Jauhar Alert

Jauhar Alert To gives all alerts n news about Gulistan-e-Jauhar and surroundings.

25/05/2026

گلستان جوہر بلاک 07 میں فوڈ پانڈا رائیڈر سے ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے اہل محلہ نے دو ڈکیتوں کو رنگے ہاتھوں لیا۔
کم عمر لڑکے رائیڈر سے نقلی اسلحے کے ساتھ چھینا جھپٹی کررہے تھے۔

کوئٹہ ٹرین دھماکے میں شہدا کی تعداد 25 سے تجاوز کرگئی، زخمیوں کی تعداد 52 ہے،  ڈی ایس پی سٹی قادر قمبرانی               ...
24/05/2026

کوئٹہ ٹرین دھماکے میں شہدا کی تعداد 25 سے تجاوز کرگئی، زخمیوں کی تعداد 52 ہے، ڈی ایس پی سٹی قادر قمبرانی

22/05/2026

کراچی کو گاؤں بنانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔
موسمیات پر پانی کی لائین چوک کر کے بانگڑی قوم اپنے کپڑے دھونے میں مصروف ہے۔
بلدیاتی اداروں اور واٹر بورڈ کب تک اندھے بنے رہیں گے۔

18/05/2026

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں واقع بسیرا شاپنگ مال میں مبینہ طور پہ سونے کی دکان پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا۔ مسلح ملزمان دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، جبکہ واردات کے بعد دکان تقریباً خالی ہو گئی۔

16/05/2026

مجھ سے جھوٹے بیان دلوائے گئے کہ آپ بنی گالا میں کس کو سامان دیتی رہیں، انمول عرف پنکی کا تہلکہ خیز انکشاف

15/05/2026

گلستان جوہر کے رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں
ااور جب پانی چلایا جاتا ہے تب ایسے عناصر واٹر کارپوریشن کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر غیر قانونی کنیکشن لگا کر اپنے محلے میں پانی فروخت کرتے ہیں.

13/05/2026

_Dated 11/05/2026_

🚨کراچی: مدراس چوک

سچل تھانے کی حدود میں مکتول عادل وسان اور اس کے دوست عمار بھٹو بائیک پر جا رہے تھے کہ ایک معمولی سی بات پر ایک کار سوار شخص نے ان پر فائرنگ کر دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم اپنی فیملی کے ساتھ کلٹس گاڑی میں موجود تھا،

مگر صرف ایک چھوٹی سی بات پر اس نے دونوں نوجوانوں پر گولیاں چلا دیں۔

اس افسوسناک واقعے میں کلاس نائنتھ کے طالبعلم عمار بھٹو کو سینے میں گولی لگی،

جو اس وقت Patel Hospital کے آئی سی یو میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے،

جبکہ عادل وسان بھی شدید زخمی حالت میں زیرِ علاج ہے۔

ملزمان کی گاڑی کا نمبر سامنے آ چکا ہے اور تمام معلومات متعلقہ اداروں کو فراہم کی جا چکی ہیں، مگر تاحال پولیس کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی,

اور نہ ہی ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

11/05/2026

صدر میں دو گروپوں میں تصادم کھلم کھلا فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔
نا پولیس نا رینجرز نا کوئ ادارہ جو اس کو روک سکے؟

کراچی: Karachi کے علاقے گلستانِ جوہر میں عیدالاضحیٰ کے لیے فروخت کی غرض سے لائے گئے 25 بکرے، جن کی مالیت تقریباً 19 لاکھ...
10/05/2026

کراچی: Karachi کے علاقے گلستانِ جوہر میں عیدالاضحیٰ کے لیے فروخت کی غرض سے لائے گئے 25 بکرے، جن کی مالیت تقریباً 19 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے، نامعلوم ڈاکوؤں نے چوری کر لیے۔ یہ خبر ARY News نے رپورٹ کی ہے۔

بکروں کے مالک کے مطابق انہوں نے عیدالاضحیٰ سے قبل فروخت کے لیے جانور خرید کر گلستانِ جوہر بلاک 8 میں ایک پلاٹ پر رکھے ہوئے تھے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پلاٹ پر رسیوں سے بندھے ہوئے بکرے کھولے اور انہیں ایک پک اپ گاڑی میں لوڈ کرکے فرار ہو گئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے، جو گزشتہ روز پیش آنے والے اس واقعے کو دکھاتی ہے۔

مالک نے مزید بتایا کہ انہوں نے اس واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (FIR) Malir Cantonment Police Station میں درج کرا دی ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کراچی: ترقیاتی کاموں کے باعث موسمیات سے نیپا جانے والا سروس روڈ اور جیل روڈ سے مزارِ قائد جانے والا راستہ بند رہے گا۔ ٹر...
10/05/2026

کراچی: ترقیاتی کاموں کے باعث موسمیات سے نیپا جانے والا سروس روڈ اور جیل روڈ سے مزارِ قائد جانے والا راستہ بند رہے گا۔ ٹریفک حکام کے مطابق روانی برقرار رکھنے کے لیے بازار کٹ سے گاڑیوں کو مین روڈ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے بھی ہدایت کی ہے کہ بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کی تعمیر کے دوران یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونی چاہیے، جبکہ منصوبہ اکتوبر 2027 تک فعال ہونے کی توقع ہے۔

Address

Gulistan-e-Jauhar
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jauhar Alert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share