25/08/2023
مان لو آپ کے پاس ایک خوبصورت اور قیمتی گاڑی ہے ۔
جو شاید ہی کسی کے پاس ہو ۔
مگر یہ قیمتی گاڑی سڑک پر چلتی ہوئی نظر نہیں آتی ۔
کیونکہ آپ نے کبھی اس میں پٹرول ڈلوانے کی زحمت ہی نہیں کی۔
اسی لئے نہ یہ گاڑی چلے گی اور نہ ہی کسی کی نظر میں آئے گی ۔
پھر آپ ہی بتائیں ۔
کیونکر لوگ اس کے بارے میں رائے دینگے ۔
بلکل اسی طرح SEO یعنی سرچ انجن آپٹیمائزیشن ہوتی ہے ۔
آپ خود سوچیں آپ کی ایک بہترین ویب سائٹ ہے اور اس پر بہترین مواد موجود ہے۔
مگر کیا کریں یہ بھی اس قیمتی گاڑی کی طرح سرچ انجن کے ایسے کمرے میں بند ہے ۔
جہاں پر کسی کی نظر نہیں پڑتی ۔
اب آپ ہی بتائیں کیا حل ہے اس کا؟
میں جانتا ہوں آپ کہیں گے کہ دروازے کو کھول کر ویب سائٹ کو بمع مواد باہر لایا جائے ۔
مگر کیا کریں ۔
چابی تو ہمارے پاس ہے ہی نہیں ۔
بلکہ وہ تو SEO نامی بندے کے پاس ہے ۔جو کے اہمیت نہ ملنے پر ناراض ہے ۔اور ساتھ میں کمرے کے دروازے پر پیغام بھی چسپاں کیا ہے ۔
جانتے ہو کیا لکھا ہے ؟
آپ ہوں گے ذہین لیکن میں بھی کم نہیں ۔
آخر کار کافی کوششیں کرکے اس کو پالینے کےبعد اس سے صلح کرکے دروازہ کھلوایا ۔
اور دروازے کا کھلنا تھا کہ ہمارے ویب سائٹ پر موجود مواد اتنی تیزی سے دنیا کے سامنے آیا کہ ہم ششدر رہ گئے ۔
بس وہ دن اور آج کا دن ہم نے کبھی SEO بھائ سے نہیں بگاڑی ۔
اور یہ بات ذہن میں بٹھا لی۔
کہ گاڑی فیول کے بغیر کچھ نہیں
اور ویب سائٹ بمع مواد SEO کے بغیر کچھ نہیں ۔
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ کہیں آپکی بھی تو SEO سے کٹی نہیں ہے ۔
اگر ہے تو ابھی اس سے صلح کرکے اپنے ویب سائٹ پر موجود کاروبار کو بڑھائے اور پر سکون ہو جائے ۔
رابطے کیلئے ۔۔۔۔