Anees Rahman

Anees Rahman جو جتنی توجہ کے لائق ہو اسے اتنی دو اگر کم ظرف لوگوں کا حد سے زیادہ خیال رکہو گے تو اپنی اہميت کھو بیٹھو گے

04/11/2025

شراب پینے والا صرف شراب نہیں پیتا بلکہ اپنے والدین کی خوشیوں، بیوی کا سکون اور بچوں کے خواب ایک گھونٹ میں پی جاتا ہے

زندگی ایک آرٹ ہے برش لیں اور اداسی کے ہر حصے میں خوشیوں کے رنگ بھرتے جائیں کسی کو اتنا حق نہ دیں کہ وہ آپ کی زندگی کو بے...
03/11/2025

زندگی ایک آرٹ ہے
برش لیں اور اداسی کے ہر حصے میں
خوشیوں کے رنگ بھرتے جائیں
کسی کو اتنا حق نہ دیں
کہ وہ آپ کی زندگی کو بےرنگ کر دے ...

سفر نامہ حصہ دومسندھ بارڈر پر چھاپہ، سرپرائیز ملاقاتیں اورسوغاتیں۔اگلی دن کی صبح، تازہ دم ہو کر، ناشتہ کیا، اور نکل پڑے ...
01/11/2025

سفر نامہ حصہ دوم
سندھ بارڈر پر چھاپہ، سرپرائیز ملاقاتیں اورسوغاتیں۔

اگلی دن کی صبح، تازہ دم ہو کر، ناشتہ کیا، اور نکل پڑے شہر کا چکر لگانے تھوڑا رحیم یار خان کو دیکھ کر پھر بائیک کا رخ نان-اسٹاپ سندھ-پنجاب بارڈر کی جانب کردیا۔ سرحد پار کر کے میرا ڈھرکی میں ہائی وے پر "سرپرائز ملاقاتوں" کا پلان تھا۔ سیدھا اپنے پیارے دوست سائیں علی نواز مہر صاحب کی رھائشگاہ کی جانب گیا وہ موجود نہیں تھے پتا چلا کہیں نکلے ہوئے ہیں پھر کال کی تو بتایا ک وہ پنجاب کی جانب روانہ تھے مجھے انھوں ںے رکنے کا کھا کہ آپ آرام کریں لنچ کر کہ پھر جائیں پر میں نے معذرت کی پھر آگے بڑھا اور سیدھا سائیں منصور احمد لغاری صاحب کے ھاء وے پر موجود سکول جا کر چھاپہ مار دیا! 😂 منصور صاحب حیرانی سے دنگ رہ گئے کہ آپ تو لاھور تھے بنا بتائے یہاں کیسے خیر خوب مہمان نوازی کی اور ان کی مہمان نوازی میں چائے پی کر آگے بڑھا وہاں بھی میں نے لنچ کی ان سے معذرت کی ۔
اگلا اسٹاپ گھوٹکی میں تھا! بھلا مارو دیوان کی مٹھائی لیے بغیر کیسے گزرتا! پھر سے سوغات لی اور پہر سیدھا سکھر شہر پہنچا، جہاں ایک ضروری کام نپٹا کر آخری منزل پر نکلنا تھا۔
آخری منزل ٹہیڑھی بائی پاس پر کھجور اور اچار لینے کے لیے ایاز بھائی کی ڈیلائٹ شاپ تھی۔ اتفاق سے ایاز بھائی بھی وہیں موجود تھے۔ ان سے مل کر، ان کی مہمان نوازی دیکھ کر سچ میں سفر کا مزہ دوبالا ہو گیا۔ ایاز بھائی سے ملاقات اور ضروری خریداری کے بعد، بائیک کو نان-اسٹاپ اپنے شہر کی طرف بھگا دیا، اور اللہ کے فضل سے بخیر و عافیت گھر پہنچ گیا۔ 🏡
لاہور کی دوستی سے لے کر سندھ کی مٹھاس تک— یہ بائیک ایڈونچر ہمیشہ دل میں رہے گا! 🎒

| | | | | | | |

31/10/2025

کر کے زیادتیاں خلقِ خدا کے ساتھ
مانگتے ہیں خدا سے اب رحم، منافق
— حارث درویشؔ

مورو سے لاھور تک اور پھر 🚍🏍️ لاہور سے واپس سندھ تک دوستی، سفر اور چرسّی چائے کا ایڈونچر !  ☕🛣️میرا لاہور کا سفر تو کام ک...
31/10/2025

مورو سے لاھور تک اور پھر 🚍
🏍️ لاہور سے واپس سندھ تک دوستی، سفر اور چرسّی چائے کا ایڈونچر ! ☕🛣️
میرا لاہور کا سفر تو کام کے سلسلے میں ہوا تھا، پاکستان کی بہترین سروس والی فیصل موورز کی بس میں آیا اور لاھور میں اپنا کام نپٹایا ساتھ میں وہاں داتا دربار پہ حاضری دی اور ساتھ مینار پاکستان، بادشاھی مسجد، بادشاھی قلعہ، اندرون لاھور کا بھی سیر سپاٹا کیا لاھور کی رونقوں حسناکیون روشنیوں کا خوب مزا لیا اس کے ساتھ لاھور آنا ہو اور وہاں کے چٹ پٹے کہانے میٹھی لذیذ لسی گرما گرم قصور سویٹ کارنر کی حلوہ پوری نہ کہائیں یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ خیر یہ سب ہو گیا اب جب واپسی کا وقت آیا تو واپسی کا سین کچھ اور ہی بن رہا تھا! 😉
مجھے وہاں سے بائیک بہی لانی تھی تو کارگو کروانے کے بجائے، میں نے سوچا کیوں نہ اس بائیک کو خود چلا کر لاؤں اور راستے میں اپنے پرانے دوستوں سے بھی ملاقات کر لوں؟ یہ صرف سفر نہیں، ایک یادگار "روڈ ٹرپ ایڈونچر" بہی بناتا ہوں ! 💥
تو صبح سویرے اکیلا نکل پڑا لاھور کو خیرباد کر کہ سیدھا پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال کی ہریالی جی ٹی روڈ کی ہوائوں سے ہوتا ہوا اپنے پیارے چاچو رفاقت علی ( سفر عشق ایران-عراق کے ساتھی) کے شہر گگو منڈی پہنچ گیا۔ چاچو نے جس گرمجوشی سے استقبال کیا، سارا سفر بھول گیا۔ ایک ساتھ شاندار لنچ کیا، خوب گپ شپ ہوئی اور تھوڑی دیر کا آرام ملا۔ پرانی یادیں تازہ ہو گئیں!
چاچو سے اجازت لے کر اگلی منزل کی طرف رختِ سفر باندھا۔ اور پاکستان کے مایہ ماز کرکٹر لیجنڈ فاسٹ بالر (بورے والا ایکسپریس) کے آبائی شھر بورے والا جو کسی زمانے میں گاؤں ہوتا تھا میں تو وہاں کی گھماگھمی کاروبار کا رجحان ڈسپلن دیکھ کر دنگ رہ گیا خیر پھر وہاں سے ہوتے ہوئے میلسی، کہروڑ پکاکے راستے لودھراں پہنچا۔ سڑک پر بائیک چلانے کا اپنا ہی مزہ ہے!
اور پھر آیا وہ لمحہ... ستلج ٹول پلازہ پر جب اسپیڈ میں جاتے ہوئے ایک ہوٹل پر یونیک نام چرسی چائے پر نظر پڑی تو رک گیا گاڑی موڑ کر ہوٹل پہنچا چائے کا آرڈر کیا پر جیسی ہی "چرسی چائے" کا گھونٹ بھرا، یقین کریں! ساری تھکاوٹ چٹکیوں میں غائب ہو گئی! 🤩 اس چائے میں کوئی جادو ہے!
اب سڑکیں پکار رہی ہیں... سندھ ابھی دور ہے! 🚀
اب میری منزل تھی سندھ پنجاب کے سنگم پر واقع تاریخی شھر رحیم یار خان، جہاں 15 سال بعد میرے جگری دوست ڈاکٹر اعجاز رند سے ملنا تھا اور رات کا قیام وہیں تھا۔ 🥳
* چائے پی کر سامنے نوابوں کے شہر بہاولپور میں ایک صاحب سے ملاقات کی، پھر سفر جاری رکھا۔
ترنڈہ محمد پناہ، ظاہر پیر سے ہوتا ہوا، اقبال آباد موڑ کراس کر کے بالآخر رات دیر سے اعجاز بھائی کے پاس پہنچا۔
پندرہ سال کا فاصلہ منٹوں میں ختم ہو گیا! رات گئے تک ماضی کی میٹھی یادیں تازہ ہوتی رہیں اور قہقہوں کی گونج میں ایک یادگار دن جو میری زندگی کا ایک بڑا دن تھا جس میں میں نے 675 کلومیٹر سفر کیا وہ بھی سولو رائیڈ پہ میں خود حیران تھا کہ کیا یہ سچ ہے پھر گوگل پہ دیکھا تو پتا چلا ہا بھائی تو نے یہ سب سرانجام دیا ہے مجھے خوشی ہوئی اور یون دن کا اختتام وہیں پر کیا۔ زندگی کا اصل مزہ! یھی ہے دوستو✨

ٹھیڑھی، ضلع خیرپور میرس کے کھجور کے باغ سے گزرتے ہوئے ڈیلائٹ پکھجور شاپ پر نہ رکیں ؟ یہ ناممکن ہے!!یہ دکان صرف ایک دکان ...
31/10/2025

ٹھیڑھی، ضلع خیرپور میرس کے کھجور کے باغ سے گزرتے ہوئے ڈیلائٹ پکھجور شاپ پر نہ رکیں ؟ یہ ناممکن ہے!!
یہ دکان صرف ایک دکان نہیں بلکہ یادوں، محبتوں اور دوستی کے جذبات کا نام ہے۔

اس دکان کے مالک ایاز میمن صاحب جو کہ میرے ایک پرانے دوست ہیں، نہایت نفیس اور محبت کرنے والے انسان ہیں۔ اس دکان پر آپ کو مختلف قسم کی کھجوریں اور کئی قسم کے اچار ملیں گے جو بھائی والے خود تیار کرتے ہیں۔ میں جب بھی وہاں سے گزرتا ہوں، بھائیوں سے ملنے اور کچھ خریدنے ضرور جاتا ہوں ۔
آج بھی لاہور سے واپس آتے ہوئے جب میں وہاں سے سکھر شہر پہنچا پھر وہاں سے کام ختم کر کہ نکلا تو دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ اللہ کرے ایاز بھائی ابھی بھی دکان پر ہوں … کیونکہ وہ مغرب کی نماز پڑھ کر گھر جاتے ہیں، ان کے دوسرے بھائی رات کی شفٹ میں دکان پر ہوتے ہیں اور اتفاق دیکھو!
جب میں پہنچا تو وہ نمازِ مغرب پڑھ کر گھر جانے والے ہی تھے۔

مجھے دیکھا تو وہ مسکرائے، گلے ملنے کے بعد کچھ وقت غیر حاضری کے بارے میں پوچھا اور لنگر کے بارے میں بھی پوچھا۔
لیکن میرے انکار پر چائے بلائی وہ بھی ایسی کہ سفر کی تھکاوٹ دور کردی اسکے ساتھ کھجور کی بھری پلیٹ بھی میرے سامنے رکھ دی۔
ہم نے کافی دیر تک خوب گپ شپ کی اور بہت مزہ آیا۔ اس کے بعد میں نے کچھ چیزیں خریدیں اور اپنے بھائی سے اجازت طلب کی، لیکن میرے بھائی نے بھی مجھے رات قیام کرنے کو کہا، لیکن معذرت کے بعد میں نے اپنے دل میں بہترین ملاقات کے خیال دل میں رکھ کر اپنے سفر کو جاری رکھا۔

30/10/2025
پندرہ سال بعد ایک شاندار ملاقات — رحیم یار خانآج کا دن میرے لیے بہت خوشیوں اور یادوں سے بھرا ہوا تھا۔ رحیم یار خان میں ا...
29/10/2025

پندرہ سال بعد ایک شاندار ملاقات — رحیم یار خان

آج کا دن میرے لیے بہت خوشیوں اور یادوں سے بھرا ہوا تھا۔ رحیم یار خان میں اپنے عزیز دوست ڈاکٹر اعجاز رند سے برسوں بعد ملاقات ہوئی۔
ہم دونوں جامشورو کے پاکستانی سٹڈی ہاسٹل میں دو سال تک ایک ہی کمرے میں رہے… ان دنوں کی یادیں پھر سے تازہ ہوگئیں۔

مجھے یونیورسٹی چھوڑے اور ہاسٹل کو الوداع ہوئے پندرہ سال گزر چکے ہیں۔ اس درمیان میں نے رحیم یار خان سے گزرتے ہوئے کئی بار اعجاز بھائی سے ملنے کی کوشش کی، لیکن کبھی میں مصروف رہا، کبھی وہ شہر سے باہر، اور ہر بار ملاقات ملتوی ہوئی۔

لیکن آج جب میں لاہور سے روانہ ہوا تو میں نے آج راستے میں ان تمام دوستوں سے ملنے اور ڈاکٹر اعجاز کے ساتھ رات گزارنے کا منصوبہ بنایا تو اللہ تعالی نے وہ لمحہ لکھ دیا جس کا میں برسوں سے انتظار کر رہا تھا۔

سبحان اللہ
اعجاز بھائی نے ہمیشہ کی طرح بہت پیار، احترام اور گرمجوشی سے میرا استقبال کیا۔

میں نے گھر پر اچھا آرام کیا، دیر تک جاگتا رہا اور پرانی یادیں تازہ کیں، اور ہاسٹل کی گہری دوستی تازہ ہوگئی۔

میں نے رات بھی وہیں گزاری۔
میں نے صبح سویرے ناشتہ کیا، کچھ دیر رحیم یار خان کا دورہ کیا، پھر اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہو گیا…
لیکن ایک دوست کی محبت اور پندرہ سال بعد ملنے کی خوشی میرے دل میں رہی۔

زندگی کی خوبصورتی یہ ہے کہ سچے دوست وقت گزرنے کے باوجود ہمارے دلوں میں وہی جگہ رکھتے ہیں۔
ایسی ملاقاتیں انسان کی روح کو تازگی بخشتی ہیں۔

پیارے دوست ڈاکٹر اعجاز رند، آپ نے میرا دل خوش کر دیا، رب آپ کو سلامت رکھے، آمین۔ ❤️

سطلج ٹول پلازا بہاولپور سے کچھ پہلے میں بائیک فل اسپیڈ پر دوڑا رہا تھا۔ ہوا چیخ چیخ کر گزر رہی تھی کہ اچانک میری نظر ایک...
29/10/2025

سطلج ٹول پلازا بہاولپور سے کچھ پہلے میں بائیک فل اسپیڈ پر دوڑا رہا تھا۔ ہوا چیخ چیخ کر گزر رہی تھی کہ اچانک میری نظر ایک بورڈ پر جا کر رک گئی۔

میں زور سے بول اٹھا:
“اوئے..! یہ کیا لکھا ہے؟ چرسی چائے!”

دل میں خیال آیا:
“یار، یہ چرسی چائے آخر ہوتی کیا ہے؟ ضرور کچھ خاص ہوگا!”

میں نے فوراً بائیک کا بریـک مارا، یو ٹرن لیا اور سیدھا اسی ہوٹل کی طرف نکل پڑا۔

ہوٹل والے کے پاس جا کر میں نے مسکرا کر پوچھا:
“بھائی، یہ چرسی چائے کیا سین ہے؟”

وہ ہنسا اور بولا:
“بس صاحب، ایک بار پی لیں… نام کیوں رکھا ہے، خود سمجھ جائیں گے!”

میں نے کہا:
“چلو پھر، ایک کپ لے آؤ۔”

کچھ دیر بعد اس نے دھواں دیتی ہوئی چائے میرے سامنے رکھی۔
فی کپ 150 روپے تھی—but جب گھونٹ لیا تو میں نے بے اختیار کہا:
“اوہو… واہ بھائی، یہ تو واقعی لاجواب ہے!”

چائے نے پورے سفر کی تھکن اُتار دی۔ میں نے کپ ختم کیا، بائیک اسٹارٹ کی اور مسکراتے ہوئے روانہ ہو گیا۔
دل میں بس ایک ہی بات چل رہی تھی:
“چرسی چائے… نام بھی زبردست، ذائقہ بھی زبردست!”

"آج میرا سفر لاہور سے شروع ہوا…اوکاڑہ، پتوکی، ساہیوال، عارف والا اور بورے والا سے ہوتا ہوا بالآخر میں وھاڑی پہنچا، اور ی...
29/10/2025

"آج میرا سفر لاہور سے شروع ہوا…اوکاڑہ، پتوکی، ساہیوال، عارف والا اور بورے والا سے ہوتا ہوا بالآخر میں وھاڑی پہنچا، اور یوں لگا جیسے پنجاب کی اصل مٹھاس اور سادگی آج بھی اسی شہر کی فضا میں سانس لیتی ہے یہاں کے کھیت، کپاس کی خوشبو—ہر منظر دل کو ایک عجیب سی تازگی دے جاتا ہے۔
وھاڑی کے لوگ، ان کی محبت، ان کا نرم لہجہ… واقعی دل جیت لینے والا ہے

سچ کہوں تو،
سفر صرف شہروں کی تبدیلی نہیں، ہر شہر اپنی ایک کہانی رکھتا ہے۔

وھاڑی کی اس مٹی کی خوشبو دل میں بسائے، میں اب لودھراں اور بہاولپور سے ہوتا ہوا اپنی اگلی منزل رحیم یار خان کی طرف روانہ ہوں۔"

پاکستان کے سابق کرکٹر لیجنڈ فاسٹ بالر (بورے والا ایکپریس) وقار یونس کے آبائی شھر بورے والا میں ۔ یہ کسی زمانے میں گاؤں ہ...
29/10/2025

پاکستان کے سابق کرکٹر لیجنڈ فاسٹ بالر (بورے والا ایکپریس) وقار یونس کے آبائی شھر بورے والا میں ۔
یہ کسی زمانے میں گاؤں ہوتا تھا اب اتنا بڑا شھر بن چکا ہے کہ میں تو اس کی خوبصورتی وہاں گھماگہمی وہاں کا کاروبار دیکھ کر حیران میں تو رہ گیا۔

مقدس سفر عشق ایران عراق کے ساتھی چاچو رفاقت علی سے گگو منڈی بورے والا میں ان کے رھائشگاھ پر ملاقات
28/10/2025

مقدس سفر عشق ایران عراق کے ساتھی چاچو رفاقت علی سے گگو منڈی بورے والا میں ان کے رھائشگاھ پر ملاقات

Address

173/B
Karachi
75330

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anees Rahman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Anees Rahman:

Share