Indus Icon HD

Indus Icon HD Indus Icon HD is a YouTube channel that provides affordable and free entertainment to its viewers.

Keeps up to date with comedy shows, talk shows, health tips, educational activities, business activities and the latest developments around the world.

https://youtu.be/RothBmmEFGY
30/08/2022

https://youtu.be/RothBmmEFGY

Awami Theater Festival 2022 Sindhi Stage" Play Hal Punhal" Directed by Rizwan Sabir Script writer Rasheed sabir-----------------------------------------Indu...

https://youtu.be/1uxQt4OKaok
29/08/2022

https://youtu.be/1uxQt4OKaok

-----------------------------------------Indus Icon HD is a YouTube channel that provides affordable and free entertainment to its viewers. Keeps up to date ...

https://youtu.be/ZMMF8tz_UOQ
29/08/2022

https://youtu.be/ZMMF8tz_UOQ

Arts Council of Pakistan Karachi Organized " Azadi Alami Mushaira " On the Occasion of the 75th Diamond Jubilee of Pakistan---------------------------------...

https://youtu.be/uaqRi2cDd4A
29/08/2022

https://youtu.be/uaqRi2cDd4A

Nayyara Noor Biography 2022-----------------------------------------Indus Icon HD is a YouTube channel that provides affordable and free entertainment to its...

https://youtu.be/n4x7hXb_Bzk
15/08/2022

https://youtu.be/n4x7hXb_Bzk

14 August boat Rally 2022 By FCS-----------------------------------------Indus Icon HD is a YouTube channel that provides affordable and free entertainment ...

https://youtu.be/LIPv7E-ISIk
20/06/2022

https://youtu.be/LIPv7E-ISIk

Script Distributed Sindhi Drama" Hal Punhal"Directed by Rizwan Sabir Script writer Rasheed sabirAwami Theatre Festival 2022 at Arts Council Pakistan Karac...

https://youtu.be/kCz0E3IlCyQ
17/06/2022

https://youtu.be/kCz0E3IlCyQ

Irfan Malik and Ali Hassan Comedy Performance-----------------------------------------Indus Icon HD is a YouTube channel that provides affordable and free en...

https://youtu.be/QQKOExZMmbM
17/06/2022

https://youtu.be/QQKOExZMmbM

Zafar Ramy Best Performing-----------------------------------------Indus Icon HD is a YouTube channel that provides affordable and free entertainment to its ...

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں فلم ”قائد اعظم زندہ باد“کا ٹریلر ریلیزفہد مصطفی شاہ رخ خان کی طرح باصلاحیت ہیں،ماہرہ خان...
12/06/2022

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں فلم ”قائد اعظم زندہ باد“کا ٹریلر ریلیز

فہد مصطفی شاہ رخ خان کی طرح باصلاحیت ہیں،ماہرہ خان

کرپشن کی کہانی کو مزاح کے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے،فہد مصطفی

کراچی ( Indus Icon) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں معروف فلم میکر جوڑی نبیل قریشی اور فضاعلی کی آنے والی فلم ”قائد اعظم زندہ باد“کا ٹریلر لانچ کرنے کی تقریب منعقد کی گئی،ستاروں سے جھلملاتی شام میں ماہرہ خان، فہد مصطفی، ہمایوں سعید، جاوید شیخ، اذان سمیع، فیصل قریشی ،صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ سمیت مختلف شوبز شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پر اداکارہ ماہرہ خان نے کہاکہ مجھے فہد کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا، فہد مصطفی شاہ رخ خان کی طرح باصلاحیت ہیں، فلم میں مجھے ایک گانے میں جانوروں کے ساتھ کام کرنا پڑا جو میرے لیے بہت مشکل تھا ،انہوں نے کہاکہ آج کل جو حالات چل رہے ہیں اس میں ”قائداعظم زندہ باد“ بہت معنی خیز فلم ہے، اداکار فہد مصطفی نے کہاکہ اس فلم کی کہانی بہت منفرد ہے، کرپشن کی کہانی کو مزاح کے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے کہاکہ ہر بار کہانی ہی آپ کو متاثر کرتی ہے، کہانی فلم کی سب سے اہم چیز ہوتی ہے، اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ فلم میں ماہرہ خان کا بہت اہم کردار ہے، جاوید شیخ انوکھے انداز میں پولیس سپاہی کے روپ میں نظر آئیں گے، فہد مصطفی نے فلم میں بہت محنت کی ہے باقی فیصلہ آپ کریں گے ، فلم کا میوزک شانی اسد نے کمپوز کیا ہے، فضا مرزا نے کہاکہ فلم کے بارے میں جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ بے بنیاد اور غلط ہیں، کورونا میں جو حالات رہے اس کا فلم انڈسٹری پر بہت بُرا اثر پڑا ہے مگر اب ہم بھرپور انداز میں فلم پیش کرنے جارہے ہیں جو کہ امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گی،واضح رہے کہ فلم والا پکچرز کے بینر تلے بننے والی فیچر فلم ”قائد اعظم زندہ باد “ عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی ، تقریب کی نظامت کے فرائض آمنہ ایسانی نے سرانجام دیے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کا اگلا میئر پیپلز پارٹی سے ہو...
12/06/2022

ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کا اگلا میئر پیپلز پارٹی سے ہوگا او رپارٹی میں اتنی استعداد موجود ہے کہ وہ کراچی کے مسائل حل کرسکے، کراچی میں بااختیار بلدیاتی نظام ہونا چاہئے، حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملازمت دیتے وقت ڈومیسائل کی تصدیق کرائی جائے گی، ملازمت مقامی لوگوں کا حق ہے ان کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونی چاہئے، پیر کو ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پبلک سروس کمیشن کو فعا ل کرنے کا بل منظور کرالیا جائے گا، بلدیاتی ادارے قانون کے مطابق عوام کے تابع ہیں اور ان کی خدمت پر مامور ہیں، پارکوں، اوپن اسپیش اور کھیل کے میدانوں کو تمام اضلاع میں بحال کیا جارہا ہے، ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے کلفٹن میں واقع راشد ربانی فیملی پارک کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے وائس چیئرمین نجمی عالم، پیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن شکیل چوہدری، پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے صدر خلیل ہوت، جنرل سیکریٹری کرم اللہ وقاصی، راشد ربانی کی اہلیہ، راشد ربانی کی صاحبزادی اور وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی اروبہ ربانی، پیپلز لائر فارم کے جنرل سیکٹری ارشد نقوی، بلاول ہاؤس میڈیا سیل کے رکن وقار شوکت، ایڈمنسٹریٹر ضلع جنوبی ڈاکٹر افشاں رباب، میونسپل کمشنر اختر شیخ، ڈائریکٹر پارکس جنوبی عاصم علی خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کراچی میں جتنے پارک اور کھیل کے میدان ماضی میں اجڑ گئے تھے یا قبضہ کرلئے گئے تھے انہیں دوبارہ سے بحال کررہے ہیں اور تزئین و آرائش کرکے شہریوں کے لئے کھولے جارہے ہیں، انہو ں نے کہا کہ آج اس پارک کو پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راشد ربانی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جنہوں نے ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور کراچی کے سیاسی کارکنوں کی جانب سے انہیں یہ خراج عقیدت ہے، ہمیں اپنے ہیروز کو یاد رکھنا چاہئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ شہریوں پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کیا جائے، آئندہ مالی سال سے پراپرٹی ٹیکس بلدیاتی ادارے جمع کریں گے اور توقع ہے کہ یوٹیلیٹی چارجز بھی بجلی کے بلزمیں شامل کردیئے جائیں گے جس سے بلدیاتی اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی، کے ایم سی کو معاشی اعتبار سے مستحکم کرنے کے لئے اچھے فیصلے کئے گئے ہیں جو بجٹ کے بعد عوام کے سامنے آجائیں گے، انہوں نے کہا کہ بمبئی جیسے شہر میں 42 ارب روپے بلدیاتی ادارے کو ٹیکس کی مد میں ملتے ہیں جبکہ کے ایم سی سالانہ 21 کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں حاصل کر پاتی ہے، انہو ں نے کہا کہ بوٹ بیسن کے اطراف بیک وقت چار پارک تعمیر کئے جارہے ہیں جن میں سے ایک پارک جسٹس رانا بھگوان داس اور ایک پارک سٹھنا کے نام منسوب کیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے 90 فیصد کام ہوچکا ہے کابینہ نے منظوری دے دی ہے کابینہ کی کمیٹی نے بھی سفارش کردی ہے، اب وزیر اعلیٰ کی منظوری سے ایک اچھا پیکیج ہمیں ملنے جارہا ہے حکومت سندھ کا بجٹ آنے کے بعد کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کے اس مسئلہ کو احسن طریقے سے حل کرلیں گے، ایک سوال کے جواب میں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پی ٹی آئی جھنڈے او رڈنڈے کی سیاست کرتی تھی اب ان کے پا س صرف ڈنڈے رہ گئے ہیں جو کبھی کبھی اسلام آباد اور دوسرے شہرمیں نظر آتے ہیں عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ہے، کراچی میں کام پیپلز پارٹی کررہی ہے اور پی ٹی آئی جھنڈے لگا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہے کہ وہ یہ کام انجام دے رہی ہے، وفاقی بجٹ میں کوشش کی گئی ہے کہ پیسے والوں پر ٹیکس عائد کیا جائے جبکہ غریبوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ خوش آئند ہے اس سے ملازمین کو ریلیف ملے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ شہر کی دیواری کو گندہ نہ کریں وال چاکنگ اور پان تھوکنے سے گریز کریں شہریوں میں یہ شعور اجاگرکرنے کی ضرورت ہے کہ یہ شہر ہمارا اثاثہ ہے اور ہمیں ہی اس کی حفاظت کرنی ہے اور اسے خوبصورت بنانا ہے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی لائبریری کمیٹی کی جانب سے معروف شاعر سرور اقبال کے مجموعہ کلام ”مسکنِ مہتاب“ کی تقریبِ رونما...
12/06/2022

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی لائبریری کمیٹی کی جانب سے معروف شاعر سرور اقبال کے مجموعہ کلام ”مسکنِ مہتاب“ کی تقریبِ رونمائی

کراچی (Indus Icon ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی لائبریری کمیٹی کی جانب سے (بوسٹن) امریکا میں مقیم، دبستانِ کراچی کے معروف شاعر سرور اقبال کا اولین مجموعہ کلام ”مسکنِ مہتاب“ کی تقریب رونمائی حسینہ معین ہال میں کی گئی جس کی صدارت محمود شام نے کی اور مہمانِ خصوصی فراست رضوی تھے تقریب میں چیئرمین لائبریری کمیٹی اقبال لطیف، مصنف سرور اقبال، ڈاکٹر سلمان ثروت، عقیل عباس جعفری، زیب اذکار، خالد معین، شاعر تاجدارعادل، ظہیر خان، خالد عرفان و دیگر نے اظہارِ خیال کیا جبکہ نظامت کے فرائض راشد نور نے سرانجام دیے۔محمود شام نے صدارتی خطبہ میں کہاکہ سرور اقبال کے لہجے میں آج بھی وہی گھن گھرج ہے جو 70کی دہائی میں تھی، انہوں نے کہاکہ آپ ایسے عہد میں شہر قائد میں واپس آئے ہیں جب علامہ اقبال لائبریری سمیت اکثر کتب خانوں میں گرد اڑ رہی ہے، حروف اپنے معنی سے بچھڑ چکے ہیں، شعراءکرام باہم دست و گریباں ہیں، ادبی رسالے کاغذی پیراہن سے محروم ہوکر آن لائن ہورہے ہیں، انہوں نے کہاکہ آج کے دور میں کتاب اور دلہن پر خرچہ ایک جیسا ہوگیا ہے۔فراست رضوی نے یادوں پر مبنی اقتباس پیش کیا، اچھی تخلیق کبھی پرانی نہیں ہوتی جس طرح سچائی کبھی باسی نہیں ہوتی، انہوں نے کہاکہ شاعری اور ادب کی قدریں لازوال ہوتی ہیں اگر اس میں تجربے کی سچائی، عہد کا دُکھ اور مسائل موجود ہوں یہ تمام چیزیں سرور اقبال کی شاعری میں موجود ہیں، مجھے یقین ہے سرور اقبال جس سفر پر دوبارہ نکلیں ہیں وہ اپنی کھوئی ہوئی ادبی شخصیت اور منزل کو پا لیں گے۔چیئرمین لائبریری کمیٹی اقبال لطیف نے کہاکہ سرور دوستوں کا دوست ، مخلص اور سچا انسان ہے، آرٹس کونسل کراچی کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ جو لوگ اردو کی بستیاں غیر ملکوں میں آباد کیے ہوئے ہیں اور اردو زبان کے لیے جو کام کررہے ہیں ان کو عزت اور پذیرائی دے، سرور اقبال بھی انہی لوگوں میں سے ایک ہیں ۔صاحب کتاب سرور اقبال نے کہاکہ میں عمر کے جس حصے میں ہوں اس میں تمام حیثیت پرانے دوستوں کی ہے جوکہ میری زندگی کا سرمایہ ہیںاور میں اپنے دوستوں کو خزانوں کی طرح سنبھال کر رکھتا ہوں، انہوں نے کہاکہ محمود شام ہمارے عہد میں ایک کام سے سچائی اور لگن کے عمدہ مثال ہیں، میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور اقبال لطیف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اتنی شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔عقیل عباس جعفری نے کہاکہ سرور اقبال محبت کرنے والے آدمی ہیں انہیں پاکستان آنے جانے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے تاکہ ادبی فضاسے تعلق قائم رہے، ڈاکٹر سلمان ثروت نے کہاکہ میں نے سرور اقبال کی شاعری کے ذریعے ان کی شخصیت کو جاننے کی کوشش کی ، کتاب پڑھ کر اندازہ ہوا یہ ایک بہترین مصنف ہیں اور ایک جائزہ پیش کیا،خالد معین نے شاعری پڑھ کر سنائی۔

https://youtu.be/-5ZckVwYx3M
20/04/2022

https://youtu.be/-5ZckVwYx3M

hamra Mashra Mein Talaq by Tahir Junaid madine 22022 ----------------------------------------Indus Icon HD is a YouTube channel that provides affordable and ...

Address

National Auto Plaza
Karachi
74200

Opening Hours

Monday 12:00 - 23:00
Tuesday 12:00 - 23:00
Wednesday 12:00 - 23:00
Thursday 12:00 - 23:00
Friday 12:00 - 23:00
Saturday 13:00 - 23:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Indus Icon HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share