Reality News by hasii

Reality News by hasii Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Reality News by hasii, Media/News Company, Karachi.

ٹام کرن، پال اسٹرلنگ اور کولن منرو پورے ایونٹ میں دستیاب کریں گےپی ایس ایل کی تاریخ میں اسلام آباد یونائیٹڈ واحد ٹیم ہے ...
14/02/2023

ٹام کرن، پال اسٹرلنگ اور کولن منرو پورے ایونٹ میں دستیاب کریں گے
پی ایس ایل کی تاریخ میں اسلام آباد یونائیٹڈ واحد ٹیم ہے جس نے 2 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ہر شعبے میں مضطوب نظر آتی ہے، فرنچائز نے بھی دیگر ٹیموں کی طرح کئی بین الاقوامی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی ہیں۔ جن میں کولن منرو، ایلکس ہیلز ، ٹام کرن، پال اسٹرلنگ، فضل حق فاروقی اور رحمت اللہ گرباز شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق ٹام کرن، پال اسٹرلنگ اور کولن منرو پورے ایونٹ میں دستیاب کریں گے۔

گس اٹکنسن پی ایس ایل 8 کے پہلے 4 میچز جب کہ راسی وینڈر ڈوسن گروپ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اسی طرح ایلکس ہیلس 5 گروپ میچز اور پلے آف مقابلوں، رحمت اللہ گرباز اور فضل حق فاروقی 8 گروپ میچز اور پلے آف جب کہ ٹائمل ملز 6 گروپ میچز اور پلے آف مقابلوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ...
14/02/2023

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے 3 دہشت گردوں کو بنوں منتقل کیا جارہا تھا۔

میر علی بائی پاس پر دہشت گردوں سے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست تینوں ملزم ہلاک جب کہ 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ آوروں میں سے کچھ رات کی تاریکی مں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے بتایا جارہا ہے، یہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت پولیس و سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث بتائے جارہے ہں۔

پشاور میں پولیس لائنز مسجد پر کئے گئے خودکش حملے کے بعد خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے حملے بڑھ گئے ہیں تاہم پولیس اور سی ٹی ڈی بھی انتہائی فعال انداز میں جواب دے رہی ہے۔
گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع یرہ اسماعیل خان میں کھتی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا

اس کے علاوہ گزشتہ روز ہی لکی مروت میں پولیس نے ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا ٹاکرا ہوگا۔میزبان کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمی...
14/02/2023

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا ٹاکرا ہوگا۔
میزبان کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ آج شام سات بجے شروع ہوگا

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں پی ایس ایل 8 کے مقابلوں کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان میچ آج شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جب کہ پشاور کے کپتان بابر اعظم ہوں گے۔

سیکیورٹی فورسز نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں جب کہ ٹریفک پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔

ڈالمیا روڈ پر واقع غریب نواز فٹبال گراؤنڈ میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں، شائقین کو بذریعہ شٹل سروس اسٹیڈیم لے جایا جائے گا۔

میچ کے دوران اسٹیڈیم سے ملحقہ سڑک کا ایک ٹریک ٹریفک کیلئے بند رہے گا، ایس ایس یو کے ایک ہزار کمانڈوز سمیت ساڑھے آٹھ ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پاک فوج اسٹینڈ بائی ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے کرپشن کے ملزم نواب خان کی ضمانت منسوخ کرن...
14/02/2023

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے کرپشن کے ملزم نواب خان کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد 23 کروڑ کی کرپشن کا کیس ہمارے دائرہ اختیار سے نکل گیا، دائرہ اختیار سے نکلنے پر ضمانت منسوخی کی درخواست غیرموثر ہوگئی۔

چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ صرف 23 کروڑ روپے کی کرپشن ہے 50 کروڑ کی نہیں؟ کیا نیب کے دائرہ اختیار سے نکلنے والے مقدمات ختم ہوگئے؟۔

جواب میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب مقدمات واپس نہیں لے رہا مگر عدالتیں کیسز واپس کررہی ہیں۔

جسٹس عمر عطابندیال نے استفسار کیا کہ کیا نئے قانون میں یہ نہیں لکھا کہ مقدمات کہاں بھیجنے ہیں؟

چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ نئے نیب قانون میں کچھ کوتاہیاں ہیں جسے ہم دیکھ رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کردی۔

پنجاب میں فلور ملز مالکان نے آج سے ہڑتال کا اعلان کیا تھاپنجاب میں گزشتہ کئی ماہ سے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضا...
13/02/2023

پنجاب میں فلور ملز مالکان نے آج سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا
پنجاب میں گزشتہ کئی ماہ سے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری تھا، سستے آٹے کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے فلور ملز کو روزانہ 24 ہزار میٹرک ٹن سبسڈائزڈ گندم کی فراہمی کے باوجود عوام آٹے کے حصول کے لیے خوار ہورہے تھے۔

صورتحال کی بہتری کیلئے پنخاب کی نگراں حکومت نے گندم اور آٹے کے نرخوں میں کمی اور عوام کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کا فیصلہ کیا اور سبسڈائزڈ سرکاری گندم کے کوٹے سے آٹا نہ بنانے والی ملز اور سمگلرز کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کیا۔

پنجاب حکومت کے اقدامات پر فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے 13فروری سے محکمہ خوراک کے گوداموں سے سرکاری گندم نہ اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

فلورملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین افتخار مٹو نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک ملز مالکان کو ہراساں کررہا ہے۔ملز کی انسپکشن میں ایس او پیز کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ایسے میں ہم آج 13 فروری سے ہڑتال کررہے ہیں، 14 فروری سے مارکیٹ میں سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی نہیں کی جائے گی۔

پنجاب میں فلور ملز مالکان نے آج سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا کہ لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوشکا، صوبے کے بہشتر علاقوں میں آٹے کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے۔
سیکرٹری خوراک پنجاب محمد زمان وٹو کے مطابق فلور ملوں کی انسپیکشن قواعد و ضوابط کے مطابق کی جارہی ہے۔ سرکاری گندم کے کوٹہ میں غبن کرنے والی فلور مل کے خلاف کارروائی ہوگی۔

محمد زمان وٹو نے مزید بتایا کہ صرف لاہور میں روزانہ مارکیٹ ریٹ کے مقابلے میں 30 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ لاہور کی اوسط درجہ کی فلور مل کو روزانہ 26 لاکھ روپے سے زیادہ کی سبسڈی مہیا کی جا رہی ہے۔

سیکرٹری ہائی کورٹ بار کا سپریم کورٹ میں دائر درخواست سے اظہار لاتعلقیاسلام آباد ہائی کورٹ پنجاب اور خیبرپختون خوا میں جل...
13/02/2023

سیکرٹری ہائی کورٹ بار کا سپریم کورٹ میں دائر درخواست سے اظہار لاتعلقی
اسلام آباد ہائی کورٹ پنجاب اور خیبرپختون خوا میں جلد انتخابات کی درخواست پر تقسیم ہوگئی ہے، اور سیکرٹری ہائی کورٹ بار سعد احمد راجپوٹ نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست سے اظہار لاتعلقی کر دیا ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری سعد احمد راجپوت نے اظہار لاتعلقی کی پریس ریلیز جاری کی ہے، جس میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے رجوع کی پریس ریلیز ہمیں اعتماد میں لئے بغیر جاری کی گئی، یہ تاثر نہیں جانا چاہیئے بار کسی مخصوص جماعت کے ساتھ ہے۔

6 فروری کو زلزلے نے ترکیہ اور شام کے کئی علاقے ملیا میٹ کردیئے ہیںاردو زبان میں ایک محاورہ ’’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘...
13/02/2023

6 فروری کو زلزلے نے ترکیہ اور شام کے کئی علاقے ملیا میٹ کردیئے ہیں
اردو زبان میں ایک محاورہ ’’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘‘ ہے، اس کی زندہ و جاوید مثال ان دنوں ترکیہ اور شامل میں نظر آرہی ہے جہاں ملبے سے 170 گھنٹوں بعد بھی کئی افراد کو زندہ ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

6 فروری کی علی صبح ترکیہ اور شامل میں ہولناک زلزلہ آیا تھا، اس زلزلے نے قیامت سے پہلے ہی قیامت ڈھا دی ہے۔

7.8 شدت کے اس زلزلے کے نتیجے میں ترکیہ کے 7 صوبے جب کہ شام کا ایک بڑا حصہ تباہ و برباد ہوچکا ہے، پوری دنیا سے ریسکیو عملہ اور امداد ان دو ملکوں کو پہنچ رہی ہے۔

دونوں ملکوں میں ریسکیو کا کام بھی جاری ہے، اب تک 34 ہزار سے زائد افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

ترکی میں زلزلے سے اب تک کم از کم 29,605 اور شام میں 3,500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شام میں مرنے والوں کی تعداد دو دنوں سے اپ ڈیٹ نہیں ہو سکی ہے۔

شام کے سول ڈیفنس گروپ (جنہیں بین الاقوامی سطح پر وائٹ ہیلمٹ بھی کہا جاتا ہے) نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے زلزلوں سے شمال مغربی شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں تقریباً 550 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ رضاکاروں نے شمال مغربی شام کے کئی علاقوں میں ملبے سے جزوی یا مکمل طور پر بند سڑکوں کو کھولنا شروع کر دیا ہے۔
دنیا بھر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے مقام سے لوگوں کو ملبے سے زندہ نکالنے کا سب سے بہترین وقت ابتدائی 72 گھٹنے ہوتے ہیں، جس کے بعد ان افراد کی زندگی کی امیدیں ہر لمحہ کم ہوتی جاتی ہیں لیکن ترکیہ کے مختلف مقامات سے 170 گھنٹے بعد بھی لوگوں کو زندہ نکالا جارہا ہے۔

جنوبی ترکیہ میں ملبے سے 150 گھنٹے بعد خاتون اور بچےکو زندہ نکال لیا گیا، اسی طرح ادیامن میں 166 گھنٹے بعد 60 سالہ خاتون کو ملبے سے بحفظت نکال لیا گیا ہے۔

اللہ تعالیٰ کا ایک معجزہ ترکیہ کے علاقے غازی انتپ میں بھی دیکھا گیا جہاں 170گھنٹے بعد 40 سالہ خاتون کو ملبے سے بچا لیا گیا۔

سندھ پنجاب کی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی کی درخواست کی تھیپاکستان سپرلیگ کا آٹھواں سیزن آج سے شروع ہورہ...
13/02/2023

سندھ پنجاب کی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی کی درخواست کی تھی
پاکستان سپرلیگ کا آٹھواں سیزن آج سے شروع ہورہا ہے، حکومت کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر اور ایونٹ کے پرامن طریقے سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔

پنجاب، سندھ حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی، جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے وزیر داخلہ کو خط بھی لکھا تھا۔

حکام کے مطابق پی ایس ایل سیزن 8 کے میچز 13فروری سے 19 مارچ تک شیڈول ہیں، اور یہ میچز لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ملک میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے نیپرا نے کچرے سے بجلی کی پیدوار شروع کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ملک میں توانائی ب...
12/02/2023

ملک میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے نیپرا نے کچرے سے بجلی کی پیدوار شروع کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے مختلف کوششیں کی جارہی ہیں، کچھ وفاقی وزراء نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی بھی تجویز دی ہے، اور سرکاری عمارتوں اور اسکولوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا منصوبہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب ملک میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے نیپرا نے کچرے سے بجلی کی پیدوار شروع کرنے اور کچرے کو استعمال میں لانے کا منصوبہ بنا لیا ہے، اس حوالے سے نیپرا نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) سے جون تک حتمی لائحہ عمل مانگ لیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے توانائی بحران پر قابو پانے کے علاوہ ماحول و صاف بنانے کا مشن بھی زیر غور ہے، اسی لئے این ٹی ڈی سی سے 30 جون تک تفصیلات طلب کی گئی ہیں، این ٹی ڈی سی وفاقی وصوبائی اداروں سے معلومات حاصل کرے۔

کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں کچرے کے ڈھیر اور اسپتالوں کا ٖفضلہ مہلک بیماریوں کا باعث بن رہا ہے، منصوبے کے مطابق کوڑے کرکٹ کو جدید طریقے سے ری سائیکل کرکے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے ساتھ سستی بجلی بھی بنائی جا سکتی ہے۔
یہ تمام مراحل طے کیسے ہوں گے، نیپرا نے این ٹی ڈی سی کو ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے وفاقی و صوبائی اداروں اور آزاد کشیمر حکومت سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کو کچرے سے بجلی پیداوار کا کوٹہ طے کرنے اور اس کی نیشنل گرڈ میں شمولیت کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔

سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے مینجر منصور رانا قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر بن گئے۔سابق کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم ک...
12/02/2023

سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے مینجر منصور رانا قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر بن گئے۔

سابق کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مینجر منصور رانا کو پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر کی سربراہی سونپ دی گئی ہے۔

منصور رانا اس وقت لاہور قلندرز کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے بھی کام کررہے ہیں۔ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں منصور رانا نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لئے کام کریں گے۔

اس حوالے سے لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہا ہے کہ مجھے خوشی ہوئی کہ منصور رانا قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کا حصہ بنے ہیں۔

واضح رہے کہ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے ساتھ 300 سے زائد نیشنل اور انٹرنیشنل مرد و خواتین کرکٹرز منسلک ہیں۔ حارث رؤف، دلبر حسین اور شاہین شاہ آفریدی جیسے کھلاڑی لاہور قلندرز کی دریافت کہے جاتے ہیں۔

بالی ووڈ کی کوئن کہی جانے والی کنگنا رناوت نے اداکار عامر خان کو بے چارہ کہہ دیا۔کنگنا رناوت کا شمار بالی ووڈ کی ان شخصی...
12/02/2023

بالی ووڈ کی کوئن کہی جانے والی کنگنا رناوت نے اداکار عامر خان کو بے چارہ کہہ دیا۔

کنگنا رناوت کا شمار بالی ووڈ کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جو بھارتی فلم صنعت میں اپنے بے لاگ تبصروں اور فنکاروں کے خلاف کھل کر بولنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق عامر خان نے چند روز قبل بھارت کی معروف مصنفہ شوبھا ڈے کی سوانح عمری پر کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ شوبھا ڈے کے کردار پر فلم بنی تو اس کردار کو کون صحیح نبھائے گا، جس پر عامر خان نے پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کا نام لیا۔

اس موقع پر مصنفہ نے کہا کہ کیا وہ اس حوالے سے کنگنا رناوت کا نام لے سکتی ہیں، جس پر عامر خان نے بھی کنگنا کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

اس حوالے سے جب ویڈیو وائرل ہوئی تو کنگنا رناوت نے عامر خان کو تنقید کا نشانہ بناڈالا ۔
اپنی ٹوئٹ میں کنگنا نے کہا کہ بے چارےعامر خان نے یہ دکھانے کی پوری کوشش کی کہ وہ نہیں جانتے کہ میں واحد اداکارہ ہوں جس نے تین بار نیشنل فلم ایوارڈ جیتا ہے۔ عامر نے ان اعزازات میں سے کسی کا ذکر نہیں کیا۔

ساتھ ہی کنگنا رناوت نے مصنفہ شوبھا جی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میں آپ کا کردار ضرور ادا کرنا چاہوں گی۔ شکریہ۔

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف دور کے ترقیاتی فنڈز میں غبن پر نیب کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔خیبر پختونخوا م...
12/02/2023

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف دور کے ترقیاتی فنڈز میں غبن پر نیب کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے ترقیاتی فنڈز میں غبن پر نیب تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، اور اس حوالے سے نیب نے قائمہ کمیٹی سیفران کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ خیبر، باجوڑ اور مہمند کے فنڈز میں غبن کی تحقیقات کر رہے ہیں، پاک پی ڈبلیو ڈی افسران کیخلاف تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، اور ایف آئی اے سے چیف انجینئر پاک پی ڈبلیو ڈی انوارالحق کیخلاف انکوائری ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Reality News by hasii posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Reality News by hasii:

Share