Daily Awaz Times Distriect Kemari

Daily Awaz Times Distriect Kemari Har Khabar pe Nazar rake

05/07/2025
ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچیمؤرخہ: 02 جولائی 2025ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے روٹس ا...
02/07/2025

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچی
مؤرخہ: 02 جولائی 2025

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے روٹس اور امام بارگاہوں کا وزٹ/دورہ کیا۔

ایس ایس پی ایسٹ نے امام بارگاہوں اور مجالس کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ایس ایس پی ایسٹ نے اس موقع پر تمام افسران و جوانوں کو چاک و چوبند طریقے سے ڈیوٹی کرنے کی اور ہر آنے جانے والے اشخاص پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی۔

ایس ایس پی ایسٹ نے روٹس اور امام بارگاہوں کے انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر بھی سیکیورٹی کو چیک کیا۔

امام بارگاہوں کے منتظمین نے ایس ایس پی ایسٹ سے مناسب سیکیورٹی انتظامات کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

ترجمان ایسٹ پولیس

30/06/2025

‏داعش سے منسلک ایک دہشت گرد گروہ، نے کوئٹہ سے ایک بچے کو اغوا کیا اور تین ارب روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ اس واقعے کے بعد کوئٹہ میں پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب سے ایک مربوط اور بھرپور انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

گروہ میں شامل چھ ملزمان کی نشاندہی کی گئی، جن میں پانچ پاکستانی اور ایک افغان شہری شامل تھے۔ یہ گروہ ایرانی واٹس ایپ نمبرز استعمال کرتا رہا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مسلسل ٹھکانے بدلتا رہا۔ اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی کو ٹریس کر کے قبضے میں لے لیا گیا۔ گروہ کے تین علیحدہ ٹھکانوں کی نشاندہی ہوئی، جن پر چھاپے مارے گئے اور تفتیش کے لئے مزید مواد حاصل کیا ۔

تحقیقات کے دوران ایک ہزار سے زائد سی سی ٹی وی ویڈیوز کا تجزیہ کیا گیا، جبکہ دو ہزار سے زائد گھروں اور چار سو کرائے کے مقامات کی تلاشی لی گئی۔ افغانستان اور ایران کی حکومتوں نے ملزمان سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں، جبکہ واٹس ایپ نے رابطوں کا ریکارڈ شیئر کیا۔

یہ کارروائی آخرکار دشت، مستونگ میں ایک اہم ریڈ پر منتج ہوئی۔ دورانِ کارروائی ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جبکہ دوسرا ہلاک ہوا۔ پولیس کی ایک بکتر بند گاڑی دھماکے میں نقصان کا شکار ہوئی۔

بدقسمتی سے مغوی بچے کو شہید کر کے خفیہ طور پر دفن کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں بچے کی لاش برآمد کی گئی، ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کی گئی، اور مکمل احترام کے ساتھ ورثاء کے حوالے کی گئی۔

داعش سے منسلک عناصر کے خلاف ہدفی کارروائیاں جاری ہیں۔ انشاءاللہ تمام کو گرفتار کیا جائے گا ۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن کا ایکس پر بیان

28/06/2025

عام اطلاع:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق یکم جولائی سے جاز کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعے رقم نکالنے یا بھیجنے کے لیے بایومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔
جو لوگ جاز کیش یا ایزی پیسہ کا اکاؤنٹ کسی اور کے نام پر استعمال کر رہے ہیں، وہ فوراً ان اکاؤنٹس کو خالی کر دیں۔
اگر کوئی کسی فوت شدہ شخص کے نام پر اکاؤنٹ استعمال کر رہا ہے، تو یکم جولائی کے بعد انگوٹھے کے بغیر وہ رقم نہیں نکال سکے گا، اور وہ رقم ہمیشہ کے لیے اکاؤنٹ میں ہی رہ جائے گی۔
اس کے ذمہ دار وہ افراد خود ہوں گے۔
لہٰذا فوراً اپنا اکاؤنٹ اپنے نام پر کروائیں۔

07/01/2025

شاھد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں
ہیڈ کانسٹیبل راؤ نعمان انٹر میڈیٹ کورس جو کہ رننگ پریکٹس کے دوران ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کر گیا۔

07/01/2025
29/12/2024

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس، کراچی
مورخہ: 29 دسمبر 2024

ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ

ملزم نے گزشتہ روز گلشن ضیاء میں واقع نوید احمد انصاری کے گھر میں چوری کی واردات کی تھی۔ طارق الٰہی مستوئی

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 651/2024 بجرم دفعہ 457/380 ت پ متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج ہے۔

پولیس نے انٹیلیجنس بنیاد پر کاروائی کرکے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد نعمان ولد محمد اکرام الدین کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم سے گھر سے چوری کیئے گئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیوارات (گولڈ) برآمد کرلئے گئے۔

ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ

Address

Karachi

Telephone

+923318348312

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Distriect Kemari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share