Karachi Alerts Videos

Karachi Alerts Videos Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Karachi Alerts Videos, Digital creator, Karachi.

11/07/2025

ماں تو ماں ہوتی ہے، والدہ بیٹی کو اس حالت میں نہیں دیکھ سکتی تھیں۔ حمیرا اصغر کے بھائی کی میڈیا سے گفتگو

01/07/2025

چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن نے حال ہی میں بانی رمضان چھیپا کی ایک ویڈیو جاری کی جو اسکرپٹ کی خامی کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں رمضان چھیپا بیکری والے سے کہتے ہیں کہ بچے کو سالگرہ کا کیک دے دو، خرچہ میں دوں گا۔ کیک پر لکھ دینا "چھیپا صاحب کی طرف سے تحفہ ہے"، لیکن ساتھ ہی ہدایت دیتے ہیں کہ "یہ مت بتانا کہ میں نے دیا ہے۔"

01/07/2025

لاہور کے نجی اسکول میں استاد دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگئے، مرحوم استاد کی دوران لیکچر ویڈیو بن رہی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اساتذہ کی ٹریننگ کےدوران نیازاحمد لیکچر دےررہے تھے،دوران لیکچر نیاز احمد کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی اور زمین پرگرگئے,چارسیکنڈز کے اندراستاد کی موت ہوگئی،نیاز احمد کو فوری قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انکی موت کی تصدیق کر دی۔

17/05/2025

متحدہ عرب امارات میں ٹرمپ کے شاہی محل میں استقبال کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں خواتین روایتی ثقافتی مظاہرے کے دوران اپنے بالوں کو لہراتی نظر آتی ہیں۔ دونوں ویڈیوز حقیقی ہیں، تاہم یہ دورے کے مختلف مراحل کی عکاسی کرتی ہیں۔

14/05/2025

پاک فوج نے کراچی کے رہائشی ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کر دی ہے۔

عثمان عقیل کالسی فیلیائسز کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں، ننھے معصوم نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی۔

کور کمانڈر کراچی نے عثمان عقیل کی خواہش پوری کرتے ہوئے کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں مدعو کیا، کور کمانڈر کراچی نے بچے کے جذبے کو سراہا اور اس کوخراج تحسین پیش کیا۔

بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کیساتھ دن گزارا،ننھے عثمان عقیل کو پاک فوج کے زیر استعمال مختلف ہتھیاروں کا فائر کروایا گیا۔

عثمان عقیل کو پاک فوج کی ٹریننگ اور آپریشنز کے طریقہ کار سے بھی آگاہی دی گئی،اس موقع پرعثمان عقیل نے کہا کہ آج پاک فوج میں شامل ہونے کی میری خواہش پوری ہو گئی۔میں کور کمانڈر کراچی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔

09/05/2025

Chinese memers mocked Indians after Rafale jets were shot down — funny song video goes viral. 😂🎶🇵🇰

Operation Sindoor? More like Operation Tandoor—well done, Pakistan Armed Forces. 🇵🇰
07/05/2025

Operation Sindoor? More like Operation Tandoor—well done, Pakistan Armed Forces. 🇵🇰

13/04/2025

کراچی: شارع فیصل پر جماعت اسلامی کے تحت فلسّ_طینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملین مارچ کی جھلکیاں

10/04/2025

اہل فلس طین کی مدد فرض ہے، ہماری حکومت سمیت تمام اسلامی حکومتوں پر جہہا د فرض ہوچکا: فلسطین کانفرنس میں شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب کا خطاب

کراچی: مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کیلئے کراچی میں تاجروں کی ہڑتال، کاروبار بندتاجر رہنما رضوان عرفان نے تاجروں سے درخو...
07/04/2025

کراچی: مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کیلئے کراچی میں تاجروں کی ہڑتال، کاروبار بند

تاجر رہنما رضوان عرفان نے تاجروں سے درخواست کی تھی کہ آج مارکیٹیں بند کرکے مظلوم فلسّ_طینی بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کریں، جس کے بعد آج شہر قائد میں موبائل مارکیٹ، الیکٹرانکس مارکیٹ، ہول سیل مارکیٹیں، جوڑیا بازار، آرام باغ سمیت دیگر تجارتی مراکز میں دکانیں اور کاوربار بند ہے۔

تاجر رہنما شاکر فینسی نے کہا کہ میٹھادر، اولڈ سٹی ایریا اور صرافہ بازار بھی بند رکھا گیا ہے۔

تاجر رہنما عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار آج بند ہے، اس کے علاوہ آرام باغ ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے کراچی کے تاجروں کی اس ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کاروبار بند کر رکھا ہے۔

23/03/2025

کراچی: نیپا پل پر 19 مارچ کو حادثے میں جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار گاڑی غلط سمت سے پل پر چڑھ رہی ہوتی ہے کہ اسی دوران درست سمت سے موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرا جاتی ہے، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار پل سے گر جاتا ہے۔

پل سے گرنے کے فوراً بعد موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

19/03/2025

آپ کا ڈی مٹیریلائزڈ آئی ڈی کارڈ … موبائل فون میں بطور ڈیجیٹل کارڈ آپ کے ساتھ
جہاں ضرورت پڑے، ڈیجیٹل کارڈ دکھائیں، اپنی شناخت منوائیں۔
اپنا ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کرنےکا طریقہ جاننے کے لئے وڈیو ملاحظہ کریں۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Alerts Videos posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share