30/10/2025
🔴 سنسنی خیز کرائم نیوز
کراچی (کرائم رپورٹر) تھانہ عزیز بھٹی انویسٹی گیشن پولیس کی بڑی کارروائی ڈالمیاں شانتی نگر میں ہونے والے تین ہائی پروفائل قتل کیسوں کے ماسٹر مائنڈ سمیت مرکزی ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان رمضان المبارک کے دوران یو سی چیئرمین فائق خان یوسفزئی اور ساجد شریف جبکہ ستمبر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اسماعیل کے قتل کے مقدمات میں مفرور تھے۔
انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق ملزمان قتل کی وارداتوں کے بعد روپوش ہوگئے تھے اور مختلف مقامات پر پناہ لے کر اپنے نیٹ ورک کے ذریعے سرگرم تھے، جنہیں مسلسل نگرانی اور جدید تفتیشی حکمت عملی کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کی روشنی میں مزید کارروائی کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے گینگ کے مزید سرکردہ اور خطرناک افراد اسرار عرف شاروخ خان کو بھی قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ پولیس کے مطابق بہت جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
علاقہ مکینوں اور مقتولین کے لواحقین نے انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اب اس مقدمے میں عدالتیں مظلوموں کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں گی تاکہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کے لیے قانون کی گرفت مضبوط ہو سکے۔