Nawab Ameer Khan Larik

Nawab Ameer Khan Larik Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nawab Ameer Khan Larik, News & Media Website, Karachi, Karachi.

اخباری خبریں ✔️✔️
29/08/2026

اخباری خبریں ✔️✔️

11 اگست قائداعظم کے مساوات، مذہبی آزادی اور برابر شہریت کے عہد کی تجدید کا دن ہے، نوابزادہ امیر خان لاڑکپاکستان پیپلز پا...
12/08/2026

11 اگست قائداعظم کے مساوات، مذہبی آزادی اور برابر شہریت کے عہد کی تجدید کا دن ہے، نوابزادہ امیر خان لاڑک
پاکستان پیپلز پارٹی جیالہ فیڈریشن کے مرکزی صدر نوابزادہ امیر خان لاڑک نے قومی اقلیتی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کو ہر شہری کے مساوی حقوق، مذہبی آزادی، رواداری اور برابری کا تاریخی پیغام دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادریوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا متفقہ 1973 کا آئین بھی تمام شہریوں کے مساوی حقوق اور بنیادی آزادیوں کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔
نوابزادہ امیر خان لاڑک نے کہا کہ پاکستان کسی ایک مذہب، طبقے یا برادری کا نہیں بلکہ ہر پاکستانی کا ملک ہے۔ مذہب کی بنیاد پر کسی بھی شہری کے ساتھ امتیاز کی کوئی گنجائش نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اقلیتوں کے مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علمبردار رہی ہے۔ مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے تمام برادریوں کی مساوی شمولیت ضروری ہے۔
11 اگست صرف ایک دن نہیں بلکہ مساوات، برابری اور برابر شہریت کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔
پاکستان سب کا ہے، ہر پاکستانی برابر ہے۔ 🇵🇰❤️

#11اگست #قائداعظم #مساوات

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہے، نوابزادہ امیر خان لاڑکک...
11/08/2026

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہے، نوابزادہ امیر خان لاڑک

کراچی : پنجرہ پور ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیئرمین ہیومن رائٹس سندھ نوابزادہ امیر خان لاڑک نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مثبت پیش رفت ہے، جبکہ تینوں ممالک کے درمیان دفاع، سیکیورٹی، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
نوابزادہ امیر خان لاڑک کے مطابق تینوں برادر ممالک کا بڑھتا ہوا تعاون نہ صرف ان کے باہمی تعلقات کو مضبوط کرے گا بلکہ پورے خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی مثبت پیغام ہے۔

10/06/2026

گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ اس شاندار فتح پر گلگت بلتستان کے تمام عوام، کارکنان، جیالوں اور پارٹی قیادت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ کامیابی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عوام دوست قیادت، آصفہ بھٹو زرداری کی عوامی رابطہ مہم اور شہید ذوالفقار علی بھٹو و شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے عوامی فلسفے پر عوام کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی محروم طبقات، نوجوانوں، خواتین اور عام آدمی کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ ان شاء اللہ یہ کامیابی گلگت بلتستان میں ترقی، خوشحالی، روزگار اور عوامی فلاح کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔
تمام ووٹرز، کارکنان اور سپورٹرز کو اس تاریخی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

نوابزادہ امیر خان لاڑک مرکزی صدر بلاول بھٹو جیالا فیڈریشن

گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ ...
10/06/2026

گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ اس شاندار فتح پر گلگت بلتستان کے تمام عوام، کارکنان، جیالوں اور پارٹی قیادت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ کامیابی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عوام دوست قیادت، آصفہ بھٹو زرداری کی عوامی رابطہ مہم اور شہید ذوالفقار علی بھٹو و شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے عوامی فلسفے پر عوام کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی محروم طبقات، نوجوانوں، خواتین اور عام آدمی کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ ان شاء اللہ یہ کامیابی گلگت بلتستان میں ترقی، خوشحالی، روزگار اور عوامی فلاح کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔
تمام ووٹرز، کارکنان اور سپورٹرز کو اس تاریخی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

نوابزادہ امیر خان لاڑک مرکزی صدر بلاول بھٹو جیالا فیڈریشن

سی ای او پنجرہ پور ٹرسٹ اور چیئرمین ہیومن رائٹس ایڈووکیٹ نوابزادہ امیر خان لاڑک کی معزز جنرل زاہد سے اہم ملاقات۔ملاقات م...
06/06/2026

سی ای او پنجرہ پور ٹرسٹ اور چیئرمین ہیومن رائٹس ایڈووکیٹ نوابزادہ امیر خان لاڑک کی معزز جنرل زاہد سے اہم ملاقات۔
ملاقات میں عوامی مسائل، سماجی ترقی، انسانی حقوق کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں شخصیات نے معاشرتی بہتری، عوامی خدمت اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ ملاقات مثبت اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جسے عوامی خدمت اور سماجی ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
#کراچی

گلگت بلتستان کے غیور اور باشعور عوام نے 7 جون سے قبل ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔چیئرمین بلاول...
06/06/2026

گلگت بلتستان کے غیور اور باشعور عوام نے 7 جون سے قبل ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کا گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شاندار استقبال، بڑے جلسوں، ریلیوں اور عوامی اجتماعات میں عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔
عوام کے جوش و خروش اور والہانہ محبت سے واضح ہو چکا ہے کہ کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کا مقدر بنے گی۔ ان شاء اللہ پیپلز پارٹی عوامی حمایت کے بل بوتے پر گلگت بلتستان میں ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے نئے باب رقم کرے گی۔
— نواب امیر خان لاڑک

عوامی آگاہی کے لیے اہم اعلانبورڈ آف پنجراپور ٹرسٹ انٹرنیشنل کے بینیفشری/سی ای او نواب امیر خان لاڑک کے مطابق شنکر لال وا...
05/06/2026

عوامی آگاہی کے لیے اہم اعلان
بورڈ آف پنجراپور ٹرسٹ انٹرنیشنل کے بینیفشری/سی ای او نواب امیر خان لاڑک کے مطابق شنکر لال واڈھوانی کا پنجراپور ٹرسٹ کے بورڈ سے کوئی قانونی یا آئینی تعلق نہیں ہے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ جعلی دستاویزات کے ذریعے خود کو چیئرمین ظاہر کر رہا ہے اور ٹرسٹ کی جائیدادوں سے متعلق گمراہ کن سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ پنجراپور ٹرسٹ کی کسی بھی جائیداد کے حوالے سے کسی قسم کا لین دین کرنے سے قبل مکمل قانونی تصدیق ضرور کریں اور غیر مصدقہ دعوؤں پر یقین نہ کریں۔

آج کی روزنامہ نیو رپورٹ اخبار میں شائع ہونے والی اہم خبریں
04/06/2026

آج کی روزنامہ نیو رپورٹ اخبار میں شائع ہونے والی اہم خبریں

Address

Karachi
Karachi
74200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nawab Ameer Khan Larik posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share