Mashal

Mashal Our mission is to spread true knowledge of Islam in the light of Quran and Sunnah & to educate Muslim sister and brothers in a easiest way .

You all are requested to please watch our videos on our channel and also subscribe our channel .Thanks

08/08/2022

خدا کا ذکر کرے

30/07/2022

جب سيدنا عمر رضى اللہ عنہ كو بد بخت اور ملعون ابولؤلؤ فيروز مجوسى جہنمی نے نيزہ مارا تو آپ رض كو دودھ پلايا گيا جو پسليوں كى طرف سے نكل گيا !!
طبيب نے كہا:
اے امير المؤمنين! وصيت كر ديجيے. اس ليے كہ آپ مزيد زندہ نہيں رہ سكتے۔
سيدنا عمر رضى اللہ عنہ نے اپنے بيٹے عبداللہ كو بلايا اور كہا:
ميرے پاس حذيفہ بن يمان كو لاؤ۔ حذيفہ بن يمان وہ صحابى رسول تھے جن كو رسول اللہﷺ نے منافقين كے ناموں كى لسٹ بتائى تھى، جس كو اللہ، اللہ كے رسولﷺ اور حذيفہؓ كے علاوہ كوئى نہ جانتا تھا ...
حذيفہ رضى اللہ عنہ حاضر ہوئے تو امير المؤمنين سيدنا عمر رضى اللہ عنہ گويا ہوئے جبكہ خون آپ كى پسليوں سے رس رہا تھا.
حذيفہ! ميں تجھے اللہ كى قسم ديتا ہوں. كيا رسول اللہﷺ نے ميرا نام منافقين ميں ليا ہے كہ نہيں؟
حذيفہ رضى اللہ عنہ روتے ہوئے كہنے لگے:
اے امير المؤمنين! يہ ميرے پاس رسول اللہﷺ كا راز ہے , ميں اس كو مرتے دم تك كسى كو نہيں بتا سكتا۔۔۔
سيدنا عمر رضى اللہ عنہ كہنے لگے: حذيفہ! بلاشبہ يہ رسول اللہﷺ كا راز ہے. بس مجھے اتنا بتا ديجيے كہ رسول اللہﷺ نے ميرا نام منافقين كے جدول ميں شمار كيا ہے يا نہيں؟
حذيفہ كى ہچكى بندھ گئى, روتے ہوئے كہنے لگے: اے عمر! ميں صرف آپ كو يہ بتا رہا ہوں اگر آپ كے علاوہ كوئى اور ہوتا, تو ميں كبھى بھى اپنى زبان نہ كھولتا. وہ بھى صرف اتنا بتاؤں گا كہ رسول اللہﷺ نے آپ كا نام منافقين ميں شمار نہيں فرمايا.

سيدنا عمر رضى اللہ عنہ يہ سن كر اپنے بيٹے عبداللہ سے كہنے لگے: عبداللہ اب صرف ميرا ايک معاملہ دنيا ميں باقى ہے, پِسر جانثار كہنے لگا: اباجان بتائيے وہ كون سا معاملہ ہے؟
سيدنا عمر رضى اللہ گويا ہوئے بيٹا، میں رسول اللہ اور ابوبكر رضى اللہ عنہ كے پہلو ميں دفن ہونا چاہتا ہوں.
اے ميرے بيٹے! ام المؤمنين عائشہ رضى اللہ عنہا كے پاس جاؤ اور ان سے اجازت طلب كرو كہ عمر اپنے ساتھيوں كے پہلو ميں دفن ہونا چاہتا ہے, ہاں بيٹا، عائشہ رضى اللہ عنہا كو يہ نہ كہنا كہ امير المؤمنين كا حكم ہے بلكہ كہنا كہ آپ كا بيٹا عمر آپ سے درخواست گزار ہے 😞
ام المؤمنين عائشہ رضى اللہ عنہا كہنے لگيں، "ميں نے يہ جگہ اپنى قبر كے ليے مختص كر ركھى تھى, ليكن آج ميں عمر كے ليے اس سے دستبردار ہوتى ہوں۔۔۔"
عبداللہ مطمئن لوٹے اور اپنے ابا جان كو اجازت کا بتایا، سيدنا عمر رضى اللہ عنہ يہ سن كر اپنے رخسار كو زمين پر ركھ ديا. آداب فرزندى سے معمور بيٹا آگے بڑھا اور باپ كى چہرے كو اپنے گود ميں ركھ ليا. باپ نے بيٹے كى طرف ديكھا، اور كہا اس پيشانى كو زمين سے كيوں اٹھايا؟
اس چہرے كو زمين پر واپس ركھ دو، ہلاكت ہوگى عمر كے ليے اگر اس كے رب نے اس كو قيامت كے دن معاف نہ كيا۔۔۔ ! رحمك اللہ يا عمر 😞
سيدنا عمر رضى اللہ عنہ بيٹے عبدأللہ كو يہ وصيت كركے اس دار فانى سے كوچ كر گئے:
"جب ميرے جنازے كو اٹھايا جائے اور مسجد نبوى ميں ميرا جنازہ پڑھا جائے، تو حذيفہ پر نظر ركھنا كيونكہ اس نے وعدہ توڑنے ميں تو شايد ميرا حيا كيا ہو، لیکن دھيان ركھنا. وہ ميرا جنازہ بھى پڑھتا ہے يا نہيں؟"
اگر تو حذيفہ ميرا جنازہ پڑھے، تو ميرى ميت كو رسول اللہﷺ كے گھر كى طرف لے كر جانا اور دروازے پر كھڑے ہو كر كہنا: يا ام المؤمنين! اے مومنوں كى ماں، آپ كے بيٹے عمر كا جسد خاكي آيا ہے۔۔۔ ہاں يہاں بھي ياد ركھنا. امير المؤمنين نہ كہنا عائشہ رضى اللہ عنہا مجھ سے بہت حياء كرتى ہے, اگر تو عائشہ رضى اللہ عنہا اجازت مرحمت فرما ديں تو ٹھیک، اگر اجازت نہ ملے تو مجھے مسلمانوں كے قبرستان ميں دفنا دينا۔
عبداللہ بن عمر رضى اللہ عنہ كہتے ہيں، "ابا جان كا جنازہ اٹھايا گيا تو ميرى نظريں حذيفہ پر تھيں، حذيفہ آئے اور انھوں نے اباجان كا جنازہ پڑھا, ميں يہ ديكھ كر مطمئن ہوگيا اور اباجان كى ميت كو عائشہ رضى اللہ عنہا كے گھر كى طرف لے كر چلے جہاں اباجان كے دونوں ساتھى آرام فرما تھے.
دروازے پر كھڑے ہو كر ميں نے كہا: يا أمّنا، ولدك عمر في الباب هل تأذنين له؟"
اماں جان! آپ كا بيٹا عمر دروازے پر كھڑا ہے، كيا آپ اس كو دفن كى جازت ديتى ہيں؟
اماں عائشہ رضى اللہ عنہا نے كہا:
"مرحبا، امير المؤمنين كو اپنے ساتھيوں كے ساتھ دفن ہونے پر مبارك ہو۔ رضى اللہ عنہم و رضوا عنہ.
اللہ راضى ہو عمر سے، جنہوں نے زمين كو عدل كے ساتھ بھر ديا. پھر بھى اللہ سے اتنا زيادہ ڈرنے والے. اس كے باوجود كہ رسول اللہﷺ نے عمر كو جنت كى خوشخبرى دى۔۔"
تحریر
سید طلحہ نقوی
Talha Syed Naqvi

لبیک اللھم لبیک
30/06/2022

لبیک اللھم لبیک

30/06/2022
06/06/2022

Follow Muhammad

توہین رسالت اور شان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر گستاخ لوگوں کو لعنت ملامت کرنا, اپنی ہی املاک کو نقصان پہچانا یا زیادہ سے زیادہ اگر کسی غیر ملک میں واقعہ ہو تو سفیر بلا کر احتجاج کرنا ہمارے مسلمان ہونے کا ثبوت فراہم کرتا ہے ۔
ڈیجیٹل طریقوں میں کچھ منتخب آیات لکھ کر دوسروں کو ٹیگ کردینا, ڈی پی بدل لینا یا پھر کوئی خاص بیان کاپی کرلینا شامل ہے ۔۔
آج سے قریباً سات آٹھ سال پہلے توہین رسالت کا ایسا ہی ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا
اس وقت ہم النور انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ سے تعلیم القرآن کے اسٹوڈنٹ تھے
النور انسٹیوٹ کی روح رواں استاذہ نگہت ہاشمی نے اس مئسلے پر ایک خوبصورت مہم کا آغاز کیا تھا

جس کا نام Follow Muhammad رکھا گیا ۔
اس مہم Follow Muhammad پر استاذہ نے خوبصورت ترغیبی پیغامات جاری کئے, ساتھ ہی طالبات جگہ جگہ جاکر Follow Muhammad کے بینرز اور پمفلٹ تقسیم کرتی تھیں اور بتاتی تھیں کہ محمد صلی الله عليه وسلم سے زبانی محبت سے زیادہ اہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنا ہے۔
آج بھی صورتحال مختلف نہیں ۔انڈیا میں گستاخی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا قابل مذمت اور قابل گرفت معاملہ پیش آیا جمدلله ثم الحمدلله اس بار عرب ممالک نے پاور شو دکھایا اور عجم نے بھی بیک وقت لبیک یارسول اللہ کہا
جس پر شاتمین کو عذر پیش کرنے تک لے جایا گیا لیکن
ذرا ٹھہریئے
کیا یہ سب محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کو ثابت کرنے کیلئے کافی ہے?

آج کے دور میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو ہم کتنا Follow کرتے ہیں?
میں لمبی چوڑی تفصیل نہیں لکھوں گی صرف ایک بات جس پر آج دل دکھا دل نے اس بات کو برا جانا
اسی پر بات کروں گی
کہ ہم کیسے امتی ہیں جو عشق رسول کا دعویٰ تو شد و مد سے کرتے ہیں لیکن نبی کو Follow کرتے ہوئے کسی کی پردہ پوشی تو کیا کریں گے افتراء پردازی سے گریز نہیں کرتے
ایک عورت اس بناء پر دوسری عورت پر الزام بآسانی لگادیتی ہے کہ وہ اس کی پسندیدہ سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ۔۔
آج میں نے ایک سیاسی پوسٹ پر لفظ پڑھے کہ پیرنی نے اپنا منہ کالا کیا ۔
پیرنی سابقہ وزیراعظم کی بیوی ہیں, مجھے اس کی سیاسی حیثیت سے ذرہ بھر بھی ہمدردی نہیں لیکن یہ ہم ہیں
جو عشق رسول کے دعویدار ہیں اور الزامات لگانے کی گنگا میں بہہ جانا چاہتے ہیں
تف ہے ہم پر ۔۔ایک عورت برملا اظہار کرچکی ہے کہ اس نے عدت کے ایام اپنے پہلے شوہر کے گھر پورے کئے اور پھر دوسرا نکاح کیا لیکن کوئی ماننے کو تیار نہیں اور الزامات کا وہ انبار ہے کہ خدا کی پناہ ۔
یہ لوگ اگر زید و زینب رضی اللہ عنہم کے دور میں ہوتے تو ان کے زباں سے دنیا اور زمیں درہم برہم ہوجاتے

اسی طرح اگر دوسری طرف کے مخالفین کو دیکھوں تو وہ بھی آج تک ایک عورت پر ہی بہتان تراشی کو اپنا ہتھیار بنائے ہوئے ہیں کہ اس نے گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی یہ بھگوڑی ہے اور بھی الزامات کی لمبی فہرست جنہیں یہاں نہیں لکھوں گی, کیونکہ بات مختصر کرنی مطلوب ہے۔
تو حاصل کلام یہ کہ آج سوشل میڈیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت سے بھرا پڑا ہے لیکن کوئی بھی عاشق رسول امتی رسول صلی اللہ علیہ وسلم محمد صلی الله عليه وسلم کو Follow نہیں کرنا چاہتا
ہم بار بار ورفعنا لک ذکرک تو کاپی کررہے ہیں جو کہ اللہ کا وعدہ ہے کہ اس نے اپنے نبی کے ذکر کو بلند کیا
لیکن ہم Follow Muammad سے آج بھی بے پرواہ و بے نیاز ہیں شاید اس سے ہماری ذاتی پسندیدگی متاثر ہوتی ہے
یاد رکھئے عشق نبی کے دعویدار کوئی ذاتی حیثیت نہیں رکھتے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
خدا کی قسم تم اس وقت تک مؤمن نہیں بن سکتے جب تک میں تمہیں تمہارے ماں باپ حتیٰ کہ تمہاری جان سے زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں

والسلام ۔

مشعل

https://youtu.be/hpMReJOGKBI
02/05/2022

https://youtu.be/hpMReJOGKBI

Eid is the most important festival celebrated by Muslims around the world. One is Eid-ul-Fitr or Eid and the other is Eid-ul-Azha or Bakr-Eid.Eid-ul-Fitr or ...

02/05/2022

Ramazan Diary is a video series based on Islamic beliefs in the light of Quran. we select each day an Aayah from the soorah of each Juzz ,Dr Emaan Fatima is ...

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mashal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mashal:

Share