This News Channel are created for News, Social Activities of our society.
13/08/2025
Happy Independence day 🇵🇰
Pakistan Zindabad
31/03/2025
16/03/2025
جام نوازعلی/بیرانی
سندھ دریا پر کینال نکالنے کے خلاف دلور موری سے جام نوازعلی ایٹ بیرانی پریس کلب تک آبادگاروں کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔
سماجی رہنماؤں شاہجہان جونیجو حوش محمد خاصخیلی صدورو خاصخیلی خادم حسین کٹوہر بشیر کٹوہر ڈاکٹر اللہ ورایو بوزدار کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گٸ۔ شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ شرکا کا کہنا تھا کے
ان کینالوں کی تعمیر سے سندھ کی زراعت و معیشت تباہ ہوجاۓ گی، وہ کسی بھی صورت سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے اور اپنے حقوق کے لیے ہر قربانی کیلۓ تیار ہیں
13/08/2024
Happy Independence day 🇵🇰
08/07/2024
جام نواز علی.
ملک بھر کی طرح یکم محرم الحرام یومِ شہادت امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے موقع پر تحصیل جام نواز علی کے شہر بیرانی میں بھی سنی رابطہ کونسل کی جانب سے ریلی۔
یکم محرم الحرام یوم شہادت امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر تحصیل جام نواز علی کے شہر بیرانی میں سنی رابطہ کونسل کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ مولانا محمد حنیف، رانا محمد تصور، رانا محمد تسلیم و دیگر کی سربراہی میں نکالی گئی یہ ریلی حیر بیار مری پیٹرول پمپ سے شروع ہو کر جام نواز علی پریس کلب ایٹ بیرانی پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شامل شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عظمت و فضائل کے بارے میں تحریریں درج تھیں۔ شرکاء نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمات اور ان کی عدل و انصاف کی حکمرانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ ریلی کے دوران شرکاء نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عظیم قربانیوں اور اسلام کے فروغ میں ان کی بے مثال خدمات کو یاد کرتے ہوئے دعائیں کیں۔ اس موقع پر مولانا محمد حنیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی ہم سب کے لئے مشعلِ راہ ہے اور ہمیں ان کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت وقت اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یوم شہادت امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دن عام تعطیل کرکے سرکاری سطح پر منایا جائے۔
10/04/2024
Eid Mubarak to everyone 💞
23/03/2024
جام نوازعلی/بیرانی (رپورٹ/رانا شاہدجلیل) سائنس فیسٹیول: طلباء اور طالبات نے ٹیکنالوجی اور جدید سوچ سے سب کو حیران کردیا، بیرانی انڈس پبلک ھائی اسکول میں ایک روزہ سائنس و ٹیکنالوجی فیسٹیول کا انعقاد، جہاں طلباء اور طالبات نے نہ صرف سائنس اور ٹیکنالوجی کے لیے اپنی لگن کا اظہار کیا، وہیں جدید سوچ بھی متعارف کروائی۔
انڈس پبلک ھائی اسکول بیرانی میں سالانہ سائنس و ٹیکنالوجی میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے واٹر، راکٹ، ھائیڈرولک برج، کنٹری فوگل مشین، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، اے ٹی ایم مشین، لیمن بیٹری، واٹر سائیکل، ایسڈ رین، ھائڈرو الیکٹرک پلانٹ، سولر اینڈ ونڈ پلانٹ اور پروجیکٹر سمیت مختلف پروجیکٹ کے نمونے بناۓ جنکو کو شھریوں نے بہت سراہا۔ اسکول کے ڈائریکٹر سر جاوید خاصخیلی نے سائنس نمائش کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس میلے سے یہاں کے طلباء و طالبات کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع ملا۔ سر جاوید خاصخیلی کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے جب مطالعہ کریں گے تو ان کی تنقیدی سوچ بھی پروان چڑھے گی۔ ہم نے اس قسم کے پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا ہے اسکول کے سینئر ٹیچرز نے نمائش کا افتتاح کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اس کاوش نے بچوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے اور ہم ہر سال سائنس و ٹیکنالوجی میلہ کا انعقاد کریں گے۔
پروگرام میں سر فیصل لاکھو، واجد راجپوت، رانا شاہدجلیل، آصف صوفی، آکاش خاصخیلی، اسد وسان، سنتوش کمار، علی رضا انصاری و دیگر معزز اساتذہ و شہریوں کی شرکت۔
23/03/2024
جام نواز علی/ بیرانی
آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسیشن کے عہدیداروں کی راجپوت ہائوس بیرانی آمد جہاں پر رانا محمد علی راجپوت کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر میٹنگ رکھی گئی جس میں آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے عہدداران رانا عبدالخالق، حمید خانزادہ، عمران خانزادہ، طاہر خانزادہ، رانا خالد، رانا کامران، رانا رمضان، رانا ریاض اور بیرانی کے راجپوت برادری کے معززین رانا محمد علی راجپوت، رانا محمد ندیم راجپوت، انور علی راجپوت کرکلی، شیر علی راجپوت، رانا شاہدجلیل ، رانا اسلم و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر آریا کے مرکزی عہدیداروں نے کہا کہ آریا کی طرف سے 5 اپریل کو راجپوت کلچر ڈے کے حوالے سے کراؤن ہوٹل حیدرآباد میں ایک جلسہ رکھا گیا ہے جس میں کلچر ڈے کے حوالے سے کیک کاٹا جائے گا اور افطار پارٹی دی جائے گی افطار پارٹی کے بعد پروگرام کو آریا کے چیئرمین و قائد راجپوت کنور قطب الدین خاں و مرکزی رہنما خطاب کریں گے پورے پاکستان سے راجپوت برادری بڑی تعداد میں ثقافتی ڈریس پہن کر جلسے میں شرکت ہو کر یکجہتی کا ثبوت دیں۔
15/01/2024
جام نوازعلی (رپورٹ/رانا شاہدجلیل) جام نواز علی پریس کلب ایٹ بیرانی کے سالانہ انتخابات متفقہ رائے سے صدر محمد وارث قمبرانی، نائب صدر رام چند مالھی، جنرل سکریٹری حاکم علی بلوچ، ڈپٹی سیکریٹری شاکر علی راجپوت، خزانچی رانا نعیم احمد راجپوت، اطلاعات سیکریٹری میر ارشاد علی بہرانی، آفیس سیکریٹری غلام قادر خاصخیلی، میمبر ورکنگ کمیٹی میر ساگر، بلندو خان مری، امداد کٹوہر اور رانا شاہد جلیل کا انتخاب کیا گیا۔ اس موقع صدر پریس کلب و دیگر نو منتخب عہدداران و میمبران کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی گئی۔
05/01/2024
جام نوازعلی/بیرانی
خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے یوم وفات کے موقع پر اہل سنت والجماعت کی جانب سے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مولانا حنیف شیخ، تصور معاویہ و دیگر عہدداران نے کی، ریلی میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت، اور شرکا کا حکومت سے ایک ہی مطالبہ تھا کہ یوم صدیق اکبر ؓ پر عام طعطیل کی جائے۔
15/08/2023
ٹنڈوآدم
سروری جماعت کے روحانی پیشوا و سابق ایم این اے مخدوم جمیل الزماں کی ٹنڈوآدم کے نزدیک گاؤں قیصر گاہو میں آمد۔
Be the first to know and let us send you an email when R S J News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.