Karachi News - TM

Karachi News - TM Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Karachi News - TM, Media/News Company, Karachi.

12/09/2026

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر اور رکن سندھ اسمبلی شبیّر قریشی قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے قرارداد انگریزی میں پڑھتے ہوئے مشکلات کا شکار نظر آئے۔
قرارداد انگریزی میں پیش کیے جانے پر اسمبلی میں یہ سوال بھی اٹھا کہ بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قرارداد اردو یا سندھی زبان میں بھی پڑھی جا سکتی تھی۔
واقعے نے اس بحث کو بھی اجاگر کیا کہ پارلیمانی پیغامات کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے زبان کا انتخاب کس قدر اہم ہے۔

01/09/2026

کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی، لیبر اسکوائر کے قریب گھر کی چھت کا پلستر گر گیا، حادثے میں 52 سالہ شاہدہ جاں بحق ہوگئیں۔
حادثے میں شاہدہ کی 18 سالہ بیٹی مریم اور 5 سالہ بیٹا معیز زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

16/08/2026

ایم کیو ایم پاکستان کی اہم پریس کانفرنس

13/08/2026

کراچی میں جشنِ آزادی کی تقریبات

17/07/2026

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی 10 سالہ بچی سویرا کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
بچی کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس سے متعدد بار رجوع کرنے کے باوجود مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی، بلکہ پولیس افسران الٹا انہیں یہ کہہ کر ڈانٹتے ہیں کہ "گھر جا کر اپنی بیٹی کو خود تلاش کرو۔"
والد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے انصاف اور فوری کارروائی کے منتظر ہیں، جبکہ ان کا مطالبہ ہے کہ پولیس واقعے کی سنجیدگی سے تحقیقات کرے اور تمام دستیاب شواہد، خصوصاً سی سی ٹی وی فوٹیج، کا جائزہ لے۔

01/07/2026

کاہنہ ٹیوشن سینٹر کی چھت کیوں گری؟ زخمی ٹیچر نے صورتحال بتا دی

۔

01/07/2026

کراچی کے علاقے ملیر، ابراہیم حیدری میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے مبینہ طور پر اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنے والد کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے واردات کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی، تاہم تکنیکی شواہد کی مدد سے حقیقت سامنے آگئی۔
ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق مقتول اقبال کو 23 جولائی کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ مقتول کے بیٹے اعجاز نے ابتدائی بیان میں ڈکیتی مزاحمت کا دعویٰ کیا، لیکن تفتیش کے دوران وہ پولیس کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
پولیس کے مطابق اعجاز نے اپنے دوست شیراز کو رقم اور آئی فون کا لالچ دے کر قتل میں شامل کیا۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہوں نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم شیراز کے قبضے سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور آلۂ قتل پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔

01/07/2026

ناران: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران سرگودھا سے تعلق رکھنے والے 4 دوستوں نے اپنی ویگو گاڑی دریائے کنہار سے گزارنے کی کوشش کی، تاہم گاڑی تیز بہاؤ کی نذر ہو کر دریا میں بہہ گئی۔ موقع پر موجود رافٹنگ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں سوار چاروں سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا، جبکہ دریا میں بہہ جانے والی گاڑی کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ڈی ایس پی صداقت خان نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ تفریحی مقامات پر غیر ضروری مہم جوئی اور ممنوعہ مقامات پر خطرناک اسٹنٹس یا ویڈیوز بنانے سے گریز کریں تاکہ قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈالنے سے بچا جا سکے۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi News - TM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share