Qindeeltv.com

Qindeeltv.com Spreading the Light

16/01/2023
‏دودھ نال__ پُتَّر پال کےترسن ماواں پانی نُوں....😥
14/11/2022

‏دودھ نال__ پُتَّر پال کے
ترسن ماواں پانی نُوں....😥

25/09/2022

اربعین امام حسین کے اثرات:

عالمی اربعین امام حسین نے اپنا اثر پوری دنیا پر چھوڑا ہے۔ چاہے مرکزی اربعین (عراق) میں حسینی روح کی بات کی جائے یا زائرین و عزاداروں کی خدمت کی، بات مستحکم اجتماع کی ہو یا عزاداروں کے خلوص کی، جس سمت سے بھی نگاہ کی جائے، اربعین پوری دنیا پر اثر انداز انداز نظر آتی ہے۔۔۔

زیر نظر ویڈیو پاکستان میں ہونے والے

#لاہور
کی ہے، جس میں دوران عزاداری، ایک بوڑھے شخص کی تھکاوٹ محسوس ہونے پر نوجوان نے بھرے مجمع میں اس کی ٹانگیں اور پیر دبانا شروع کر دئے اور اس کیلئے راحت و تندرستی کا سامان فراہم کیا جبکہ اس وقت ملک کے معروف نوحہ خواں احمد رضا ناصری کلام پیش کر رہے تھے

یہ قابل تقلید جزبے، اسی طرح پھیلتے رہیں 🤲
آمین ثم آمین


Qindeeltv.com

مذہبطاقتوروں کے لیےحکمرانوں کے لیےدلیل سے عاری دھونس دھاندلی والوں کے لیےغاصب کے لیےناجائز ذرائع سے حاصل کی گئی دولت کو ...
26/08/2022

مذہب
طاقتوروں کے لیے
حکمرانوں کے لیے
دلیل سے عاری دھونس دھاندلی والوں کے لیے
غاصب کے لیے
ناجائز ذرائع سے حاصل کی گئی دولت کو پاک و پوتر کرنے والوں کے لیے
ایک بہترین ڈھال ہے

عیش و عشرت میں پلنے والوں پر
اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات پر
صدیوں سے نسل در نسل حکمرانی کرنے والوں پر
کاروبار میں راتوں رات کئی گنا منافع حاصل کرنے والوں پر
بہترین گاڑیوں ، شاندار لباس اور انواع و اقسام کے کھانے کھانے والوں پر
ہر سال حج عمرہ کرنے والوں پر
مذہبی لوگوں کے بقول
اللہ کا "خاص کرم" ہوتا ہے

مذہب ایک ایسی چابی ہے
جو بوقت ضرورت گھمانے سے
عوام الناس کو بآسانی گھمایا جا سکتا ہے
خالی پیٹ ہنسایا جاسکتا ہے
تالیاں بجوائی جا سکتی ہیں
مرنے مارنے پر تیار کیا جا سکتا ہے
بھائی سے بھائی کو لڑوایا جا سکتا ہے

مذہبی کلب کے عہدیداران میں بظاھر آپ کو
علماء ، پیر صاحبان اور واعظ ہی نظر أئیں گے لیکن
اس کلب میں اصل طاقت کے سرچشمے وہی ہوتے ہیں جو واقعی طاقت کے سرچشمے ہیں
عہدیداران بشارتیں اور خوشخبریاں تقسیم کرتے ہیں اور اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔

عوام الناس کے لیے مذہب کا مطلب اپنے پیر کی خوشنودی ، عالم کی عطا کردہ نفرت ، امراء سے حاصل ہونے والی بے یقینی کہ دنیا و آخرت میں خوش بخت اور فیض یاب تو یہی ہیں جبکہ ان بیچاروں کی نہ یہ دنیا ہے اور نہ ہی آخرت ۔

دھرتی کے گناہوں کا بوجھ لیے وہ سر چھپانے اور دو وقت کی روٹی کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔

سرکار ۔۔۔۔۔
آپ بہت نیکو کار اور انعام واکرام سے نوازے ہوئے فیض یافتہ لوگ ہیں ۔
براہ کرم ان کے اوپر مزید بوجھ نہ ڈالیں
پیٹ کے عذاب سے آزاد ہوتے ہی وہ معافی بھی مانگ لیں گے اور گناہوں کا کفارہ بھی ادا کر دیں گے
فی الحال ان سے یہ کام نہ لیں!

منقول از : سر اعجاز احمد کی وال

Address

Karachi

Telephone

+923138294294

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qindeeltv.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Qindeeltv.com:

Share