18/01/2021
کراچی سے تعلق رکھنے والے زاہد حسین چھیپا جنہوں نے قرآن پاک کی ایسی منفرد ایپلیکیشن "اسلام 360" بنائی ہے جسکے ذریعہ قرآن پاک سے کوئی بھی موضوع کو با آسانی تلاش کیا جاسکتا ہے, متعلقہ موضوع کا قرآن و احادیث کی روشنی میں باآسانی مطالعہ بھی کیا جاسکتا ہے, صرف یہی نہیں آپ اس ایپلیکیشن کے ذریعہ اپنی تجوید کو بھی بہتر بناسکتے ہیں ساتھ ہی اس میں موجود جید علماء کرام کی تفاسیر جو مختلف زبانوں میں موجود ہے اس کا بھی مطالعہ کرسکتے ہیں, اس ایپلیکیشن کے ذریعہ آپ دوران تلاوت اپنی غلطیوں کی نشاندہی بھی با آسانی کرسکتے ہیں دورانِ تلاوت غلط تلفظ کی ادائیگی پر ایپلیکیشن لال رنگ سے غلط ادائیگی کی گئی آیت کو نمایاں کریگی اور صحیح تلفظ کی ادائیگی پر ہرے رنگ سے آیت نمایا ہوجائگی, زاہد چھیپا کا یہ قابل تحسین اقدام دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور اب تک پلے اسٹور پر اس ایپلیکیشن کو 50 لاکھ سے زائد افراد ڈاؤنلوڈ کرچکے ہیں, پروردگار اس عظیم خدمت کو سرانجام دینے پر زاہد صاحب کو اجر عظیم عطا فرمائے, زاہد چھیپا جیسے نوجوان ہماری قوم کیلئیے باعث فخر ہیں۔