12/07/2026
افسوس ناک خبر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینفشری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی!!!
لودھراں میں BISP دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق شدید رش اور حبس کے باعث ایک خاتون موقع پر دم توڑ گئی۔روز نت نئ پالیسی کی مد میں یہ تو ہونا تھا کل ہمارے ہاں بھی سینٹر پر آئ خواتین کی رش و حبس گرمی کی وجہ سے چیخ و پکار تھی اور کوئ سننے والا نہیں تھا نہ ہی بیٹھنے کی سہولت نا پانی کا انتظام نہ کوئ صحیح معنی رہنمائ کرنے والا انسان۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دےاور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
تمام خواتین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ BISP مراکز پر جاتے وقت رش سے حتیٰ الامکان بچیں، صبر و تحمل سے اپنی باری کا انتظار کریں، پانی ساتھ رکھیں، اور اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ جلد بازی سے گریز کریں، کیونکہ آپ کی جان سب سے قیمتی ہے۔جان ہے تو جہان ہے۔
گورنمنٹ کو بھی چاہیئے روزانہ نیا طریقہ ایجاد کرنے کے اور اس پر خود کار سسٹم فیل ہو جائے تو عوام کی زندگیاں ہی داو پر لگنی ہیں حکومت سے التماس ہے کہ کوئ آسان حکمت عملی اپنائ جائے اور خواتین کو گھر بیٹھے ہی رقم دی جائے تاکہ ان کی عزت و ابرو جان و مال کی حفاظت برقرار رہ سکے۔