19/11/2025
آج جھٹہ اسماعیل خیل گاؤں کے مشران، اصلاحی کمیٹی کے کابینہ ممبران، چیئرمین اور نائب چیئرمین کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ داؤد شاہ، تحصیلدار بانڈہ داؤد شاہ اور ان کے عملے کے ساتھ گیس کی بندش اور میٹریزیشن کے حوالے سے ایک اہم اور تفصیلی میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں یہ بات سامنے آئی کہ ایس این جی پی ایل کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر/ڈی سی صاحب کو یہ پیغام دیا گیا تھا کہ جٹہ کے مشر ان کو یہ واضح کریں کہ وہ گیس کے میٹر لگوانا چاہتے ہیں یا نہیں، اور ان کا مستقبل کا لائحۂ عمل کیا ہے۔
ہمارے تمام مشران نے متفقہ طور پر اپنا فیصلہ اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے پیش کیا، جو درج ذیل ہے:
1.میٹرائزیشن کا فیصلہ
ہم اس صورت میں میٹر لگانے پر رضامند ہوں گے جب پوری تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں ایک ساتھ میٹر لگائے جائیں۔
2. بلنگ کا معاملہ:-
ہم میٹر اس شرط پر لگائیں گے کہ ہمیں فکس بل دیا جائے، جو 500 سے 1000 روپے کے درمیان ہو۔
3. رائلٹی اور حساب کتاب کا مطالبہ:-
سب سے اہم بات یہ پیش کی گئی کہ:-
• 2006 سے 2025 تک کا مکمل حساب کتاب ہمارے سامنے رکھا جائے۔
• ہماری زمینوں اور یو سی/وی سی کی پروڈکشن پر جو اربوں روپے کی رائلٹی جا رہی ہے، وہ کہاں خرچ ہوئی؟
• جبکہ دیگر علاقوں میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، ہم کیوں محروم ہیں؟ ہماری سڑکیں,ہسپتال ,پانی,گیس و دیگر بنیادی مسائل
جب تک یہ حساب کتاب واضح نہیں ہوگا، ہم میٹر نہیں لگائیں گے۔
4.رائلٹی فنڈ سے بلوں کی ادائیگی:-
اگر ہمارے گھروں کے گیس بل رائلٹی فنڈ (10%–15%) سے ادا کیے جائیں، تو ہم میٹر لگانے کے لیے تیار ہوں گے۔
5. عوامی مشاورت:-
آخر میں یہ فیصلہ ہوا کہ پوری قوم/برادری کو جمع کرکے مشورہ لیا جائے گا.اگر قوم میٹر کے حق میں ہوئی تو ہم میٹر لگانے کے لیے تیار ہیں۔اگر قوم متفق نہ ہوئی، تو ہم انہیں اعتماد میں لے کر آئندہ کا فیصلہ کریں گے.