Pakistan Crime Reports

Pakistan Crime Reports Investigative Crime Reporter📰
Crime & other News Updates are Posted here.

خاتون کے قتل کا معمہ حل، ٹک ٹاکر دوست قاتل نکلا، 43 سالہ 8 بچوں کی ماں کی لاش اقرا کالج کے باہر سے ملی تھی۔ گوجرخان کے ن...
27/02/2026

خاتون کے قتل کا معمہ حل، ٹک ٹاکر دوست قاتل نکلا، 43 سالہ 8 بچوں کی ماں کی لاش اقرا کالج کے باہر سے ملی تھی۔
گوجرخان کے نجی کالج کے سامنے سے ملنے والی خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، قاتل خاتون کا وہ دوست نکلا جس سے اس 43 سالہ شادی شدہ خاتون کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی اور جسکے نتیجہ میں اسے جان سے ہاتھ دھونے پڑے۔ پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے جسکے شریک جرم دوست کی تلاش جاری ہے ،ایس ایچ او گوجرخان طیب ظہیر بیگ اور ایچ آئی یو گوجرخان کے انچارج چوہدری ارسلان اور انکی ٹیم نے ذرائع کی مدد سے اس اندھے قتل کا سراغ لگایا، پولیس زرائع کے مطابق لکی مروت کی رہائشی 8 بچوں کی ماں 43 سالہ نعمانہ افضل کی ملائشیا میں مقیم 32 سالہ عدنان اختر سے ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی جو جلد ہی محبت میں تبدیل ہوگئی، شاطر ملزم عدنان اختر خاتون سے رقوم بٹورتا رہا اور غیر قانونی سرگرمیوں پر ملائیشیا سے ڈیپورٹ ہونے کے بعد دونوں ایک دوسرے کے اور قریب ہو گئے، گوجرخان کے رہائشی عدنان کی خاتون سے لکی مروت میں متعدد ملاقاتیں بھی ہوئیں اور وہ راتوں کو بھی وہاں رہتا رہا۔تنہائی میں ملاقاتوں سے مطمئن نعمانہ نے ملزم کو اپنے پہلی اہلیہ کو طلاق دیکر شادی کرنے پر زور دینا شروع کر دیا، اور نعمانہ نے پیسے دینا بند کر دئیے تو قتل کرنے سے دو روز قبل عدنان لکی مروت گیا اور گاڑی پر نعمانہ کو لیکر راولپنڈی آگیا، دو دن اور ایک رات دونوں اکٹھے رہے، کیمروں سے لی گئی فوٹیج کے مطابق کئی مقامات پر دونوں گاڑی میں اکٹھے دیکھے گئے، ملزم نے نعمانہ سے بھاری رقوم بٹورنے کے بعد اس سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا عدنان اختر نے اپنے دوست کامران کے ساتھ مل کر اسے راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا، دونوں نے گاڑی میں ہی خاتون کو گلہ دبا کر قتل کیا اور نعش گوجرخان میں ایک نجی کالج کے قریب سڑک کنارے پھینک دی، خاتون کے اندھے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، پولیس نے خاتون کی شناخت نادرا ریکارڈ سے کرائی تو اسکی شناخت لکی مروت کی رہائشی نعمانہ نکلی، اسکے خاوند کو بلوایا گیا تو اس نے بتایا کہ اسکی اہلیہ دو دن سے گھر سے غائب تھی۔ پولیس نے مقتولہ کے موبائل کا ریکارڈ چیک کیا تو انہیں اس بات پر حیرت ہوئی کہ نعمانہ کی موت سے دو دن قبل دونوں کے مابین لاتعداد رابطے ہوئے مگر دو دن انکا کوئی رابطہ نہیں ہوا کیونکہ دونوں اکٹھے تھے، پولیس ٹیم نے عدنان کو حراست میں لیا تو پہلے اس نے شاطر ملزم کے طریقے اختیار کیے بعد ازاں ملزم عدنان نے ساتھی کامران کے ساتھ مل کر نعمانہ کے قتل کا اعتراف کرلیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسکا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے جبکہ اسکے شریک ملزم کامران کی گرفتاری کے لیے پولیس متحرک ھے۔

27/02/2026

شیخوپورہ: سرگودھا روڈ غازی بائی پاس کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور آئل ٹینکر میں تصادم، حادثہ میں 1 شخص جاں بحق اور 1 زخمی، آئل ٹینکر میں سے پٹرول لیک ہو کر سڑک پر پھیل گیا

جوہر آباد ہسپتال میں کرپشن کی ایک اور غضبناک کہانی  غریب لوگوں سے میڈیکل سٹور سے چیزیں منگوا کر دوبارہ انہی سٹور کو جا ک...
27/02/2026

جوہر آباد ہسپتال میں کرپشن کی ایک اور غضبناک کہانی غریب لوگوں سے میڈیکل سٹور سے چیزیں منگوا کر دوبارہ انہی سٹور کو جا کر بیچ دی جاتی ہیں ان بزرگ کا دیدار کریں یہ میڈیکل سٹور پر 15 ہزار کے راڈ جو ٹانگ میں ڈالے جاتے ہیں پہلے منگوائے پھر سٹور پر بیچ رھے تھے کہہ مریض کے ورثا نے پکڑ لیا اب تحقیق کے لیے کمیٹی بن گئی ھے جو باقی کمیٹیوں کی طرح فائلوں میں دب جاے گی

حساس ادارے کے آفیسر کے ساتھ وکلاء کی ہاتھا پائی پر پولیس کی طرف سے غفلت پر ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او کوتوالی معطل تفص...
27/02/2026

حساس ادارے کے آفیسر کے ساتھ وکلاء کی ہاتھا پائی پر پولیس کی طرف سے غفلت پر ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او کوتوالی معطل تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے ایریا محلہ غازی آباد میں جھنگ کے رہائشی حساس ادارے کے آفیسر کی جائیداد کا معاملہ تھا جسکا آفیسر نے قانونی طور پر وارنٹ دخل لیا اور اور بیلف کو قبضہ لیکر دینے کا حکم ہوا جب بیلف محکمہ مال اور پولیس کے ساتھ جگہ پر پہنچے تو آگے سے مخالف پچاس وکلا تھے جہاں معاملہ خراب ہوتے دیکھ کر ایس ایچ او کوتوالی اور ڈی ایس پی سٹی موقع پر آگئے مگر بگڑتی صورتحال دیکھ کر پولیس نے راہ فرار اختیار کی ذرائع نے یہ بتایا کہ وہاں آفیسر کے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی گئی جس پر آفیسر نے اعلی حکام کو رپورٹ دی کہ سب کچھ پولیس کی ملی بھگت سے ہوا اور پولیس نے بھی ہاتھا پائی کی جس پر معاملہ طول پکڑ گیا ہہ واقعہ سوموار کی شام کو ہوا آج آئی جی پنجاب کی طرف سے ڈی ایس پی سٹی مجید گجر کو معطل جبکہ ایس ایچ او کوتوالی عنصر سپرا کو معطل کردیا گیا دوسری طرف پولیس کی جانب سے کسی قسم کا کوئی موقف نہیں دیا گیا کہا اس معاملہ پر میٹنگ جاری ہے کوئی تفصیل نہیں بتا سکتے جبکہ محکمہ مال کی طرف سے کہا کہ ہمارا کام رپورٹ دینا تھا

27/02/2026

تربت کے علاقے کلاتک میں مسلح افراد نے ایک ٹاور پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کو نشانہ بنایا اور پولیس چیک پوسٹ میں گھس کر اہلکاروں کو یرغمال بنا کر پھر چھوڑ دیا گیا، مقامی لوگوں کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

میاں بیوی کی لڑائی میں مبینہ طور پر گلاس لگنے سے بچی جاں بحق، فیصل آباد کے تھانہ بلوچنی کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ ...
27/02/2026

میاں بیوی کی لڑائی میں مبینہ طور پر گلاس لگنے سے بچی جاں بحق، فیصل آباد کے تھانہ بلوچنی کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں میاں بیوی کے درمیان ہونے والے جھگڑے نے ننھی کلی کی جان لے لی۔ عائشہ اور عدنان جنہوں نے پسند کی شادی کی تھی، کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ دورانِ جھگڑا باپ نے سٹیل کا گلاس مارا جو اہلیہ کے بجائے ڈیڑھ ماہ کی بیٹی "زہرہ" کو جا لگا، جس کے نتیجے میں بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ دوسری جانب والد کا موقف ہے کہ بچی بیمار تھی اور اسکی موت قدرتی ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سوراب میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید، ذرائع کے مطابق سوراب الحرمین ہوٹل مین آر سی ڈی روڈ ...
26/02/2026

سوراب میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید، ذرائع کے مطابق سوراب الحرمین ہوٹل مین آر سی ڈی روڈ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی کو دھماکے میں نشانا بنایا گیا جس میں خلیل احمد نامی اہلکار شہید ہوگیا.

بہاولپور کے نواحی علاقے مسافر خانہ میں قومی شاہراہ پر واقع BHU Jamal Chunner کے قریب آلو سے لوڈ ٹرک نامعلوم وجوہات کی بن...
26/02/2026

بہاولپور کے نواحی علاقے مسافر خانہ میں قومی شاہراہ پر واقع BHU Jamal Chunner کے قریب آلو سے لوڈ ٹرک نامعلوم وجوہات کی بنا پر الٹ گیا،ٹرک بہاولپور سے احمد پور شرقیہ کی جانب جا رہا تھا۔ حادثے میں ٹرک میں سوار چار افراد محفوظ رہے۔واقعہ کے بعد National Highways and Motorway Police موقع پر پہنچی تو ٹرک سواروں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر اصغر علی کے سر اور ناک پر چوٹیں آئیں۔ ٹرک سواروں کو Punjab Police نے گرفتار کر لیا

26/02/2026

بابا اپنی داڑھی کو دیکھو اور بیویوں کی بے پردگی دیکھ کر کچھ تو شرم کرو

ڈی ایس پی سرکل جھنگ عبدالمجید گجر اور ایس ایچ او عنصر عباس کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج, 3 روز قبل حساس ادارے کے ...
26/02/2026

ڈی ایس پی سرکل جھنگ عبدالمجید گجر اور ایس ایچ او عنصر عباس کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج, 3 روز قبل حساس ادارے کے اعلی افسر متنازعہ پراپرٹی پر وارنٹ دخل کروا کر بیلف لائے مگر دوسری طرف سے وکلا آنے پر موقع کی نزاکت دیکھتے ہوئے پولیس نے حکمت عملی اختیار کی کہ معاملہ پیڈنگ کیا جائے جس پر صورتحال خراب ہوگئی، حساس ادارے کے آفیسر جو جھنگ کے رہائشی تھے اور وزیرستان تعینات ہیں نے تحریری درخواست دی کہ ڈی ایس پی سٹی عبدالمجید گجر نے مجھے تھپٹر مارا ہے جس پر آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی کو معطل کر دیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا،

26/02/2026

کچے کے آخری ولن انڈھڑ گینگ کے سرغنہ خطرناک ڈاکو تنویر اندھڑ نے اپنے ساتھی ظفری جھبیل کے ہمراہ سرنڈر کر دیا ڈاکو تنویر انڈھڑ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے جبکہ ظفری جبھیل کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی، ڈاکوؤں کو سرنڈر کروانے میں سیاست دانوں اور پولیس کا کردار ھے، انکو علاقے میں اتنا عرصہ دہشت پھیلانے اور درجنوں افراد کا قتل کرنے کا لائسنس کس نے دیا تھا

26/02/2026

بلوچستان: ضلع تربت کی تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز میں نامعلوم افراد کا ایک گھر پر راکٹ اور فائرنگ سے حملہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی،
جاں بحق افراد میں خاتون اور کمسن بچے بھی شامل ہیں،

Address

Karachi

Telephone

+923117860242

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Crime Reports posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share