Common Rights

Common Rights voice for common peoples of pakistan and voice against the judicially activism
pakistan zindabad?

26/01/2024
05/06/2023

ایک چوہا بلی سے بڑا تنگ تھا ۔ ہر وقت اسے بلی کے حملے کا خوف رہتا تھا ۔ اس نے اپنی فریاد کسی کو سنائی جس نے چوہے کو بتلایا کہ فلاں جگہ کرامت والا مرشد ہے ۔ تم اسکے پاس جاکر اپنی فریاد سنا دو ۔
‏.
‏چوہا مرشد کے پاس پہنچا اور اسکو اپنی پریشانی کا سبب بتایا ۔
‏مرشد نے چوہے سے کہا "بولو تم کیا بننا چاہتے ہو؟" چوہے کے ذہن پر بلی کی وحشت کا بھوت سوار تھا ۔ سو چوہے نے مرشد سے فرمائش کی کہ اسے بلی بنا دیا جائے ۔ مرشد نے اپنی کرامت والی لاٹھی چوہے کے پیٹ پر مار دی جس سے چوہا بلی میں تبدیل ہو گیا۔ اب چوہا بلا خوف زندگی گزارنے لگا ۔
‏تھوڑا عرصہ گزرا تھا کہ اسے احساس ہونے لگا کہ بلی بن جانا کافی نہیں ہے کیونکہ اسے اب کتا تنگ کرنے لگا تھا۔ چوہا ایک مرتبہ پھر مرشد کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ اسکی نسل بلی سے تبدیل کرکے کتا کیا جائے ۔ پھر کرامت والی لاٹھی اسکے پیٹ پر پڑی جس سے بلا کتے میں بدل گیا-
کچھ عرصہ گزر تھا کہ اس نے دیکھا کہ کتے کی اہمیت شیر کے آگے کچھ نہیں ۔ اسے حرص ہونے لگا اور وہ ایک مرتبہ پھر مرشد کی خدمت میں پہنچا اور اس سے فرمائش کر ڈالی کہ اسے کتے سے تبدیل کرکے شیر بنا دیا جائے ۔ یہ فرمائش بھی پوری کر دی گئی۔ اب کتا شیر بن گیا تھا۔
‏شیر بننے کے بعد اس کے تیور مکمل طور پر بدل گئے تھے وہ دیگر جانوروں پر بلاوجہ رعب جھاڑنے لگا تھا ۔ ایک دن اس کے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نا میں سب سے طاقتور بن جاؤں۔ اس وقت سب سے طاقتور تو وہ خود تھا لیکن ایک اس سے بھی طاقتور تھا اور وہ مرشد تھا۔
‏سو، سب سے پہلے مرشد پر حملہ کرنے کا پلان بنایا اور پھر اس پلان پر عمل درآمد کرنے کیلئے مرشد کے پاس پہنچا اور حملہ کر دیا ۔
‏لیکن مرشد تو مرشد ھوتا ھے ۔ اس نے کرامت والی لاٹھی سے وار کرکے اس کو پھر سے چوہا بنا دیا-
‏ سب کچھ کھونے کے بعد چوہے نے کہا:
‏"میں ڈائیلاگ کے لیے تیار ہوں"۔‏‏‏‏‏‏

21/04/2023

’اگر فیصلہ غلط ہے تو وہ غلط ہی رہے گا چاہے وہ اکثریت کا ہی کیوں نہ ہو۔۔۔ ازخود نوٹس کی شق مظلوموں کے لیے رکھی گئی تھی، کسی کو فائدہ دینے کے لیے نہیں: جسٹس فائز عیسیٰ
مکمل تفصیلات: https://bbc.in/41ma367

12/10/2022
07/10/2022

یہ ہے میکدہ یہاں رِند ہیں یہاں سب کا ساقی امام ہے
‏یہ حرم نہیں ہے شیخ جی یہاں پارسائی حرام ہے

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Common Rights posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share