ATN Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ATN, Media/News Company, Karachi.

 #احتجاجسوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے خلاف سنی تحریک کشمور کی جانب سے کل بروز بدھ کو صبح 10:30 بجے قادری مسجد ...
24/01/2023

#احتجاج

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے خلاف سنی تحریک کشمور کی جانب سے کل بروز بدھ کو صبح 10:30 بجے قادری مسجد سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی آپ سب کو دعوت دی جاتی ہے کہ احتجاجی ریلی میں شریک ہو کر اپنے عشق کا ثبوت دیں.

خان محمد شر ضلع جنرل سیکرٹری سنی تحریک کشمور

سرکار ﷺ کی آمد مرحباتمام عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وبارک وسلم ٬ عاشقانِ اہلِ بیت و صحابہ ٬ عاشقانِ اولیاء ...
27/09/2022

سرکار ﷺ کی آمد مرحبا

تمام عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وبارک وسلم ٬ عاشقانِ اہلِ بیت و صحابہ ٬ عاشقانِ اولیاء کو ماہِ ربیع الاول کا چاند بہت بہت مبارک ہو💚

*ایک نظر آسماں پہ ڈال مرحبا*✨
*چمکا ماہ نور کا ہلال🌙 مرحبا🙌🏻*

کشمور میں سولنگی پل کے قریب روڈ حادثے میں ٹی ایم او کشمور سمیت 3 افراد شدید زخمی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا کشمور...
22/08/2021

کشمور میں سولنگی پل کے قریب روڈ حادثے میں ٹی ایم او کشمور سمیت 3 افراد شدید زخمی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

کشمور میں سولنگی پل کے قریب کالونی لنک روڈ پر کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر 3 افراد شدید زخمی ہو گئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا پولیس کے مطابق حادثہ ٹی ایم او کشمور عبدالوحید ڈومکی کی گاڑی سے پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹی ایم او کشمور عبدالوحید ڈومکی ،ماجد ملک اور اظہر علی ملک شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو کشمور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ایک کو نازک حالت میں رحیمیار ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دوسری جانب کشمورپولیس نے موٹرسائیکل اور کار کو اپنی تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کر دیا

گورنرسندھ کا صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت سندھ لاک ڈاؤن کے فی...
31/07/2021

گورنرسندھ کا صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت سندھ لاک ڈاؤن کے فیصلے پر نظرثانی کرے، کیونکہ اس سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوتا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ میں ایس او پیز پرعمل درآمد کرانے کے بجائے کاروباربند کیا جا رہاہے، وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون کیا کہ جس انڈسٹری کے کارکنوں نے ویکسی نیشن کرائی ہے اسے بند نہ کیا جائے، وزیراعظم عمران خان لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں، مراد علی شاہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں، بہتر تھا سندھ حکومت لاک ڈاؤن کے بجائے ایس او پیز پر عملدرآمد کراتی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرفیو جیسی صورتحال پیدا کردی گئی ہے، روزگار بند کرنا اور کرفیو جیسے لاک ڈاؤن لگانے کے خلاف ہیں، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، کوئی صوبہ اکیلا فیصلہ نہیں کرسکتا بلکہ این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے تحت اقدام کرے گا۔

گورنر سندھ نے مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا نہ ہونا وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی پوری ٹیم کی ناکامی ہے، وزیراعلیٰ سندھ ایڈمنسٹریٹر ہیں، ایس او پیز پر پابندی میں وہ جیسی مدد چاہیں گے ہم حاضر ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سے گزشتہ روز بھی کہا ہے فیکٹریاں بند نہ کریں، اس سلسلے میں وفاقی حکومت، وزیراعظم عمران خان اور صدرمملکت عارف علوی آپ کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں۔

31/07/2021

انتہائی افسوسناک واقعہ
روجھان مزاری ٹول پلازہ کے قریب ویگن میں سلینڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی مسافر جھلس گئے...

اللہ پاک رحم فرمائے آمین

*سندھ میں لاک ڈاؤن فیصلے*کل سے اگست 8 تک لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ سندھہم اگست 31 کے بعد تنخواہیں نہیں دیں جو وی...
30/07/2021

*سندھ میں لاک ڈاؤن فیصلے*

کل سے اگست 8 تک لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ سندھ

ہم اگست 31 کے بعد تنخواہیں نہیں دیں جو ویکسین نہیں کروائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

ایکسپورٹ انڈسٹری کھلی رہیں گی، وزیراعلیٰ سندھ

ہم اگلے ہفتہ سے سرکاری دفاتر بھی بند کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

تمام اپوزیشن کے ایم پی ایز، کاروباری حضرات اور ڈاکٹرز نے سندھ حکومت کے فیصلہ کو سپورٹ کیا،

انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند ہونگی، فیصلہ

فارمیسی کھلی رہے گی، فیصلہ

تمام مارکیٹیں بند رہیں گی، فیصلہ

جو روڈ پر آئے گا انتظامیہ کی جانب سے ویکسینیشن کارڈ چیک کیا جائے گا، فیصلہ

کشمور / ٹریفک حادثہکشمور: چاچڑ پل کے قریب نامعلوم گاڑی کے ٹکر سے 13 سالہ بچہ بخمیر زخمی ہوگیاکشمور: اہل علاقہ نے بچے کو ...
26/07/2021

کشمور / ٹریفک حادثہ

کشمور: چاچڑ پل کے قریب نامعلوم گاڑی کے ٹکر سے 13 سالہ بچہ بخمیر زخمی ہوگیا

کشمور: اہل علاقہ نے بچے کو سول ہسپتال منتقل کر دیا

کشمور: بچے کی حالت تشویشناک ہونے پر رحیمیار خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا

کشمور: ضلع کی واحد ہسپتال ہونے کے باوجود حسب روایت ڈاکٹر موجود نہیں ہوتے اور نہ ہی آپریشن تھیٹر موجود ہے

کشمور کی سول ہسپتال میں صحولیات نہ ہونے سے زیادہ تر مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں

کشمور دشتی محلہ میں اتفاقی گولی لگنے سے 12 سالا بچہ جاں بحق ہوگیا، گھر میں کہرامتفصیلات کے مطابق : کشمور کے دشتی محلہ می...
26/07/2021

کشمور دشتی محلہ میں اتفاقی گولی لگنے سے 12 سالا بچہ جاں بحق ہوگیا، گھر میں کہرام

تفصیلات کے مطابق : کشمور کے دشتی محلہ میں پسٹل سے کھیلتے ہوئے بچہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا، بچے کا چچا اسلحہ ڈیلر ہے گھر میں رکھی پسٹل اٹھا کر کھیلنے لگے تو 11 سالا وقاص لوہر کو گولی لگی ، بچے وقاص کو تشویشناک حالت میں رحیمیار خان ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا، دوسری جانب ایسی خبر گھر پہنچتے ہی گھر میں کہرام برپا ہو گیا

23/07/2021

*سندھ میں پیر سے شاپنگ مال اور مارکیٹیں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھلیں گی،فیصلہ*

*سندھ میں جمعہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ،ترجمان وزیراعلیٰ*

*سندھ میں پیر سے شادی ہالز اور دیگر تقریبات پر پابندی لگانے کا فیصلہ*

*سندھ میں درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ، ترجمان وزیراعلیٰ*

*سندھ میں ریسٹورنٹ کی پیر سے انڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ دونوں بند،ترجمان*

*سندھ میں پیر سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ،ترجمان وزیراعلیٰ*

*سندھ میں امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے،ترجمان وزیراعلیٰ*

*سندھ میں سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہوگا،ترجمان*

*ان تمام فیصلوں پر پیر سے عملدرآمد کرایا جائے گا،ترجمان وزیراعلیٰ*

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ATN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share