Newz360

Newz360 All About News

کراچی: سندھ کابینہ نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کردی، میونسپل، یونین کونسل، ٹاؤن کمیٹی کی سطح پر فیس ختم کرنیکی منظوری د...
15/10/2025

کراچی: سندھ کابینہ نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کردی، میونسپل، یونین کونسل، ٹاؤن کمیٹی کی سطح پر فیس ختم کرنیکی منظوری دی گئی۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ سندھ کابینہ کی جانب سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کردی گئی، میونسپل، یونین کونسل اورٹاؤن کمیٹی کی سطح پر ڈیتھ سرٹیفکیٹ رجسٹریشن فیس ختم کرنیکی منظوری دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ ستمبر 2024 میں پیدائش کی مفت رجسٹریشن کی کابینہ منظوری کے تسلسل میں کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اقدام یواین، عالمی شراکت داروں سے سول رجسٹریشن نظام کو بہتر بنانے کے عزم کا حصہ ہے، نئے انتظام کے تحت حکومتِ سندھ نادرا کی سروس چارجز کی لاگت برداشت کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ شہری اموات کے سرٹیفکیٹ بغیر کسی فیس کے حاصل کرسکیں گے، فیصلہ محکمہ قانون اور محکمہ خزانہ کی حمایت، چیف سیکریٹری کی توثیق کے بعد کابینہ میں پیش کیا گیا۔

یہ اقدام شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کےلیے اٹھایا گیا ہے، مقصد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت اہم واقعات کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کو فروغ دینا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ فیصلہ صوبے کے سی آر وی ایس نظام کو مزید مضبوط بنانے کےلیے کیا گیا ہے۔

۔

کراچی: کیماڑی انویسٹیگیشن پولیس کی کارروائیاں، ایس ایس پی توحید رحمان میمن کراچی: ڈکیتی و لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ...
15/10/2025

کراچی: کیماڑی انویسٹیگیشن پولیس کی کارروائیاں، ایس ایس پی توحید رحمان میمن
کراچی: ڈکیتی و لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث 05 رکنی گروہ گرفتار، توحید میمن
کراچی: لاکھوں روپے مالیت کا چھینا ہوا موبائل آئی فون برآمد کرلیا گیا، توحید میمن
کراچی: ملزمان سے اسلحہ, چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور چھینا ہوا سامان سے بھرا ٹرک بھی برآمد کیا گیا، توحید میمن
کراچی: ملزمان نے کچھ روز قبل موچکو کے علاقے میں شہری سے لوٹ مار کی واردات کی تھی، توحید میمن
کراچی: ملزمان شہری سے آئی فون اور نقدی رقم چھین کر فرار ہوئے تھے، توحید میمن
کراچی: جبکہ دوسری واردات 30 ستمبر کو حب ریور روڈ پر ہوئی تھی، ایس ایس پی
کراچی: واردات میں گوار دانے کی 165 بوریوں سے بھرا ٹرک چھینا گیا تھا، توحید میمن
کراچی: ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیئے چھینے ہوئے ٹرک کا رنگ بھی تبدیل کردیا تھا، توحید میمن
کراچی: کیماڑی انویسٹیگیشن پولیس نے تکنکلی بنیادوں پر ملزمان کو گرفتار کیا، توحید میمن
کراچی: گرفتار ملزمان کی شناخت عزیز، امداد علی اور زبیر کے نام سے ہوئی، ایس ایس پی
کراچی: گرفتار ملزم زبیر کے دو ساتھی حبیب الرحمن اور بلال پولیس کے ہاتھوں پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں، ایس ایس پی
کراچی: گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا، توحید میمن
کراچی: ملزمان پر ڈکیتی، لوٹ مار، راہزنی اور ناجائز اسلحے کے مقدمات درج ہیں، توحید میمن
کراچی: دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں، توحید میمن
کراچی: گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے، ایس ایس پی کیماڑی انویسٹیگیشن
توحید رحمان میمن

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچیمؤرخہ: 22 ستمبر 2025(پریس ریلیز)ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن ج...
22/09/2025

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچی
مؤرخہ: 22 ستمبر 2025

(پریس ریلیز)

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے گزشتہ روز کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 13 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان میں 06 اسٹریٹ کرمنلز اور 05 گٹکا ماوا فروش بھی شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان سے 03 پسٹل، 01 ریپیٹر بمعہ ایمونیشن، 261 پڑیاں تیار گٹکا ماوا اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

ملزمان کی گرفتاریاں تھانہ عزیز بھٹی، بہادر آباد، فیروز آباد، سچل، سہراب گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے کے علاقوں سے عمل میں لائی گئی۔

ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے ملزمان کو متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں سونو، کرسٹوفر، سعید، اللہ وسایو، غلام یاسین، وجاہت، رضوان، عبدالجلیل، شاہ وزیر، رضوان، رحیم شاہ، اجمل اور فرحان شامل ہیں۔

ترجمان ایسٹ پولیس

تبادلہ/تقرری ڈسٹرکٹ ویسٹ ایس ایچ او اورنگی کی نشاندھی پر جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ ملوث ہونے پر ایک افسر سمیت 4 پولیس اہل...
16/08/2025

تبادلہ/تقرری

ڈسٹرکٹ ویسٹ ایس ایچ او اورنگی کی نشاندھی پر جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ ملوث ہونے پر ایک افسر سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو ویسٹ زون ہیڈ کوارٹر شفٹ کر دیا گیا ہے

ہٹائے گئے اہکار جرائم پیشہ افراد سے پیسے وصول کرتے تھے جبکہ علاقے میں کرائم کنٹرول کرنے کے بجائے کرمنل کو سپورٹ کرتے تھے

اورنگی پولیس اسٹیشن میں تعینات دیگر ،Mix of Criminal پولیس افسروں و اہلکاروں کے خلاف جلد کاروائی متوقع ہے

ویسٹ زون میں تعینات دیگر ملوث افسران و اہلکاروں کی لسٹیں تیار کی جارہی ہیں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ملوث ہونے پر کس کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی ایس ایس پی ویسٹ

کراچی: افسران بالا کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں/سپلائرز کے خلاف مختلف ٹارگٹڈ  کاروائیوں میں...
10/08/2025

کراچی: افسران بالا کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں/سپلائرز کے خلاف مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں میں 6 منشیات فروش/سپلائرز گرفتار.

کراچی: ملزمان سے کرسٹال, آئس اور چرس برآمد.

کراچی: ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ, بغدادی,گارڈن اور چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا.

کراچی: ملزمان کی شناخت عبد الستار عرف بابا, محمد فیضان عرف لنگڑا, بلال عرف بلا, حمزہ علی, عمیر عرف کاکا کچرا اور کبیر کے ناموں سے ہوئی ہے.

کراچی: ملزمان کو مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا.

کراچی: ملزمان عادی/پیشہ ور ہیں, ملزمان کو مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا.

کراچی: ملزم عمیر عرف کاکا کچرا اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے 4 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.

کراچی: ملزم بلال عرف بلا اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے 1 مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.

کراچی: ملزم فیضان عرف لنگڑا اس سے قبل غیر قانونی اسلحہ کے 1 مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.

کراچی: ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج.

کراچی: ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے.

*ترجمان*
*ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی*

30/07/2025

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)
مورخہ 30جولائی 2025
پریس ریلیز

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ کا رروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سیکٹر 36-G، تیسر ٹاؤن سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم عدنان قریشی عرف میچ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے5 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 5 عدد موٹر سائیکل نمبر پلیٹس، 3 عدد فوٹو کاپی موٹر سائیکل ڈاکومنٹس، ایک عدد اصل موٹر سائیکل ڈاکومنٹس اور ایک عدد موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم اپنے گینگ کے دوسرے ملزمان ناصر خان، عبدالعزیز خان عرف آصف، نبیل عرف کالا، بلاول اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزم کے گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزم کوبمعہ برآمد شدہ موٹر سائیکلیں اورمسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ترجمان سندھ رینجرز

18/07/2025

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ)
مورخہ 18 جولائی 2025
پریس ریلیز

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کا منشیات فروشوں اور گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ملیر چوکنڈی، مروڑا گوٹھ اور پیپری سندھی گوٹھ سے منشیات فروشی میں ملوث3 ملزمان اعجاز بروہی، نعمان آفریدی (اکرم بلوچ کا قریبی ساتھی) اور اللہ بخش عرف مولو کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن، آئس، حشیش، 2 عدد موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث ہیں۔ ملزم اللہ بخش عرف مولو کے خلاف تھانہ بن قاسم میں ایف آئی آر درج ہے اور ملزم پولیس کو مطلوب تھا۔
گرفتار ملزمان کو بمعہ منشیات اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ترجمان سندھ رینجرز

13/07/2025

کراچی: ضلعی کیماڑی موچکو پولیس نے چھالیہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی

کراچی: بلوچستان حب سے چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام کردی گئی

کراچی: پولیس نے 3ہزار کلو سے زائد چھالیہ برآمد کرلی ، ایک ملزم گرفتار ، ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی

کراچی: چھالیہ سیمنٹ کی بوریوں میں چھپا کر کراچی لائی گئی تھی، ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی

کراچی: چھالیہ کو سیمنٹ لے جانے کی آڑ میں اسمگل کیا جارہا تھا، ایس ایس پی کیماڑی فیضان

کراچی: چھالیہ کٹی ہوئی ہے، گٹکا ماوا میں چھالیہ کو استعمال کرنا تھا، ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی

کراچی: ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے،مزید تفتیش کی جارہی ہے، ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے  مھران ٹاوں  سیکٹر 6/B منشیات  میں مطلوب ملزم کیخلاف خفیہ اطلاع پر کاروائی کی،بدنامِ زمان...
06/06/2025

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مھران ٹاوں سیکٹر 6/B منشیات میں مطلوب ملزم کیخلاف خفیہ اطلاع پر کاروائی کی،

بدنامِ زمانہ منشیات فروش رحمت خان ولد تاج محمد کو حراست میں لے لیا,

کاروائی کے دوران منشیات فروش ملزم کے قبضے سے 3100 گرام چرس کے قریب منشیات برآمد کرلی ہے مزید جامع تلاشے سے 7900روپے برامد کرلیے ،

گرفتار ملزم کیخلاف متعددمقدمات درج ہیں ،
ملزم کاسابقہ کریمنل ریکارڈچیک کیاجارہاہے ۔

ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا نے ملزم رحمت خان ولد تاج محمد منشیات فروش کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے،

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی
طارق نواز

03/06/2025

ارجنٹ میٹنگ ڈسٹرکٹ سینٹرل

جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں کانفرنس روم ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک ارجنٹ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز ڈسٹرکٹ سینٹرل، ایس ایچ اوز ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت برانچ انچارجز موجود تھے

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے سیکیورٹی انتظامات کا Minutely جائزہ لیتے ہوئے افسران کو انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے مزید ہدایات جاری کی

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام الناس کی بڑی تعداد پورے کراچی سے جانوروں کی خریداری کے لئے منڈی کا رُخ کرتی ہے

چونکہ اس سال جانوروں کے چھیننے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے جسپر پولیس کو پروایکٹیو ہوکر ایسے جرائم کے انسداد کے لئے غیرمعمولی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے

علاوہ ازیں عیدالاضحیٰ کے تینوں دنوں میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کو سخت سیکیورٹی انتظامات کرکے عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کی ضرورت ہے

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP

رات نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا اے وی ایل سی کا اہلکار دوران علاج شہید ہو گیا ، شہریار 2016 میں بھرتی ہوا...
02/06/2025

رات نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا اے وی ایل سی کا اہلکار دوران علاج شہید ہو گیا ، شہریار 2016 میں بھرتی ہوا تھا

پولیس کی بڑی کاروائی - شہر میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 4 کارندے گرفتارشاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاررو...
01/06/2025

پولیس کی بڑی کاروائی - شہر میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 4 کارندے گرفتار

شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رینجرز چوکی سورتی کمپنی کے قریب سے لوٹ مار میں ملوث ڈکیت گینگ کے چار اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کا گروہ شہر بھر میں مال بردار ٹرکوں، بالخصوص سریوں اور میڈیسن لے جانے والی گاڑیوں کو نشانہ بناتا تھا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمان پورٹ قاسم، بن قاسم، اسٹیل مل روڈ اور نیشنل ہائی وے سے ٹرک لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔

گروہ واردات کے بعد مسروقہ سامان مختلف گوداموں پر فروخت کرتے تھے

ملوث گروہ کا سرغنہ اسحاق *عرف ڈون* ہے، جو باقی ملزمان کو کمانڈ کرتا تھا۔ دیگر گرفتار ملزمان کی شناخت سفدر، عبدالمالک اور حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان کا گروہ وارداتوں کے دوران پولیس کیپ پہن کر خود کو خفیہ پولیس اہلکار ظاہر کرتے تھے،

ملزمان اکثر وارداتوں میں رینٹ کی گاڑیاں استعمال کرتے اور اسلحے کے زور پر شہریوں سے نقدی اور موبائل فون بھی چھین لیتے تھے، شہری نے گرفتار ملزمان کی شناخت بھی کی ہے۔

گرفتار ملزمان مقدمہ نمبر 158/2025 تھانہ سچل میں 27 ٹن لوہے کے 22 ویلر ٹرک کی ڈکیتی میں بھی ملوث رہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے 4 عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشنز، 1 وائٹ الٹو، 4 موبائل فونز، 3 پولیس کیپ اور کیش رقم برآمد کی گئی۔

شاہ لطیف پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

*ترجمان ایس ایس پی ملیر

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Newz360 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Newz360:

Share