Asad khan Yousafzai

Asad khan Yousafzai Turning Dreams Into Plans And plans into reality.

ایک پیغام تمام والدین کے نام۔۔۔۔امتحانات سے قبل ایک اسکول کے پرنسپل نے بچوں کے والدین کو خط بھیجا جس کا مضمون کچھ یوں تھ...
04/08/2025

ایک پیغام تمام والدین کے نام۔۔۔۔
امتحانات سے قبل ایک اسکول کے پرنسپل نے بچوں کے والدین کو خط بھیجا جس کا مضمون کچھ یوں تھا۔۔

" محترم والدین!
آپ کے بچوں کے امتحانات جلد ہی شروع ہونے والے ہیں میں جانتا ہوں آپ سب لوگ اس چیز کو لے کر بہت بے چین ہیں کہ آپ کا بچہ امتحانات میں اچھی کارکردگی دکھائے۔
لیکن یاد رکھیں یہ بچے جو امتحانات دینے لگے ہیں ان میں (مستقبل کے) آرٹسٹ بھی بیٹھے ہیں جنھیں ریاضی سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس میں بڑی بڑی کمپنیوں کے ترجمان اور مالکان بھی ہوں گے جنھیں ہسٹری سمجھنے کی ضرورت نہیں ۔
ان بچوں میں (مستقبل کے) ادیب بھی بیٹھے ہوں گے جن کے لیے کیمسٹری کے کم مارکس کوئی معنی نہیں رکھتے ان سے ان کے مستقبل پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا۔
ان بچوں میں ایتھلیٹس بھی ہو سکتے ہیں جن کے فزکس کے مارکس سے زیادہ ان کی فٹنس اہم ہے۔
لہذا اگر آپ کا بچہ زیادہ مارکس لاتا ہے تو بہت خوب لیکن اگر وہ زیادہ مارکس نہیں لا سکا تو خدارا اسکی خوداعتمادی اور اس کی عظمت اس بچے سے نہ چھین لیجئے گا۔

اگر وہ محنت کے باوجود بہت اچھے مارکس نہ لا سکیں تو انھیں حوصلہ دیجئے گا کہ کوئی بات نہیں یہ ایک چھوٹا سا امتحان ہی تھا وہ زندگی میں اس سے بھی کچھ بڑا کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں!!! بچوں پر ظلم نہ کریں ان کو ذہنی اذیت نہ دیں۔ اور یہ نہ سوچیں کے صرف ڈاکٹر یا انجینئر دنیا میں خوش رہ سکتے ہیں کے صرف وہی عزت دار شعبہ ہے اور صرف اسی سے پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔ اور بہت سے کام ہیں اور بہت سے شعبے ہیں اور بہت سے پروفیشن ہیں اس سے آپ کے بچے عزت کا حلال روزگار بھی کما سکتے ہیں۔ ہر بچہ ہر بچی ایک جیسے نہیں ہوتے۔ سب کو ایک ہی ترازو میں نہ تولا جائے پلیز۔ پوسٹ اچھا لگے تو لائک کمنٹ شیر فالو نہ بھولیں جزاک اللّہ

17/07/2025

ہم جب کسی پرندے کو دیکھتے ہیں، تو پہلا خیال اس کے شکار یا قیمت کا آتا ہے — کہ اسے پکڑ کر پیٹ بھرا جائے یا بیچ کر جیب بھر...
23/06/2025

ہم جب کسی پرندے کو دیکھتے ہیں، تو پہلا خیال اس کے شکار یا قیمت کا آتا ہے — کہ اسے پکڑ کر پیٹ بھرا جائے یا بیچ کر جیب بھری جائے۔

لیکن جو قومیں دنیا پر حکمرانی کرتی ہیں، وہ پرندوں کو صرف شکار نہیں سمجھتیں، بلکہ ان پر تحقیق کرتی ہیں۔ ان کی اُڑان کو سمجھتی ہیں، ان کی ساخت، رفتار اور توازن کا مطالعہ کرتی ہیں۔ پھر انہی مشاہدات کی بنیاد پر جہاز بناتی ہیں، اور دنیا پر چھا جاتی ہیں۔

یہی فرق ہے ہمارے اور اُن کے سوچنے کے انداز میں۔

جب نیوٹن سیب کے درخت کے نیچے بیٹھا تھا اور اس کے سر پر ایک پکا ہوا سیب گرا، تو اُس نے اُسے صرف کھانے کی چیز نہیں سمجھا، بلکہ سوچا کہ یہ زمین پر کیوں گرا؟ یہی سوال اُس نے اپنے ذہن میں اٹھایا — اور اسی سوچ نے ہمیں “قانونِ کشش ثقل” دیا۔

آج اُسی قانون کی بدولت جہاز فضا میں اُڑتے ہیں، اور مصنوعی سیارے خلا کی وسعتوں میں بھیجے جاتے ہیں۔

ہم صرف پیٹ بھرنے اور اچھی تنخواہوں کے لیے علم حاصل کرتے ہیں۔ لیکن ترقی یافتہ قومیں علم کو صرف روزگار کا ذریعہ نہیں سمجھتیں۔ وہ کچھ نیا ایجاد کرنے، دنیا کو آگے بڑھانے، اور تاریخ میں اپنا نام سنہرے حروف میں لکھوانے کے لیے جیتی ہیں۔

یہی سوچ ہمیں بدلنی ہوگی۔

قوموں نے فطرت سے سیکھا ہے؛مشاہدہ، ریسرچ، تجربہ، علم . .
اسلام میں مومن کو بھی غور و فکر کی دعوت ہے ۔۔ قدرت عقلمند کا ساتھ دیتی ہے۔ جاہل اور عالم یعنی علم رکھنے والا برابر نہیں ہو سکتے۔۔👍🏼

تصویر:B2 کا نقشہ عقاب سے ملتا ہے۔

22/08/2024
*............🥀🖤**بیوی کو شادی کے چند سال بعد خیال آیا۔**کہ اگر وہ اپنے شوہر کو چھوڑ کے چلی جائے ۔**تو شوہر کیسا محسوس کر...
07/07/2024

*............🥀🖤*

*بیوی کو شادی کے چند سال بعد خیال آیا۔*
*کہ اگر وہ اپنے شوہر کو چھوڑ کے چلی جائے ۔*
*تو شوہر کیسا محسوس کرے گا۔*
*یہ خیال اس نے کاغذ پر لکھا۔ اب میں تمہارے ساتھ اور نہیں رہ سکتی ۔*
*میں اب بور ہو گئی ہوں تمہارے ساتھ ۔*
*میں گھر چھوڑ کے جا رہی ہوں ہمیشہ کے لئے ۔*
*اس کاغذ کو اس نے میز پر رکھا ۔*
*اور جب شوہر کے آنے کا ٹائم ہوا تو ۔*
*اس کے رد عمل دیکھنے کے لئے بستر کے نیچے چھپ گئی ۔*
*شوہر آیا اور اس نے میز پر رکھا کاغذ پڑھا ۔*
*کچھ دیر کی خاموشی کے بعد اس نے اس کاغذ پر کچھ لکھا ۔*
*پھر وہ خوشی کے مارے جھومنے لگا گیت گانے لگا رقص کرنے لگا ۔*
*اور کپڑے بدلنے لگا پھر اس نے اپنے فون سے کسی کو فون لگایا اور کہا.*
*آج میں آزاد ہو گیا شاید میری بیوقوف بیوی کو سمجھ آگیا ۔*
*کہ وہ میرے لائق ہی نہیں تھی لہذا آج وہ گھر سے ہمیشہ کیلئے چلی گئی ۔*
*اس لئے اب میں آزاد ہوں اور تم سے ملنے کے لئے میں آرہا ہوں ، کپڑے بدل کر تم بھی تیار ہو گے ۔*
*میرے گھر کے سامنے والے پارک میں ابھی آجاؤ ۔*
*شوہر باہر نکل گیا آنسو بھری آنکھوں سے بیوی بستر کے نیچے سے نکلی ۔*
*اور کانپتے ہوئے ہاتھوں سے کاغذ پر لکھی لائن پڑھی ۔*
*جس پر لکھا تھا بیڈ کے نیچے سے پاؤں دکھائی دے رہے ہیں باولی ۔🫣*
*پارک کے قریب والی دکان سے سمو سے لے کے آ رہا ہوں ۔*
*تب تک چائے بنا لینا میری زندگی میں خوشیاں ۔*
*تیرے آنے سے ہیں آدھی تجھے ستانے سے ہیں ۔*
*اور آدھی تجھے منانے سے ہیں ۔*
❤❤
*"( اسد خان )"*

 😥😥
07/05/2024

😥😥

تمام عالم اسلام کو عیدالفطر مبارک ہو ۔ﷲ پاک سے دعا ہے کہ ہم سب کی زندگی خوشیوں سے معمور اور کامیابیوں سے بھرپور کر دے۔آم...
10/04/2024

تمام عالم اسلام کو عیدالفطر مبارک ہو ۔
ﷲ پاک سے دعا ہے کہ ہم سب کی زندگی خوشیوں سے معمور اور کامیابیوں سے بھرپور کر دے۔آمین

25/03/2024

بچپن میں سنتے تھے

اگر پاکستان نے ایک بٹن دباد یا تو بھارت یا اسرائیل نظر بھی نہیں آئے گا

در اصل وہ TV بند کرنے کا بٹن تھا !

24/03/2024

دنیا کا واحد شہر کراچی جہاں ڈکیتوں ، لٹیروں اور بھکاریوں کو شتر مرغ اور سفید پوش کو گالیاں کھلائی جاتی ہیں

24/03/2024

ہمارا تعلق اُس معاشرے سے ہے جہاں فاتحہ خوانی کے مواقع پر بیٹھے افراد، مرحوم کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے زندہ انسانوں کی خامیوں پر بحث بحث کرتے ہیں

24/03/2024

کچے کے ڈاکو ایک ہی مرتبہ پیسے لے کے جان چھوڑ دیتے ہیں جبکہ پکے کے ڈاکو ملک ، پیسہ اور عوام کی جان کھاتے ہی چلے جارہے ہیں۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asad khan Yousafzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Asad khan Yousafzai:

Share