
06/12/2024
ڈسٹرکٹ ایسٹ، تھانہ سچل پولیس نے بروقت کارروائی کر کے شہری کو لُٹنے سے بچالیا، ملزمان گرفتار۔
مسلحہ موٹرسائیکل سوار ملزمان راہگیر امتیاز علی ولد شاد علی خان کو واردات کا نشانہ بنا رہے تھے۔
گشت پر مامور پولیس نے بروقت کارروائی کر کے پانچوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین عدد پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینے ہوئے چھ عدد موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال دو عدد بلا نمبری موٹر سائیکلوں کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
گرفتار ملزمان میں محمد شعیب ولد محمد اکرم، عبد الحمید ولد کرم حسین، سراج ولد میر زمان، نوید ولد کرم حسین اور محمد یوسف ولد غلام حسین شامل ہیں۔