Oral Health

Oral Health 💫 Dedicated to educating and empowering others to achieve a lifetime of healthy teeth and gums.

World Oral Health Day 20262026 raises awareness about the importance of caring for your mouth at every stage of life - f...
24/02/2026

World Oral Health Day 2026

2026 raises awareness about the importance of caring for your mouth at every stage of life - from birth through later years.

Every day, we use our mouths in countless ways, and a healthy mouth makes life more enjoyable. It supports our whole body and makes everyday moments brighter — whether sharing a meal, chatting with a friend, or laughing with loved ones.

So, join us once again to make every smile a healthier, happier one.

Welcome to our page! This October, we're celebrating National Dental Hygiene Month. For the next coming days, we'll be s...
08/10/2025

Welcome to our page! This October, we're celebrating National Dental Hygiene Month. For the next coming days, we'll be sharing tips, busting myths, and answering your questions about oral health. Are you ready to give your smile the care it deserves? Stay tuned

"
Oral Health

😁🪥 دوستو!اکتوبر آنے والا ہے اور یہ مہینہ دنیا بھر میں ڈینٹل ہائجین منتھ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس مہینے میں ہم سب مل ک...
27/09/2025

😁🪥 دوستو!

اکتوبر آنے والا ہے اور یہ مہینہ دنیا بھر میں ڈینٹل ہائجین منتھ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس مہینے میں ہم سب مل کر سیکھیں گے کہ کس طرح اپنے دانت اور مسکراہٹ کو صحت مند اور خوبصورت رکھا جائے۔ 🦷✨

آپ کو ملیں گے:
👉 آسان ٹپس اور ٹرکس
👉 برش اور فلاس کے فائدے
👉 چھوٹے چھوٹے چیلنجز اور دلچسپ پوسٹس
👉 سرپرائز گفٹس اور کانٹیسٹ بھی 🎁

تو تیار ہوجائیں، پیج کو فالو کریں اور اس مہینے اپنے دانتوں کو دیں خاص توجہ! 💙

#مسکراہٹ
Oral Health



15/10/2023

دانتوں کی صفائی۔ ایک اہم ضرورت
اس وقت بدقسمتی سے پاکستان کا تقریباً ہر تیسرا شخص دانتوں کی مختلف بیماریوں کا شکار ہے۔ ملک کے طول و عرض میں دانتوں سے متعلقہ اداروں کا فقدان اور انفرادی سطح پر دانتوں کی صحت سے لاپروائی سے دانتوں میں کھوکھلی جگہ (Cavity) حساسیت‘ دانتوں کا وقت سے پہلے گرنا اور معدے کے مختلف امراض لاحق ہو رہے ہیں جن کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

جو چیز ہمیشہ سے صحت کی ضامن رہی ہے وہ دانتوں کی صفائی اور ان کی صحت کا خیال ہے۔ زمانہ قدیم میں بھی منہ کی صفائی، دانتوں کی مضبوطی اور صحت سے متعلق مختلف رجحانات عام رہے ہیں۔ چونکہ خوراک منہ کے ذریعے معدے اور جسم کے سارے حصوں تک پہنچتی ہے اسی لئے اسے بیماریوں کے خلاف ’’پہلے دفاع‘‘ (First defence) کا نام دیا جاتا ہے۔آج کے مشینی دور میں لوگ شبانہ روز مصروفیات کے باعث دانتوں کی صحت کو وہ اہمیت نہیں دیتے جو دراصل ان کی خرابئ صحت کا باعث بنتی ہے ۔۔۔ یوں چھوٹی چھوٹی بیماریاں جنہیں موسمی بیماریوں کا نام دے دیا جاتا ہے‘ منہ کی بروقت صفائی نہ کرنے کا ہی نتیجہ ہوتی ہیں۔ اس وقت بدقسمتی سے پاکستان کا تقریباً ہر تیسرا شخص دانتوں کی مختلف بیماریوں کا شکار ہے۔ ملک کے طول و عرض میں دانتوں سے متعلقہ اداروں کا فقدان اور انفرادی سطح پر دانتوں کی صحت سے لاپروائی سے دانتوں میں کھوکھلی جگہ (Cavity)‘ حساسیت‘ دانتوں کا وقت سے پہلے گرنا اور معدے کے مختلف امراض لاحق ہو رہے ہیں جن کی تعداد میں دن پردن اضافہ ہو رہا ہے۔

دانتوں کی صفائی ایک روز مرہ عمل ہے ۔ پڑھے لکھے لوگ دانتوں کی اہمیت سے قدرے زیادہ واقف ہوتے ہیں جبکہ کم پڑھے لکھے لوگ شاید دانتوں کو یاد ہی اس وقت کرتے ہیں جب ان کو کسی تکلیف کاسامنا ہو۔ دانتوں کے ڈاکٹر لوگوں کے اذہان میں ایک ایسے جادوگر کی سی شکل رکھتے ہیں جو سالوں کی غفلت کو چند گھنٹوں میں دور کر سکتے ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ دانتوں کی بھرائی (RCT) ان کو نکال دینا (Extraction) اور حتیٰ کہ اگلے دانت کی جگہ نیا دانت لگا دینا (Implant) بھی آپ کے قدرتی دانتوں کی صحت اور مضبوطی کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔

الغرض مسوڑوں اور دانتوں میں پیدا ہونے والی مختلف بیماریوں کا سبب دانتوں کی صفائی کا خیال نہ رکھنا اور مناسب خوراک کا ددستیاب نہ ہونا ہے۔

مناسب خوراک

انسانی جسم میں خوراک کا ایندھن بہت اہمیت کا حامل ہے۔ جب ہم اپنی گاڑی کا پیٹرول بہترین جگہ سے ڈلواتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ سپر یم کی جگہ ہائی اوکٹین استعمال کریں تو اپنے جسم کو تازہ‘ خالص اور صحت بخش خوراک کیوں نہیں دے سکتے۔ پاکستان کو اﷲتعالیٰ نے بہترین اناج‘ سبزیوں اور پھلوں سے نوازا ہے۔ اچھی اور تازہ خوراک کھانے سے مراد گوشت اور دیگر مہنگی چیزوں کا استعمال ہر گز نہیں ہے۔ عام سادہ سبزی‘ گندم‘ دودھ اور لسی بھی وہ تمام اجزاء بآسانی فراہم کر سکتے ہیں جو دانتوں کے ساتھ ساتھ سارے جسم کو توانائی بخش سکتے ہیں۔ اگر پیک شدہ خوراک جس میں میدہ‘ سوڈا‘ سفید چینی شامل ہوتی ہے‘ سے اجتناب کیا جائے اور اس کی جگہ گڑ اور شکر کو استعمال میں لایا جائے تو دانتوں کی بہت سے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

دانتوں کی صحت سے متعلق عام فہم باتیں

دانتوں کا خیال رکھنے کے لئے ان کی اہمیت سے آشنا ہونا اور اس کے پیچھے چھپے مقصد کو جاننا اہم امر ہے۔ اس بات کو ضرورت سمجھا جائے نہ کہ بوجھ یا سامان آسائش‘ تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

دانت روزانہ صاف کرنا

دانتوں کی صحت کے حصول کے لئے دانتوں کی روزانہ صفائی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ فلورائیڈ والی ٹوتھ پیسٹ کا استعمال دن میں دو دفعہ، دانتوں کی صفائی اور ہر دفعہ صفائی پر دو سے پانچ منٹ لگانا دانتوں کی صفائی کے لئے اہم ہیں۔ اس کے علاوہ فلاس(Floss) یعنی صفائی کے لئے دھاگے کا استعمال بھی دانتوں کے درمیان سے اضافی گند نکالنے کا ایک صحت مند رجحان ہے۔

دانتوں کا روز مرہ چیک اپ

مغربی دنیا میں دانتوں کا روز مرہ چیک اپ ایک نارمل رجحان ہے مگر یہاں سہولیات کے فقدان، ہسپتالوں کی کمی‘ ڈاکٹروں اور بالخصوص ڈینٹل ھائیجینسٹ کا نہ ہونا دانتوں کی بیماریوں کا باعث ہے۔ ہمیں زیادہ نہیں تو سال میں ایک مرتبہ دانتوں کا معائنہ ضرور کرانا چاہئے۔

روزانہ ایک کپ چائے پئیں

Fravonoids اور چائے میں شامل دوسرے اجزاء دانتوں کو مضر بیکٹیریا سے محفوظ رکھتے ہیں‘ اور میٹھے کی وجہ سے دانتوں میں بننے والیCavities کو بھی روکتے ہیں کیونکہ چائے میں فلورائیڈ کی بہت بڑی مقدار بھی شامل ہوتی ہے۔

ٹوتھ برش بدلیئے

دانتوں کی صفائی کے لئے ٹوتھ برش کا خیال رکھنا بھی بہت اہم ہے۔ اپنے دانتوں کے برش کو کم از کم دو یا تین مہینے بعد لازمی بدل لیں۔ بصورت دیگر پرانا برش آپ کے منہ میں صرف بیکٹیریا ہی منتقل کرسکتا ہے۔



کثرت سے پانی پئیں

دن میں کام کے دوران کثرت سے پانی پئیں جب گھر واپس جائیں تو کوشش کریں کہ دن کی کمی بھی پوری کریں۔ پانی کا کثرت سے استعمال نہ صرف آپ کے نظامِ انہضام‘ جلد اور hydration کے لئے مفید ہے بلکہ اس سے آپ کے دانت سفید اور چمکدار بھی دکھائی دیتے ہیں۔

دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچائیں

دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ روزانہ برش کیا جائے‘ دانتوں کو برش کھانا کھانے کے بعد کرنا چاہئے اور ہمیشہ ایسا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا چاہئے جس میں فلورائیڈ شامل ہو کیونکہ یہ cavity کے خلاف بہت موثر ہے۔

دانتوں کی ورزش

آج کل کے دور میں Chewing gum کا استعمال عام ہے اور یہ نت نئے ذائقوں میں بھی دستیاب ہے۔ اس کا استعمال نہ صرف دانتوں کے لئے مفید ہے بلکہ یہ دانتوں کی ایک اچھی ورزش بھی ہے۔شوگر کے مریض وغیرہ شوگر فری چیونگم استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پھلوں کو کاٹنے کے بجائے دانتوں سے بائٹ لے کر کھانا چاہئے

رسول اللہ ﷺ منہ کی صفائی کا بے انتہاء اہتمام فرماتے تھے۔ کثرت سے مسواک کرنا آپؐ کا معمول تھا۔ آپؐ ہر نماز سے قبل اور س...
25/09/2023

رسول اللہ ﷺ منہ کی صفائی کا بے انتہاء اہتمام فرماتے تھے۔ کثرت سے مسواک کرنا آپؐ کا معمول تھا۔ آپؐ ہر نماز سے قبل اور سو کر اٹھنے کے بعد مسواک ضرور کیا کرتے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے بار بار مسواک کا حکم دیا گیا، یہاں تک کہ مجھے اس کے فرض ہونے کا اندیشہ ہونے لگا۔‘‘ ( طبرانی، مسند احمد) ایک اور موقع پر فرمایا: ’’مسوک منہ کو صاف کرنے والی اور خدا کی خوشنودی کا باعث ہے۔‘‘ (سنن نسائی)

دانت کی تکلیف

جسم کے باقی حصوں کی طرح منہ میں بھی قدرتی جراثیم موجود ہوتے ہیں۔ نشاستہ ( روٹی، بریڈ، کیک، پیزا) اور میٹھی چیزیں کھانے اور صفائی نہ کرنے کی وجہ سے کھانے کے ذرات دانتوں میں پھنسے رہ جاتے ہیں، تو یہ جراثیم انھیں کھا کر تیزاب خارج کرتے ہیں۔ جس سے دانت گلنا شروع ہوجاتے ہیں جسے عرف ِ عام میں دانتوں میں کیڑا لگنا کہا جاتا ہے۔

کیڑا لگنے سے دانت میں سوراخ cavity بن جاتی ہے جس کی وجہ سے کھانے کا بار بار پھنسنا، حساسیت کا بڑھ جانا اور کھانا چبانے میں تکلیف ہو سکتی ہے۔

اس سوراخ کو بھرائی کے ذریعے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ اگر اس کا بروقت علاج نہ کرایا جائے تو یہ شدید درد اور پھیلنے والے انفیکشن کی صورت اختیار کر لیتا ہے، پیپ دانتوں کی جڑوں سے مسوڑھوں اور ہڈیوں میں پھیل جاتی ہے بالخصوص وہ افراد جن میں قوتِ مدافعت کی کمی ہے جیسے ذیابیطس، تمباکو نوشی، کینسر، خون کی کمی، اعضاء ٹرانسپلانٹ وغیرہ کے مریضوں میں دانتوں اور مسوڑھوں کا انفیکشن تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ یہ انفیکشن بڑھ کر حلق، آنکھ، پھیپھڑوں، دل یا دماغ تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کا فوراً علاج کرانا چاہیے۔

مسوڑھوں کے مسائل

منہ سے بو آنا، حساسیت کا بڑھ جانا، مسوڑھوں کی سوزش اور خون آنے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسا کہ منہ کی صفائی نہ کرنا، ٹارٹر کا جم جانا، ذیابیطس، قوتِ مدافعت کم ہو جانا، خون کی بیماریاں جس میں بہتے خون کو روکنے کی صلاحیت کم ہوجائے۔

وٹامن K کی کمی، غیر متوازن ہارمونز ( دورانِ حمل /ماہواری) غیر متوازن خوراک، تمباکو نوشی وغیرہ شامل ہیں۔ ایسی صورت میں مستند معالج سے علاج کروانا چاہیے۔ بعض افراد منہ کے چھالوں کی وجہ سے تکلیف کا شکار رہتے ہیں۔ اس کی وجوہات میں ذہنی دباؤ، نیند کی کمی، خون میں وٹامن، فولاد اور فالک ایسڈ کی کمی، معدے کے مسائل، مختلف ادویات اور الرجی شامل ہیں.

دانت صاف کرنے کا طریقہ

اگر آپ مندرجہ بالا کسی مسئلہ کا شکار ہیں تو یہ علامت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ آپ کو دانت صاف کرنے کا صحیح طریقہ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ دانت کو فلورائیڈ ملے ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ دن میں کم از کم دو مرتبہ برش کرنا چاہیے۔

برش کا انتخاب آپ کے مسوڑھوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ زیادہ سخت برش سے مسوڑھے زخمی ہوسکتے ہیں ،دانت گِھس سکتے ہیں اور دانتوں کی جڑیں باہر آسکتی ہیں۔

جبکہ زیادہ نرم برش دانتوں کو صاف نہیں کر پاتے۔ دانتوں پر سیدھا اور بزور برش رگڑنے کے بجائے، پینتالیس درجے کا زاویہ بنا کر، ہلکے دباؤ کے ساتھ آگے پیچھے اور اوپر سے نیچے برش کرنا چاہیے۔ یہ طریقہ اپنے معالج یا چند ویڈیو دیکھ کر سیکھا جا سکتا ہے۔ دانت کے علاوہ زبان، تالو اور گال کو بھی صاف کرنا چاہیے۔ جس سے منہ کی بو کافی حد تک کم ہو سکتی ہے۔

اگر دانتوں کے درمیان خلاء ہے، جس میں کھانا پھنستا ہے تو اپنے معالج سے اس کو بھروانا چاہیے اور لکڑی کے سخت خلال استعمال کرنے کے بجائے خلاء صاف کرنے کا برش (interdental brush) یا Floss نام کے دھاگے سے ہی صاف کرنا چاہیے جو بازار میں باآسانی دستیاب ہیں۔ اگر کسی کے دانت میں ٹارٹر جمع ہو رہا ہے تو معالج کے پاس جاکر مشین سے صفائی (scaling) کرائیں۔ عام ٹوتھ پیسٹ کے بجائے دواؤں پر مشتمل ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے سے تکلیف میں افاقہ ممکن ہے۔

بعض لوگ منجن یا ڈینٹونک پاؤڈر کا استعمال کرتے ہیں، اس سے دانت بظاہر چمکنے لگتے ہیں مگر رگڑ کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے سوراخ بن جاتے ہیں جو دانت کو مزیدکمزور کر سکتے ہیں۔

25/09/2023

How to brush teeth properly .
Brushing techniques


Oral Health

If you brushed your hair and had blood on the hairbrush, would you think that was normal? So why would blood on your too...
25/09/2023

If you brushed your hair and had blood on the hairbrush, would you think that was normal?

So why would blood on your toothbrush be normal? Bleeding anywhere is a sign of a problem. —

Greg Kurtzman, DDS

Oral Health

25/09/2023

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Oral Health posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share