NewsTeller

NewsTeller Latest news and breaking news about Pakistan,world,sports, cricket, business, entertainment, weather

15/05/2023

عمران خان کہ سکیورٹی گارڈ اور وکیل پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی ۔۔

09/04/2023

02/04/2023

سرفراز احمد کی ٹیبل ٹینس پلیئر حور فواد کی سپورٹ کی درخواست۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹیبل ٹینس پلیئر حور فواد کے حق میں بیان دے دیا۔

سرفراز احمد نے حور فواد کے ساتھ ویڈیو میں ٹیبل ٹینس پلیئر کی سپورٹ کی درخواست ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اس بچی نے کم عمری میں پاکستان کیلئے بہت سے اعزازات حاصل کیے، اسپانسر نہ ہونے کی وجہ سے حور کو زیادہ مواقع نہیں مل پا رہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہمیں حور فواد جیسے پلیئرز کو سپورٹ کرنا چاہیے، امید ہے کرکٹ سے جڑے افراد حور کو سپورٹ کریں گے تاکہ وہ پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین نجم سیٹھی نےکہا ہے پاک انڈیا کرکٹ سیریزمیں زیادہ رکاوٹیں بھارت کی طرف سے ہیں ۔اسلام آباد میں...
02/04/2023

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین نجم سیٹھی نےکہا ہے پاک انڈیا کرکٹ سیریزمیں زیادہ رکاوٹیں بھارت کی طرف سے ہیں ۔

اسلام آباد میں سما سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا پی سی بی یا بی سی سی آئی باہمی طور پردونوں ممالک کرکٹ بحال نہیں کر سکتیں، دونوں ممالک کی حکومتیں ہی دوطرفہ کرکٹ بحال کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا ایشیا کپ میں 80 فیصد ریونیو پاک بھارت میچوں سے حاصل ہوتا ہے ،ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ نیوٹرل مقام پر ہوں گے ، ورلڈ کپ کے میچز کے متعلق فیصلہ آئی سی سی کرے گی ۔

نجم سیٹھی نے کہا ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے پاکستان میں غیرملکی کوچز آ رہے ہیں ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ دو ہزار تئیس کا لوگو جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورل...
02/04/2023

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ دو ہزار تئیس کا لوگو جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈکپ 2023 کےآغاز سے 6 ماہ قبل نیا لوگو جاری کردیا ہے۔

اس موقع پر آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے کہا آج کے دن بھارت نے2011 میں سری لنکا کو شکست دیکر عالمی کپ جیتا تھا،مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا برانڈ لوگو ظاہر کرنے پرخوشی ہورہی ہے،ہمارے پاس 6 ماہ ہیں اس دوران تمام تیاریاں مکمل کریں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کا کہنا تھا بھارت کا ہوم گراؤنڈ پر ورلڈکپ جتنا کسی اعزاز سے کم نہیں تھا،2011 کی فتح نے ہماری کرکٹ میں نئی جان ڈال دی۔کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنا ایک یادگار لمحہ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق قومی کرکٹر محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق...
02/04/2023

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق قومی کرکٹر محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹرمحمدعامرکوپاکستان کی طرف سےجلدانٹرنیشنل کرکٹ کھیلانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اورپی سی بی نےمحمدعامرکوانٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کےاہم رکن نےسابق قومی کرکٹرمحمدعامرکے مینجرسے رابطہ سے رابطہ کیا ہے۔

محمد عامر کے مینجر کے مطابق ممبر سلیکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ پی سی بی چاہتاہےمحمدعامرانٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئیں،محمدعامرکوسلیکشن کمیٹی اور پی سی بی کا پیغام دے دیں کہ وہ کسی بھی بیان بازی سےگریز کریں۔

ذرائع کے مطابق ممبر سلیکشن کمیٹی نے کہا محمدعامراپنی واپسی پر توجہ دیں اور پریکٹس کو یقینی بنائیں،محمد عامر کو جب پی سی بی کہے تو فوری ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔

سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے مطابق محمد عامر بہترین باولر ہیں پاکستان کو انکی ضرورت ہے، محمد عامر کو پیغام دیں کہ وہ ہدایات پرعمل کریں جلد پاکستان کی طرف سے کھیلیں گے۔

01/04/2023

01/04/2023

کتے کا انگریزی زبان میں اپنے مالک سے محبت کا اظہار۔

طوطوں کو تو سب ہی نے انسانوں کی زبان بولتے دیکھا ہوگا لیکن اب شاید کتوں نے بھی انسانی زبان بولنے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔

پالتو جانوروں کے مالک اکثر اپنے کتوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں اور کتے ان کی باتوں کو مانتے ہیں اور جب وہ اس کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تو انہیں صارفین بہت پسند کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پالتو کتے کا اپنے مالک کی بات مانتے ہوئے اس سے پیار کا اظہار کرنے کی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو پہلی مرتبہ 2021 میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی تاہم اب ایک مرتبہ پھر اسے مختلف اکاؤنٹس سے شیئر کیا جارہا ہے۔

افریقی ملک برونڈی کے ایک قصبے کو خطرناک اور نئے قسم کے وائرس نے جکڑ لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بازیرو نامی علاقے میں کچھ...
30/03/2023

افریقی ملک برونڈی کے ایک قصبے کو خطرناک اور نئے قسم کے وائرس نے جکڑ لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بازیرو نامی علاقے میں کچھ لوگوں کی ناک سے خون بہنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس پراسرار وائرس سے اب تک 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق تینوں مریضوں کو اسپتال پہنچنے سے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ناک سے خون آنے لگا تھا، متاثرہ قصبے کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کےمطابق اس نئی اور نامعلوم بیماری میں بخار، سر درد، چکر آنا اور الٹی جیسی علامات محسوس ہوتی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق صحت کے حکام کی موجودہ صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

سرمایہ کاری بینک گولڈمین ساکس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس 30 کروڑ نوکریوں کی جگہ...
30/03/2023

سرمایہ کاری بینک گولڈمین ساکس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس 30 کروڑ نوکریوں کی جگہ لے سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت امریکا اور یورپ میں ایک چوتھائی نوکریوں کی جگہ لے سکتی ہے لیکن اس کا مطلب نئے مواقع اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

بینک گولڈمین ساکس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے اثرات مختلف شعبوں میں مختلف ہوں گے جیسا کہ انتظامی نوعیت کے امور میں 46 فیصد کام، قانونی پیشوں میں 44 فیصد کام خودکار ہو سکتے ہیں لیکن تعمیرات کے شعبے میں صرف 6 فیصد جبکہ دیکھ بھال (مینٹینینس) کے شعبے میں چار فیصد کام خود کار ہوں گے۔

رپورٹ میں پیش کی گئی تحقیق کے مطابق 60 فیصد افراد آج ایسی نوکریاں کر رہے ہیں جو 1940 میں موجود نہیں تھیں لیکن دیگر تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ 1980 کی دہائی کے بعد ٹیکنالوجی میں تبدیلی نے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے سے زیادہ تیزی سے لوگوں کو بے روزگار کیا۔

رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ اگر جنریٹیو اے آئی نے بھی ماضی کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرح ترقی کی تو یہ بہت جلد ملازمتوں کو کم کرسکتی ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے طویل المدت اثرات انتہائی غیر یقینی ہیں۔ مصنوعی ذہانت سے متعلق تمام پیش گوئیوں پر مکمل انحصار نہیں کرنا چاہیے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے ماہرین کے حوالے سے لکھا کہ ہمیں نہیں پتا کہ اس ٹیکنالوجی کا ارتقا کیسے ہو گا اور کیسے کمپنیاں اس کو اپنے نظام اور کام میں شامل کریں گی۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ مصنوعی ذہانت ہمارے کام کرنے کے طریقے میں خلل نہیں ڈالے گی لیکن ہمیں اعلیٰ پیداواری صلاحیت اور کم اخراجات سے ممکنہ معیار زندگی کے فوائد پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور اگر دوسری کمپنیاں اور معیشتیں بھی ٹیکنالوجی کی تبدیلی کو بہتر طور پر اپنا لیتی ہیں تو نقصان یا ناکامی کے امکانات بہت کم ہو جائیں گے۔

بنگلادیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی سے ٹی 20 انٹرنیشنل کا اہم اعزاز چھین لیا۔بن...
30/03/2023

بنگلادیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی سے ٹی 20 انٹرنیشنل کا اہم اعزاز چھین لیا۔

بنگلہ دیشی اسپنر شکیب الحسن نے ٹم ساؤتھی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

شکیب الحسن نے آئرلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5 وکٹیں حاصل کیں، وہ ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 136 وکٹیں لے کر مختصر ترین کرکٹ میں سب سے زیادہ شکار کرنیوالے کھلاڑی بن گئے۔

بنگلہ دیشی اسٹار شکیب الحسن نے 2006ء میں زمبابوے کیخلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبو کیا تھا، وہ اب تک 114 میچز کھیل چکے ہیں، جس میں انہوں نے 136 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی 134 وکٹیں لے کر دوسرے جبکہ بنگلہ دیش کے مایہ ناز اسپنر راشد خان 129 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، ٹی 20 انٹرنیشنل میں 100 سے زائد وکٹیں لینے والوں میں پاکستان کے شاداب خان بھی شامل ہیں، جنہوں نے اب تک 101 شکار کئے ہیں۔

ڈاکٹروں کے لکھے ہوئے نسخوں کو سمجھنے کا مسئلہ کئی دہائیوں سے چلا آرہا ہے لیکن اب گوگل کے نئے فیچرکی مدد سے ڈاکٹر کے لکھے...
30/03/2023

ڈاکٹروں کے لکھے ہوئے نسخوں کو سمجھنے کا مسئلہ کئی دہائیوں سے چلا آرہا ہے لیکن اب گوگل کے نئے فیچرکی مدد سے ڈاکٹر کے لکھے ہوئے مشکل ترین نسخے کو با آسانی پڑھا اور سمجھا جاسکے گا ۔

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن اور ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے بھارت میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔

کانفرنس کے دوران گوگل کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈاکٹروں کی مشکل لکھائی کو سمجھنے کے طریقے تلاش کرنے کے لیے گوگل فارماسسٹ کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔

گوگل کی جانب سے بتایا گیا کہ اس فیچر کے ذریعے ہاتھ سے لکھی ہوئی طبی دستاویزات کو ڈیجیٹلائز کیا جاسکے گا۔ ابھی یہ فیچر تیاری کے مراحل میں ہے اور عام صارف کے لیے دستیاب نہیں۔

کانفرنس کے دوران نئے فیچر کا تجربہ بھی کرکے دکھایا گیا ، جس کی مدد سے صارفین فوٹو لائبریری سے مشکل نسخے کی تصویر اپ لوڈ کرکے اسے آسان بنا سکتے ہیں۔

Address

Karachi

Telephone

+923258300274

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NewsTeller posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NewsTeller:

Share