02/09/2026
🌧️ کراچی کے لیے ایک اچھی موسمی اپڈیٹ!
دوستو، کافی عرصے بعد آخرکار کراچی کے شمال مشرقی علاقوں اور سندھ کے کچھ حصوں میں بادل بننے کا عمل نظر آ رہا ہے۔ 🌥️ یہ ایک اچھی علامت ہے، خاص طور پر جب ہم ستمبر کے مہینے میں داخل ہو چکے ہیں۔
آج کراچی میں کسی خاص بارش کے امکانات نہیں ہیں۔ البتہ بعض علاقوں میں ہلکی پھوار یا بوندا باندی ہو سکتی ہے، لیکن فی الحال کسی اچھی بارش کی توقع نہیں۔
تاہم آنے والے دنوں اور مہینوں کے حوالے سے صورتحال کافی دلچسپ نظر آ رہی ہے۔ 🌦️ کراچی، حیدرآباد، دادو، سکھر، نوابشاہ اور سندھ کے دیگر علاقوں کے لیے آنے والا موسم نسبتاً خوشگوار رہنے کی امید ہے۔
خاص طور پر اکتوبر سے جنوری تک کراچی کے لوگوں کے لیے بارشوں کے کچھ اچھے مواقع کے ساتھ موسم کافی خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔ 🌧️
ستمبر کے درمیانی یا آخری دنوں میں بارش کے کچھ امکانات بن سکتے ہیں، لیکن ابھی کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔ جیسے ہی موسمی ماڈلز میں کوئی مضبوط اور قابلِ اعتماد سگنل سامنے آیا، اس حوالے سے تفصیلی اپڈیٹ دوں گا۔
فی الحال کراچی کے اس خوبصورت اور خوشگوار موسم سے لطف اٹھائیں! ❤️🌤️
مزید موسمی اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔ 🌧️📡