30/07/2023
منافقت کریں
منہ پر مکر جائیں
اونچی آواز میں جھوٹ بول کر جیت جائیں
چالیں چلیں
کسی کو نیچا دکھانے کے لیے جس حد تک جا سکتے چلے جائیں
اپنے عیبوں کو چھپا کسی اور پر ڈال کر جتنا اسے سرعام کر سکتے ہیں کر لیں
مگر صرف ایک بار آسمان کی طرف دیکھنا
وہ جو اوپر بیٹھا ہے نا.....
وہ جس کے سائے میں تم یہ سب کرتے ہو....کرتی ہو...
وہ القہار ہے
پتا ہے بھولنے والا بھی نہیں ہے
اور سب سے باریک نظر ہے اسکی سب... یعنی سب دیکھتا ہے... سب....
بس اتنا کسی کو ستاؤ جتنی جہنم کی آگ برداشت کر سکو وہ آگ جو چربی تک پگھلا دے گی جس سے دماغ کی کھوپڑی پھٹ جائے گی.....
اور ہاں اگر جہنم کا بھی ڈر نہیں....اسکے بندوں کے لیے زمین تنگ کرتے وقت اللہ سے بھی حیا نہیں آتی تو یاد رکھنا بہت سے ظالم، خود غرض، جھوٹے، دھوکے باز، منافق، حق کو دبانے والے لوگوں کے لیے اللہ اپنی زمین اور اسکے وسائل تنگ کر دیتا ہے اتنا کہ وہ بے بس ہوجاتے ہیں مگر کچھ کر نہیں پاتے.... اور انہیں ذلت کے ساتھ ہی موت آتی ہے...
لوگوں کی آہوں سے ڈریں!!!.....
انکے صبر کی برداشت سے ڈریں!!.....
کوئ آپکی وجہ سے اللہ کے سامنے رو لے اس بات سے ڈریں...!.!....
ورنہ آپکو تو کوئ فرق نہیں پڑتا مگر کچھ لوگ اللہ کے لاڈلے ہوتے ہیں اور اللہ انہیں تنگ کرنے والوں کو نہیں چھوڑتا بدلہ ضرور لیتا ہے