Neelum TV pvt.Ltd

Neelum TV pvt.Ltd Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Neelum TV pvt.Ltd, Media/News Company, Karachi.

10/03/2024

دنیا کی مہنگی اور مشہور شادی کی تیاری جبکہ دوسری جانب بھوکے پڑوسی

مکیش امبانی کے بیٹے کی مہنگی ترین شادی ، بل گیٹس، فیس بک کے بانی مارک ذکر برگ اور گوگل کے صدر کی شادی میں شرکت ، ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی کی خصوصی شرکت ، مہنگے چارٹر طیارے کرائے پر حاصل کر لئے گئے ، ہیرےکی گھڑیاں اور خواتین مہمانوں کے لئے طلائی زیورات کے تحائف ،امریکن گلوکارہ ریانا کو شادی میں پرفارم کرنے کیلئے 250 کروڑ روپے سے زائد کی رقم دی گئی ، 2500 سے زائد کھانے، 51 ہزار لوگوں کے لئیے وی آئی پی کھانے کے انتظامات ، شارخ خان امیتابھ بچن، دیپیکا پوڈیکون ، کترینہ کیف اور سچن ٹینڈولکر مہمانوں کا استقبال کرینگے۔
امبانی کے بیٹے کی شادی پر 50 کروڑ ڈالر خرچ ہونگے ۔ اتنی فضول خرچی سے بہتر تھا پڑوسی ملک پاکستان کو 5 کروڑ ڈالر صدقہ دے دیتا 25 کروڑ عوام دعائیں دیتی ۔








07/05/2023

امریکی ارب پتی فنانسر تھامس ایچ لی نے ممبینہ طور پر خود کشی کرلی، 78 سالہ فنانسر 2ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مالک تھے۔

خاندان کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ، ’نجی ایکویٹی کے کاروبار میں رہنما اورایک کامیاب بزنس مین کے طور پر پہچان رکھنے والے تھامس ایک وفادار شوہر، والد، دادا، بھائی بہن، دوست اور انسان دوست تھے جو ہمیشہ دوسروں کی ضروریات کو اپنی ضروریات پر ترجیح دیتے تھے۔ ان کے انتقال پر ہمارے دل ٹوٹ چکے ہیں‘۔

اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں موت کی وجہ سے متعلق تفصیل سے نہیں بتایا گیا لیکن نیویارک پوسٹ نے خبر دی ہے کہ ان کی موت مین ہٹن کے دفتر میں خود کو گولی مارنے سے ہوئی۔

ڈیلی بیسٹ نےبھی اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک ہینڈ گن اور ایک مردہ شخص ملا ہے جس کے سرمیں گولی لگی ہوئی ہے۔

تھامس ایچ لی نے پسماندگان میں اہلیہ این ٹین باؤم اور پانچ بچے چھوڑے ہیں۔

تھامس ایچ لی کون تھے؟
تھامس ’ لی ایکویٹی’ کے بانی اور چیئرمین تھے جسے انہوں نے 2006 میں قائم کیا،اس سے پہلے تھامس ایچ لی پارٹنرز کے چیئرمین اور سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے تھے جس کی بنیاد انہوں نے 1974 میں رکھی تھی۔

اس کے علاوہ تھامس لی کو 1992 میں مشروبات کی کمپنی اسنیپل خریدنے اور2 سال بعد اسے 1.7 بلین ڈالر میں کوئکر اوٹس کو فروخت کرنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

امریکی جریدے فوربز کی ارب پتیوں کی فہرست کے مطابق موت کے وقت ان کی دولت کا تخمینہ تقریبا 2 ارب ڈالر لگایا گیا۔

لی کو انسان دوست کے طور پر بھی جانا جاتا تھا، انہوں نے 1996 میں اپنے الما میٹر کو 22 ملین ڈالر کا عطیہ دیا تھا، اور نیویارک شہر کے لنکن سینٹر اور میوزیم آف ماڈرن آرٹ سمیت تقریبا ایک درجن یونیورسٹیوں اور آرٹس تنظیموں کے ٹرسٹی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔

04/04/2023

اقتدار کی جنگ میں ایک نادان
مخلص انسان مارا گیا ۔

04/04/2023

" بڑے بہادر بنے پھرتے ہیں ہمارے محافظ جو
اک عورت پہ مردانگی دکھاتے ہیں " ۔
Seemabia Tahir

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Neelum TV pvt.Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share