Pakistan weather Fareed Fahad

Pakistan weather Fareed Fahad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan weather Fareed Fahad, Media/News Company, Karachi.

Pakistan weather, amazing weather, Beautiful 💨 Cloud's, heavy rain's☔ and tea☕اب تک بارش⛈️☔🌂 کی آندھی🌬، طوفان🌫🌪⚡، 🔥🏀گرمی، ❄🍃سردی، 🍂خزاں،، بہار🌱 کی جتنی بھی پوسٹ کی ہر شے پہ میرا رب قادر ہے وہی مالک ہے
والله أعلم اللہ بہتر جانتا ہے (الله أعلم)

23/09/2025
23/09/2025

اللہ جب عزت دینا چاہتا ہے تو ایک چھوٹا سا لمحہ بھی💕❣️🤍 انسان کی زندگی بدل دیتا ہے۔
💕💖
لہٰذا زندگی میں کبھی مایوس نہ ہوں، اگر آج حالات مشکل ہیں تو کل آسانی ضرور آئے گی۔ بس اپنے رب پر یقین رکھیں اور صبر کریں کیونکہ وہی بہترین منصوبہ بنانے والا ہے۔💖🤍🤍

20/09/2025

2025
کا مون سون بھی گزر گیا
کہیں سکون کی ٹھنڈی ہوا لایا تو کہیں دکھ کے آنسو برسا گیا۔
کہیں سڑکوں پر تیز بارش نے عید کی چٹخارے دار پکوڑوں کی یاد دلائی،
تو کہیں سوات کے پہاڑوں سے گلیشیئر پگھلنے اور فلڈ کی لہر نے دل دہلا دیا۔
کبھی اندھی، کبھی بادل کا دھماکہ، کبھی بجلی کی کڑک…
اور کبھی وہ لمحہ بھی جب کھڑکی سے جھانکنے پر بارش کی بوندیں دل کو مسکرا دیتی ہیں۔

کراچی میں چھٹیاں،
لاہور اور اسلام آباد میں تیز برسات،
حیدرآباد میں ہوا کے جھونکے…
یعنی “کبھی خوشی، کبھی غم” جیسا مون سون —
جو ایک نئی کھیل بنا گیا، ایک نیا سبق سکھا گیا۔ 🌧️🌪️

20/09/2025

کل 21 ستمبر اتوار و پیر کی درمیانی شب جزوی سورج گرہن ہوگا جو پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا
یہ جزوی سورج گرہن قطبِ جنوبی کے قریبی علاقے جنوبی آسٹریلیا ، بحر اوقیانوس ، بحر الکاہل اور انٹارکٹیکا میں دکھائی دے گا،
پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کے اوقات درج ذیل ہیں:
ابتداء: رات 10:29 بجے
عروج: رات 12:41 بجے
اختتام: رات 02:53 بجے

پاکستان میں مون سون 2025 کچھ اچھی  بری    کچھ  دکھی سکھی یادوں کے  ساتھ گزر گیا اللہ کرے آنے والا 2026 کے مون سون میں خی...
20/09/2025

پاکستان میں مون سون 2025 کچھ اچھی بری کچھ دکھی سکھی یادوں کے ساتھ گزر گیا
اللہ کرے آنے والا 2026 کے مون سون میں خیر ہی خیر ہو آمین
2025
کا مون سون بھی گزر گیا…
کہیں سکون کی ٹھنڈی ہوا لایا تو کہیں دکھ کے آنسو برسا گیا۔
کہیں سڑکوں پر تیز بارش نے عید کی چٹخارے دار پکوڑوں کی یاد دلائی،
تو کہیں سوات کے پہاڑوں سے گلیشیئر پگھلنے اور فلڈ کی لہر نے دل دہلا دیا۔
کبھی اندھی، کبھی بادل کا دھماکہ، کبھی بجلی کی کڑک…
اور کبھی وہ لمحہ بھی جب کھڑکی سے جھانکنے پر بارش کی بوندیں دل کو مسکرا دیتی ہیں۔

کراچی میں چھٹیاں،
لاہور اور اسلام آباد میں تیز برسات،
حیدرآباد میں ہوا کے جھونکے…
یعنی “کبھی خوشی، کبھی غم” جیسا مون سون —
جو ایک نئی کھیل بنا گیا، ایک نیا سبق سکھا گیا۔ 🌧️🌪️

18/09/2025

کراچی کی شام

18/09/2025

کراچی میں سمندری ہوائیں چل رہی ہیں آسمان پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ آج رات سے کل صبح کے درمیان شہر کے کہیں کہیں علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے۔شہر میں اگلے پانچ سے سات روز تک کسی قسم کی تیز بارش کا امکان موجود نہیں ہے۔

18/09/2025

کراچی کا موسم خوشگوار ہوائیں چل رہی ہیں 🌞💨🌈

🍁🍂AutumnDateMon, Sep 22, 2025 – Sun, Dec 21, 2025یہاں میں خزاں کی ہوا چلتے ہی درختوں کی شاخوں پر پیلے اور سنہری رنگ بکھر...
16/09/2025

🍁🍂AutumnDate
Mon, Sep 22, 2025 – Sun, Dec 21, 2025یہاں میں
خزاں کی ہوا چلتے ہی درختوں کی شاخوں پر پیلے اور سنہری رنگ بکھرنے لگتے ہیں۔ پتوں کے جھڑنے کی آواز جیسے یہ پیغام دیتی ہو کہ وقت کسی کے لیے نہیں روکتا۔ جو آج ہرا بھرا ہے، کل زمین پر بکھر جائے گا۔ یہی کائنات کا اصول ہے—نیا آنے کے لیے پرانے کو جانا پڑتا ہے۔

انسان کی زندگی بھی موسموں کی طرح ہے۔ کبھی بہار کی خوشبو، کبھی خزاں کی سنسناہٹ، اور کبھی سردیوں کی ٹھنڈک۔ خزاں ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اختتام دراصل ایک نئے آغاز کی تمہید ہے۔

🍂

شاعری:

بکھرے ہوئے پتے یہ کہتے ہیں صدا سے
"ہر شے کو فنا ہے، یہی رسم بقا ہے"

اک دن یہ بدن بھی مٹی میں اتر جائے
جیسے درخت پرانی یادوں کو گراتا ہے

🍂

جب خزاں کے دن تھکاوٹ اور بوجھ لیے آئیں، تو اپنی مسکراہٹ دوسروں میں بانٹ دیں۔ اپنے رویوں کو نرم رکھیں، ناراضگیوں کو مٹا دیں۔ کیونکہ موسم تو بدلتے رہتے ہیں، مگر ہمارے لہجے اور برتاؤ کی گرمی یا سردی ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہے۔

وقت تیز قدموں سے آگے بڑھ رہا ہے۔ آئیں ہم اس سفر میں کسی کی خوشی کا سبب بنیں، اور بدلتے موسموں کو محبت کی یادوں سے امر کر دیں

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan weather Fareed Fahad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share