاملات پر سزائیں دی گئی ہیں۔ اگر اداروں اور نظام کو مؤثر انداز میں چلانا ہے تو احتساب کا عمل بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنی ذمہ داریاں درست انداز میں ادا نہ کیں تو اس کا نقصان سب کو ہوگا۔ وکلا نہ صرف ملک کے بانیوں میں شامل رہے ہیں بلکہ معاشرے کے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ طبقات میں بھی شمار ہوتے ہیں اور اس ادارے سے وابستہ افراد اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔

آئی جی سندھ نے وکلا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سسٹم مضبوط ہوگا تو پھر دیکھتے ہیں کون تھانے کا گھیراؤ کرتا ہے۔

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ جب نئے صوبوں کے قیام یا صوبائیت کی بات ہوتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ یہ عزت اور غیرت کا...
12/08/2026

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ جب نئے صوبوں کے قیام یا صوبائیت کی بات ہوتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ یہ عزت اور غیرت کا معاملہ ہے، لیکن جب گٹر میں گر کر بچے مرتے ہیں تو اس وقت کسی کی غیرت کیوں نہیں جاگتی؟ ۔ پاکستان فارما ہیلتھ کیئر ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں نئے صوبوں کا بننا انتہائی ضروری ہے۔ وفاق ہر سال 8,884 ارب روپے صوبوں کو تقسیم کر دیتا ہے اور اتنی بڑی رقم چاروں وزرائے اعلیٰ کے پاس چلی جاتی ہے، لیکن ان فنڈز کو یونین کونسل (UCs) کی سطح تک پہنچانے کا کوئی نظام موجود نہیں۔..

کراچی: میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے ڈی این اے اور دیگر فرانزک نمونوں کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات پر ت...
11/08/2026

کراچی: میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے ڈی این اے اور دیگر فرانزک نمونوں کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانزک نمونوں کے لیبارٹری نہ پہنچنے کی اطلاعات انتہائی اہم معاملہ ہیں۔

جبران ناصر کا کہنا تھا کہ اگر میر رضا کے ڈی این اے اور دیگر فرانزک نمونے بروقت لیبارٹری نہیں پہنچائے گئے تو متعلقہ تفتیشی افسران کو اس تاخیر کی وضاحت کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فرانزک شواہد کیس کی تحقیقات میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں اور اگر نمونوں کے تحفظ یا انہیں لیبارٹری پہنچانے کے عمل میں کسی قسم کی غفلت ثابت ہوئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

جبران ناصر نے واضح کیا کہ میر رضا کیس کی تحقیقات میں کسی قسم کی غفلت یا بدنیتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 60 سالہ حوا نامی خاتون جاں بحق ہو گئی ہیں۔

Address

Karachi
Karachi
49700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sach Bol Ke Geo posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sach Bol Ke Geo:

Shortcuts

Share