12/12/2025
✨ اہم اطلاع و خوش آئند خبر ✨
ضلع تورغر – ویلج گواندلہ مداخیل
الحمدللہ! ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے کہ
وارڈ صدر محترم جناب عبید الرحمن کالوال صاحب
اور
مرکزی سابقہ صدر محترم جناب حضرت جمین کالوال صاحب
کل بروز ہفتہ ایک مختصر مگر محبت بھرا دورہ کرتے ہوئے شادی کی خصوصی تقریب میں شرکت کیلئے کراچی تشریف لا رہے ہیں۔ 🤝💐
ہم آل کالوال اتحاد پاکستان کی جانب سے
دونوں محترم بزرگوں اور رہنماؤں کو
دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کے سفر کو خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔ ✨
🌸 اہم اطلاع:
وارڈ صدر عبید الرحمن کالوال صاحب کی جانب سے
بروز اتوار
"احسان اللہ کے چھوٹے بھائی" کی شادی کی تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔
جس میں تمام کالوال بھائیوں سے ملاقات کی دلی خواہش ہے۔
آپ سب کی آمد اس تقریب کی رونق اور اتحاد کی مضبوطی کا سبب ہوگی۔ 🤲💞
آئیں!
محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے رشتے کو مزید مضبوط کریں۔
ایک دوسرے سے مل بیٹھنے کا یہ خوبصورت موقع ضائع نہ کریں۔ ✨
منجانب:
آل کالوال اتحاد پاکستان 🇵🇰