Garamchashma News

Garamchashma News Welcome to our page! We're your hub for news, culture, and celebrating the incredible achievements of young talents.

Stay tuned for authentic and inspiring content!

میر ولی !  گرم چشمہ پولو کی ایک یادگار شخصیتچترال میں پولو صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ثقافت اور محبت کا حصہ ہے۔ گرم چشمہ نے ...
01/09/2026

میر ولی ! گرم چشمہ پولو کی ایک یادگار شخصیت

چترال میں پولو صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ثقافت اور محبت کا حصہ ہے۔ گرم چشمہ نے بھی کئی بہترین پولو کھلاڑی پیدا کیے، جن میں میر ولی کا نام خاص اہمیت رکھتا ہے۔

ایک دور تھا جب میر ولی اپنے شاندار کھیل، گھوڑے پر غیر معمولی مہارت اور پولو اسٹک کے منفرد انداز کی وجہ سے گرم چشمہ اور چترال کے پولو شائقین میں بہت مقبول تھے۔ ان کے بھائی شیر ولی بھی ایک بہترین پولو کھلاڑی تھے۔

اس زمانے میں ہر ہفتے گرم چشمہ پولو گراؤنڈ میں میچز ہوتے اور دور دور سے شائقین انہیں دیکھنے آتے۔ لطیفپ پرابیگ ، بہرام بیگ پرابیگ ,بشقیر کے حوالدار رحمان خان اور غلام راضی منور بھی اس دور کے نمایاں کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

آج گرم چشمہ پولو گراؤنڈ کی موجودہ حالت ماضی کی انہی خوبصورت یادوں کو تازہ کرتی ہے۔ امید ہے کہ اس تاریخی میدان کے مسائل جلد حل ہوں گے اور یہاں دوبارہ پولو کی وہی رونقیں لوٹ آئیں گی۔

گرم چشمہ نیوز

01/09/2026

اسے بہتر کوئی نہیں سمجھا سکتا۔

اپر چترال میں نرسنگ کالج کی منظوری اہم پیش رفتڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی مسلسل کوششوں اور خصوصی دلچسپ...
24/08/2026

اپر چترال میں نرسنگ کالج کی منظوری اہم پیش رفت

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی مسلسل کوششوں اور خصوصی دلچسپی کا نتیجہ سامنے آگیا۔ اپر چترال میں نرسنگ کالج کے قیام کے منصوبے کی باقاعدہ Administrative Approval جاری کر دی گئی ہے۔

منصوبے کی مجموعی لاگت 542.240 ملین روپے (تقریباً 54 کروڑ 22 لاکھ روپے) ہے، جبکہ تکمیل کا ہدف 30 جون 2029 مقرر کیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ اپر چترال کے نوجوانوں، خصوصاً طالبات کے لیے معیاری نرسنگ تعلیم اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ثریا بی بی کی مؤثر پیروی اور کاوشوں سے یہ منصوبہ تجویز سے عملی منظوری کے مرحلے تک پہنچا ہے۔

اپر چترال کی ترقی کا سفر جاری ہے۔

چترال کے لیے فضائی سروس کی بحالی کی راہ ہمواربیجان ریزورٹس کے بانی انور امان کی کاوشوں سے بیجان ریزورٹس اور ساؤتھ ایئر ک...
20/08/2026

چترال کے لیے فضائی سروس کی بحالی کی راہ ہموار

بیجان ریزورٹس کے بانی انور امان کی کاوشوں سے بیجان ریزورٹس اور ساؤتھ ایئر کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری طے پا گئی ہے، جس کے تحت اسلام آباد اور چترال کے درمیان ہفتے میں پانچ دن باقاعدہ پروازیں شروع کرنے کے لیے کام کیا جائے گا۔

فضائی رابطے کی بحالی سے چترال میں سیاحت، کاروبار، روزگار اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کی نئی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔

اس منصوبے کے ساتھ چترال میں 104 کمروں پر مشتمل لگژری ریزورٹ بھی قائم کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد خطے کو ایک نمایاں اور عالمی معیار کی سیاحتی منزل بنانا ہے۔

گَرم چشمہ نیوز

مردان کوہ کا واحد گلیشیئر بچائیںمردان کوہ کے آخری سرے بینگیر گول کے مقام پر موجود گلیشیئر صرف برف نہیں بلکہ علاقے کی آبا...
20/08/2026

مردان کوہ کا واحد گلیشیئر بچائیں

مردان کوہ کے آخری سرے بینگیر گول کے مقام پر موجود گلیشیئر صرف برف نہیں بلکہ علاقے کی آبادی کے لیے پانی، زراعت، مویشیوں اور مستقبل کی زندگی کا اہم ذریعہ ہے۔

گلیشیئر کے قریب جاری مائننگ سے قدرتی ساخت اور پانی کے نظام کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ متعلقہ ادارے EPA خیبر پختونخوا، محکمہ معدنیات، محکمہ جنگلات و جنگلی حیات، ضلعی انتظامیہ اور PDMA فوری طور پر مشترکہ معائنہ اور تکنیکی جائزہ لیں۔

اگر مائننگ سے گلیشیئر یا آبی نظام کو نقصان کا خدشہ ثابت ہو تو جائزہ مکمل ہونے تک حساس علاقے میں کام روکنے پر غور کیا جائے اور مقامی لوگوں کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے۔

ترقی اور روزگار ضروری ہیں، مگر ایسی ترقی نہیں جو آنے والی نسلوں کا پانی ہی ختم کر دے۔

مردان کوہ کا یہ گلیشیئر پوری آبادی کا قدرتی سرمایہ ہے، اسے ہر صورت محفوظ کیا جائے۔

بشکریہ: Qimat Shah Aziz

گرم چشمہ نیوزگرم چشمہ پولو گراؤنڈ کی بحالی کے لیے لوٹکو ڈیولپمنٹ فورم کا اہم فیصلہ19 اگست 2026 کو لوٹکو ڈیولپمنٹ فورم (L...
19/08/2026

گرم چشمہ نیوز
گرم چشمہ پولو گراؤنڈ کی بحالی کے لیے لوٹکو ڈیولپمنٹ فورم کا اہم فیصلہ
19 اگست 2026 کو لوٹکو ڈیولپمنٹ فورم (LDF) کے زیرِ اہتمام ریور اِن ہوٹل، گرم چشمہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشران، نوجوانوں اور عوام نے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ گرم چشمہ پولو گراؤنڈ سے فوری طور پر ملبہ ہٹا کر اسے نوجوانوں کے لیے بحال کیا جائے۔
اجلاس کے بعد شرکاء پُرامن ریلی کی صورت میں گرم چشمہ تھانے پہنچے اور سب انسپکٹر امتیاز احمد سے ملاقات کرکے عوام کا مطالبہ پیش کیا۔
گراؤنڈ بحال کرو، نوجوانوں کو کھیلنے کا حق دو!

18/08/2026

(گرم چشمہ نیوز) سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پیپلز پارٹی متحرک، سندھ حکومت کی 10 ٹرک امداد چترال پہنچ گئیحالیہ سیلاب سے...
18/08/2026

(گرم چشمہ نیوز)
سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پیپلز پارٹی متحرک، سندھ حکومت کی 10 ٹرک امداد چترال پہنچ گئی
حالیہ سیلاب سے لوئر چترال اور کریم آباد میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور سڑکوں، پلوں، پانی کی فراہمی سمیت بنیادی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔
سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نمایاں طور پر متحرک نظر آئی۔ بالخصوص سلیم خان نے متاثرین کی آواز مؤثر انداز میں اٹھائی، جس کے نتیجے میں سندھ حکومت کی جانب سے 10 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان چترال پہنچا اور پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کی قیادت امدادی سامان کی تقسیم کے لیے چترال پہنچی۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینیٹر طلحہ محمود بھی متاثرین تک پہنچے اور مستحق خاندانوں میں نقد مالی امداد تقسیم کی۔
امید ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بھی متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات تیز کرے گی، خصوصاً سڑکوں، پلوں اور واٹر سپلائی اسکیموں کی فوری بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

( گــرم چشمہ نیوز)سندھ حکومت کی جانب سے چترال کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادچترال میں سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین...
17/08/2026

( گــرم چشمہ نیوز)
سندھ حکومت کی جانب سے چترال کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد

چترال میں سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے بھجوایا گیا 10 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان ہلالِ احمر پاکستان کے ذریعے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کر دیا گیا۔

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے متاثرین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سندھ حکومت، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ہلالِ احمر پاکستان کا امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا قومی یکجہتی اور بین الصوبائی تعاون کی بہترین مثال ہے۔

دو نوجوان، ایک قابلِ تقلید مثالہمارے معاشرے میں نوجوانوں کا زیادہ تر رجحان ملازمت کی طرف ہے، جبکہ کاروبار کو اکثر خطرے ا...
17/08/2026

دو نوجوان، ایک قابلِ تقلید مثال

ہمارے معاشرے میں نوجوانوں کا زیادہ تر رجحان ملازمت کی طرف ہے، جبکہ کاروبار کو اکثر خطرے اور ناکامی سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے۔ بعض نوجوان اس لیے بھی قدم نہیں اٹھاتے کہ لوگ کیا کہیں گے، سرمایہ کہاں سے آئے گا یا اگر نقصان ہوگیا تو کیا ہوگا۔ یہی خدشات بہت سے خوابوں کو آغاز سے پہلے ہی روک دیتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ تعلیم کا مقصد صرف نوکری حاصل کرنا نہیں۔ تعلیم انسان کو سوچنے، فیصلہ کرنے اور اپنے لیے نئے راستے بنانے کے قابل بناتی ہے۔ ایک تعلیم یافتہ نوجوان اچھا کاروباری بن کر نہ صرف اپنا مستقبل سنوار سکتا ہے بلکہ دوسروں کے لیے روزگار کے دروازے بھی کھول سکتا ہے۔
اس حوالے سے سیواخت سے تعلق رکھنے والے سید ظفر علی شاہ اور سید وزیر علی شاہ ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہیں۔
دونوں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور اچھی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہوئے، لیکن انہوں نے اپنی منزل صرف ملازمت کو نہیں بنایا۔ سید ظفر علی شاہ نے ملازمت کے ساتھ کاروبار کا آغاز کیا اور اپنے چھوٹے بھائی سید وزیر علی شاہ کو بھی اس سفر میں شریک کیا۔ محدود وسائل سے شروع ہونے والا یہ سفر آج ایک کامیاب کاروباری شناخت میں تبدیل ہوچکا ہے۔ سید ظفر علی شاہ دبئی میں اپنا کاروبار چلا رہے ہیں، جبکہ سید وزیر علی شاہ پاکستان میں مختلف کاروباری سرگرمیوں سے وابستہ ہیں۔
ان کی کہانی ہمارے نوجوانوں کو یہ پیغام دیتی ہے کہ کاروبار کے لیے ہمیشہ بڑی رقم سے زیادہ بڑا حوصلہ ضروری ہوتا ہے۔ آغاز چھوٹا ہوسکتا ہے، مشکلات بھی آسکتی ہیں، مگر ہنر، محنت، صبر اور مستقل مزاجی انسان کو آگے لے جاتی ہے۔
ہمیں اپنے نوجوانوں میں یہ سوچ پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ نوکری حاصل کرنا کامیابی کی واحد منزل نہیں؛ خود روزگار پیدا کرنا اور دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا بھی کامیابی کا ایک بڑا راستہ ہے۔
سید ظفر علی شاہ اور سید وزیر علی شاہ جیسے نوجوان ہمارے معاشرے کے لیے صرف کامیابی کی مثال نہیں بلکہ نئی نسل کے لیے حوصلے اور خود اعتمادی کا پیغام ہیں۔ امید ہے کہ سماجی طور پر فعال سید وزیر علی شاہ نوجوانوں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی میں مزید کردار ادا کریں گے، تاکہ ہمارے نوجوان دوسروں کے مواقع کا انتظار کرنے کے بجائے اپنے مواقع خود پیدا کرنے کا حوصلہ پیدا کریں۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Garamchashma News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share