News fire

News fire Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from News fire, Media/News Company, 48, Karachi.

https://youtu.be/zmmhQ8Wyjt8
25/01/2021

https://youtu.be/zmmhQ8Wyjt8

AsslamualikumHi everyone ...Allah nay is banday ko shohrat ise leya deya ha ya bhut achaa or naram dill insan ha log asayvhe nah fida ispay video dekhain por...

https://youtu.be/mCvH73gUXjE
24/01/2021

https://youtu.be/mCvH73gUXjE

Asslamuailkum!Hi everyone🙌Realface hazir ha aik or mazadar videos kay sath dekhain kasay kfc or food panda walu kay darmeyan ldaye aik dosaru pay tandu say ...

Wahhh😍😍😍😍
19/01/2021

Wahhh😍😍😍😍

18/01/2021

ناروے میں امریکی کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین لگوانے والے 75 سال اور اس سے زائد عمر کے 29 افراد دم توڑ گئے۔

رپورٹس کے مطابق ناروے میں 27 دسمبر سے امریکا کی تیار کردہ فائزر کی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 42 ہزار افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد 75 سے 80 سال کی عمر کے 29 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم فائزر ویکسین لگانے والے بزرگ افراد کی اموات کب ہوئیں تفصیل نہیں بتائی گئی۔

لاہور کے محمود بوٹی سب ڈویژن میں لیسکو حکام نے چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ کر ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔بجل...
17/01/2021

لاہور کے محمود بوٹی سب ڈویژن میں لیسکو حکام نے چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ کر ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

بجلی چوری کی اطلاع ملنے پر محمود بوٹی سب ڈویژن میں ایس ای ایسٹرن سرکل محمد رشید چوہدری کی نگرانی میں ایس ڈی او سراج الدین کاکڑ او ایکسیئن رب یار نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران فرنس ملز میں ٹرانسفارمر کے بش ٹمپر کر کے کروڑوں روپے کی بجلی چوری کرنے پر ایک شخص کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں
ٹائیگر فورس اب تھانے، کچہری اور بجلی کی چوری پر بھی نظر رکھے گی
لوڈ شیڈنگ کی وجہ بجلی کی چوری ہے: ڈائریکٹر کے الیکٹرک
وزیراعظم کی بجلی و گیس چوری میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کی ہدایت

ہمارے ارد گرد ایسے بے شمار لوگ موجود ہوں گے جنہیں ناخن چبانے کی عادت ہوتی ہے اور یہ عادت چھڑوانا بے حد مشکل ہوتا ہے۔ناخن...
17/01/2021

ہمارے ارد گرد ایسے بے شمار لوگ موجود ہوں گے جنہیں ناخن چبانے کی عادت ہوتی ہے اور یہ عادت چھڑوانا بے حد مشکل ہوتا ہے۔

ناخن چبانے کی عادت کے بارے میں سن کر ہم سب کے دماغ میں بھی صرف ایک ہی بات آتی ہے کہ متاثرہ شخص ضرورت سے زیادہ سوچتا ہے یا اس میں خود اعتمادی کی کمی ہے لیکن حقیقت اس سے کچھ الگ ہے۔

آج ہم آپ ناخن چبانے والوں کی شخصیت سے متعلق چند دلچسپ حقائق کے بارے میں بتائیں گے۔

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو پہلی بارموسم سرما میں سرکرکے تاریخ رقم کردی گئی۔ کے ٹو کی تاریخی سرمائی مہم جوئی م...
17/01/2021

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو پہلی بارموسم سرما میں سرکرکے تاریخ رقم کردی گئی۔

کے ٹو کی تاریخی سرمائی مہم جوئی میں کامیابی نے کوہ پیماؤں کے قدم چوم لیے، 10 نیپالی کوہ پیماؤں نے ناممکن کو ممکن بنادیا اور پہلی بار موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کوسر کرلیاگیا۔

نیپالی ٹیم کے ممبران نے 10 میٹر کا فاصلہ ایک ساتھ طے کیا اور مل کر چوٹی پرقدم رکھ کرکامیابی حاصل کی۔

کوہ پیماؤں کی ٹیم مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے چوٹی کی انتہائی بلندی پر پہنچی، ٹیم کی قیادت نیرمل پورجا اور مینگماجی نے کی جبکہ ایکسپڈیشن انچارج کی جانب سے کامیابی کا اعلان کیا۔

16/01/2021
رواں مالی سال جولائی سے دسمبر کے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں 46 ارب کی چائے درآمد کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق اسی عرصے...
16/01/2021

رواں مالی سال جولائی سے دسمبر کے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں 46 ارب کی چائے درآمد کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق اسی عرصے کے دوران پاکستان نے ایک کھرب 53 ارب روپے کے موبائل فون بھی درآمد کیے۔

اس کے علاوہ ان 6 ماہ میں ایک کھرب 6 ارب روپے کی گندم، 47 ارب کی دالیں ،46 ارب کی چائے اور تقریباً 8 کروڑ روپےکا ڈرائی فروٹ درآمد کیا گیا۔

واٹس ایپ نے فیس بک کے ساتھ صارفین کا ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی ڈیڈ لائن بڑھا دی۔واٹس ایپ نے صارفین کی...
16/01/2021

واٹس ایپ نے فیس بک کے ساتھ صارفین کا ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی ڈیڈ لائن بڑھا دی۔

واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ڈیٹا شیئرنگ کی تاریخ 8 فروری سے بڑھا کر 15 مئی کر دی۔

واٹس ایپ نے یہ فیصلہ صارفین کے خدشات اور تیزی سے متبادل ایپس ٹیلی گرام اور سگنل پر منتقل ہونے کے بعد کیا۔

یہ بھی پڑھیں
نئی پرائیویسی پالیسی: کیا PTA نے واٹس ایپ اور فیس بک کی وضاحت قبول کر لی؟
نئی پرائیویسی پالیسی: واٹس ایپ کے سربراہ نے وضاحت کردی
واٹس ایپ کی نئی پالیسی قبول نہ کرنے کی صورت میں صارف کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہو سکتا ہے
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ صارفین کو نئی شرائط پر نظرثانی اور انہیں قبول کرنے کے لیے کہا جائے گا، پالیسی پر نظرثانی کے لیے صارفین کی رائے بھی شامل کی جائے گی۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے ڈیٹا شیئرنگ پالیسی میں تبدیلی کی ڈیڈلائن 8 فروری مقرر کی تھی اور کہا تھا کہ جو بھی 8 فروری تک واٹس ایپ کی پالیسی کو تسلیم نہیں کرے گا وہ واٹس ایپ سے محروم ہو جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے واحد سیاستدان ہیں جو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کی نرسری میں نہیں پلا۔ن...
16/01/2021

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے واحد سیاستدان ہیں جو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کی نرسری میں نہیں پلا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں خاندانی طرز کی سیاست چلتی آئی ہے، جمہوریت میں وزیراعظم جوابدہ ہوتا ہے، ایک طرف آپ نےمیرٹ دیکھ لیا کہ سب کےبچےباریاں لینےکیلئےتیاربیٹھےہیں،یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم جتنی مرضی چوری کرلیں، جوابدہ نہیں ہیں، پاکستان میں جمہورت کی جدوجہد کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاست میں آنے سے پہلے یہ دونوں خاندان کیا تھے؟میں پاکستان کی بہترین کرکٹ ٹیم چھوڑ کرگیا، میں واحدپاکستان کاسیاستدان ہوں جوجی ایچ کیوکی نرسری کاپلاہوانہیں تھا،ذوالفقارعلی بھٹو8سال تک ملٹری ڈکٹیٹر شپ کی کابینہ میں رہے۔

عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ آج کہہ رہےہیں کہ میں الیکشن نہیں مانتالیکن ثبوت نہیں دیتے، ہماری اپوزیشن کوپتاہےاورفیفن کی رپورٹ بھی ہے کہ الیکشن شفاف ہوئے، میرےبچےپاکستان میں ہیں ہی نہیں، ان کا سیاست میں آنےکاکوئی چانس نہیں ہے۔

وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن نے مجھ سے تحریری طور پر این آر او مانگا، سب کے بچے باریاں لینےکیلئے تیار بیٹھے ہیں، ہم پہلی بار یکساں نصاب تعلیم لارہےہیں، جب تک ملک کاحکمراں جوابدہ نہیں ہوگا،قانون کےنیچےنہیں ہوگاملک آگےنہیں جاسکتا، جب وزیراعظم کرپشن کرتاہے تو ملک کو تباہ کرکے رکھ دیتاہے، جسطرح سےصاحب اقتدارملک سے پیسہ نکالتے ہیں وہ تھانیدار،پٹواری نہیں نکال سکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2008سے2018تک ملک کاتاریک دورہے،جس میں ہرادارہ تباہ ہوا، جب تک ایک ملک کاوزیراعظم، اس کےوزراء قانون کوجوابدہ نہیں ہونگےملک آگےنہیں بڑھ سکتا،جب ملک کا وزیراعظم پیسہ ملک سےباہر لےکرجاتاہے تو کس کو روک سکتاہے؟

انہوں نے کہا کہ خونی انقلاب میں فوری تبدیلی آجاتی ہے،دوسری طرف بیلٹ کےذریعےانقلاب آتاہے،بیلٹ کے ذریعے انقلاب کا عمل سست عمل ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ اب واپس نہیں آئیں گے، میں یقین دلاتا ہوں، مولانا فضل الرحمان کی جائیدادیں سامنے آرہی ہیں، اصلاحات کا عمل تکلیف دہ ہوتاہے، جب اصلاحات کرتے ہیں تو یہ سارےچوراکٹھےہوجاتےہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشرف نے گھٹنےٹیکے اور نوازشریف کو این آر او دے دیا، ایک آدمی کو میں این آر او نہیں دوں گا، ہمارا آدھا ٹیکس قرضوں کی قسطوں میں چلا جاتاہے، یہ صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، اپوزیشن کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ این آر اودیاجائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ندیم افضل چن نے استعفیٰ دیا اس کی اپنی وجوہات ہوں گی، میں نے کسی سے کوئی استعفیٰ نہیں مانگا، کابینہ میں بحث کےبعدمشترکہ فیصلہ ہوتاہےجوسب تسلیم کرتےہیں،میں فیصلے میرٹ پر کرتاہوں، کابینہ کے فیصلے کے مخالف اگر جانا ہے تو آپ استعفیٰ دیں، اگرکوئی وزیرکابینہ کےفیصلےسےاتفاق نہیں کرتا تو وہ استعفیٰ دے، دنیا بھر میں جمہوری کابینہ میں ایسا ہی ہوتاہے، ندیم افضل چن کو کبھی نہیں کہا کہ استعفیٰ دیں۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد کشنر پر قومی خزانے کو ایک لاکھ 44 ہزار ڈالر نقصان پہنچانے کے الزامات ...
15/01/2021

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد کشنر پر قومی خزانے کو ایک لاکھ 44 ہزار ڈالر نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد کشنر نے اپنی سیکیورٹی پر تعینات خفیہ ایجنٹس کو اپنے پرتعیش گھر میں بنیادی انسانی ضرورت واش روم استعمال نہیں کرنے دیا۔

رپورٹ کے مطابق جیئرڈ کشنر نے واشنگٹن ڈ ی سی میں 2017 میں 5 ہزار مربع فٹ کا پرتعیش مکان کرائے پر لیا جس میں چھ بڑے اور ایک چھوٹا ٹوائلٹ تھا لیکن ایوانکا اور کشنر نے خفیہ ایجنٹس کو ٹوائلٹس استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، مجبورا ایجنٹس فٹ پاتھ، ہوٹلوں کے ٹوائلٹس، پبلک ٹوائلٹس اور قریبی مقامات استعمال کرتے رہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ہمسایوں نے شکایت کی تو ایجنٹس سابق صدر اوباما کے گیراج کا ٹوائلٹ استعمال کرتے رہے تاہم بعد میں ایوانکا اور کشنر کے مکان کے قریب سڑک پار ایک اسٹوڈیو اپارٹمنٹ تین ہزار ڈالر ماہانہ کرائے پر مل گیا، اس طرح 2017 سے اب تک ایک لاکھ 44 ہزار ڈالر یعنی 23 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد صرف سیکرٹ ایجنٹس کے ٹوائلٹس پر خرچ کر دیے گئے، یہ رقم امریکی ٹیکس دہندگان کی جیب سے ادا کی گئی۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ ایجنٹس کو باتھ روم استعمال کرنے سے نہیں روکا گیا۔

Address

48
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News fire posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share