MIM News

MIM News News Channel is your news, entertainment, music fashion website. We provide you with latest breaking

📰 رپورٹ: سید عمران رضویاورنگی ٹاؤن میں 13 جون کے جلسے کے لیے این او سی حاصل، مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کی تیاریاں تیزم...
11/06/2026

📰 رپورٹ: سید عمران رضوی
اورنگی ٹاؤن میں 13 جون کے جلسے کے لیے این او سی حاصل، مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کی تیاریاں تیز
مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) نے 13 جون کو اورنگی ٹاؤن میں عوامی جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مختلف انتظامی مراحل اور مشکلات کے باوجود جلسے کے انعقاد کے لیے این او سی (N.O.C) حاصل کر لیا گیا ہے۔
پارٹی قیادت کے مطابق یہ جلسہ مہاجر قوم کے اتحاد، یکجہتی اور سیاسی شعور کا بھرپور مظاہرہ ہوگا، جہاں ہزاروں کارکنان اور عوام کی شرکت متوقع ہے۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 13 جون کا اجتماع اس بات کا پیغام دے گا کہ مہاجر قوم اپنے پرچم تلے متحد ہے۔
جلسے کی اجازت ملنے کے بعد انتظامی کمیٹیوں نے تیاریاں مزید تیز کر دی ہیں، جن میں سیکیورٹی، استقبالیہ، ٹریفک، میڈیا اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے کارکنان سے پرامن اور منظم انداز میں شرکت کی اپیل بھی کی ہے۔
رپورٹ: سید عمران رضوی

پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کے 18 اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا  پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا ...
11/06/2026

پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کے 18 اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کویت میں امریکا کی ال سالم ، احمد الجابر، بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئربیس کو نشانہ بنایا۔ بیان میں امریکا کو خبردار کیا گیا ہےکہ اگر امریکا آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنانا چاہتا ہے تو ایران پورے خطے کو امریکا کیلئے جہنم بنا دے گا،اللہ نے چاہا تو امریکی گستاخی کا یہی ردعمل ہوگا۔ پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کے ایرانی حکام سے براہِ راست رابطے کو جھوٹ قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا امریکی صدر کا دعویٰ جنگ سے بچنے کی کوشش پر پردہ ڈالنے کا بہانہ ہے۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ملزم نے متاثرین پر زمزم پلانے کے نام پر تیزاب...
11/06/2026

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ملزم نے متاثرین پر زمزم پلانے کے نام پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب گردی کا واقعہ رنگ محل کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دکان پر موجود 6 افراد تیزاب سے جھلس گئے۔ واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ایک بیگ میں 2 بوتلیں لے کر دکان پر آیا اور وہاں موجود افراد سے کہا کہ ’تمہیں اب زم زم پلاتا ہوں‘۔ اس کے بعد اس نے دکان میں بیٹھے افراد پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے میں محمد منیر، وحید، عثمان، طاہر، ناظم اور اشرف (6 افراد) زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، متاثرین میں سے 2 کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جبکہ 4 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ قبل ازیں ایس پی سٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی ہدایت پر ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے اور اطلاع ملنے پر ایس ایچ او رنگ محل فرح مشتاق نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم رشید کو گرفتار کر لیا۔ پولیس تحقیقات کے مطابق ملزم نے 5 روز قبل ہونے والی گالم گلوچ اور بدتمیزی کی رنجش پر یہ اقدام کیا، حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے مزید پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

11/06/2026

🚨 دھڑکی اپڈیٹ 🚨

رہڑکی کے رہائشی نصراللہ کوبھر اور کلثوم مجتبیٰ چنہ نے دھڑکی کورٹ میں پسند کی شادی کرتے ہوئے قانونی طور پر نکاح کر لیا۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ انہیں اہل خانہ کی جانب سے جان کا خطرہ لاحق ہے، لہٰذا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں تحفظ فراہم کریں۔

🎤 رپورٹ: علی حسن — MIM News

11/06/2026

🚨 سکھر اپڈیٹ 🚨

سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے اجلاس میں شہر میں پانی، بجلی، صفائی، صحت، تعلیم، اسٹریٹ کرائم اور انفراسٹرکچر سمیت بنیادی مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رہنماؤں نے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے اور متعلقہ اداروں سے رابطے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

🎤 رپورٹ: رحمت اللہ برڑو — MIM News

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بالائی علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر آج سے 15 جون تک الرٹ ...
11/06/2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بالائی علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر آج سے 15 جون تک الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس کے باعث مقامی سطح پر اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں اور برساتی آبی گزرگاہوں میں طغیانی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ ادارے کے مطابق چترال، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام اور مانسہرہ میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے مظفرآباد، وادی نیلم، باغ اور راولاکوٹ بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں، اسی طرح گلگت بلتستان کے گپس یاسین، غذر، دیامر، تانگیر، داریل اور گلگت میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے این ڈی ایم اے نے نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب رہنے والے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیاحوں اور مسافروں کو شدید بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب 12 سے 15 جون کے دوران گلگت بلتستان اور ملحقہ کوہستانی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کا بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے، این ڈی ایم اے کے مطابق قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ اسکردو روڈ کے مختلف مقامات پر عارضی بندش اور سفری مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائیوں کے خدشات کے بعد خطے میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے جبکہ اسرائیل او...
11/06/2026

ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائیوں کے خدشات کے بعد خطے میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے جبکہ اسرائیل اور بحرین میں سائرن بجنے کی اطلاعات نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے قریب ترین سرحدی اور حساس علاقوں میں سائرن بجائے گئے جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد حفاظتی زیر زمین شیلٹرز کی جانب منتقل ہو گئی۔
حکام نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر دفاعی نظام کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور فضائی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔دوسری جانب بحرین میں جمعرات کی صبح اچانک سائرن بجنے کے بعد منامہ سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں میں اضطراب کی کیفیت دیکھی گئی

11/06/2026

🚨 اسلام آباد اپڈیٹ 🚨

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی صدر رمضان اچکزئی نے نجکاری پالیسیوں اور مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے نجکاری کے فیصلوں پر نظرثانی، مزدوروں کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں کے باعث عوام مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں۔

11/06/2026

⚖️ کراچی اپڈیٹ ⚖️

جاوید اقبال جاوید ایڈووکیٹ نے محمد عارف ایڈووکیٹ، محمد ایوب ایڈووکیٹ اور محمد طارق ایڈووکیٹ کے ہمراہ سینئر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ محمد نقاب نیازی کی عیادت کی۔ وفد نے انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عالمِ اسلام، پاکستان اور امتِ مسلمہ کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ایرانی حملوں اور فوجی جھڑپوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے تمام جہاز وں کی آمد و رفت بند کر دی ۔ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوج...
11/06/2026

ایرانی حملوں اور فوجی جھڑپوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے تمام جہاز وں کی آمد و رفت بند کر دی ۔

ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے حکم میں تیل بردار اور تجارتی جہاز بھی شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پابندی کی خلاف ورزی پر ہرمز میں 2 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر تازہ حملے کے بعد آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور ایرانی پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔امریکی جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

اس سے قبل ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبہ فارس، مغربی تہران، بندر عباس ، ایران کے شہر مینا ب ،سیرک ،قشم ، ہینگاماور جزیرہ کیش میں دھماکوں کی آوازیں ۔ایرانی بندرگاہ گرگان میں بھی دھماکے ہوئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہاکہ ایران میں متعدد اہداف پر دفاع میں اضافی حملے شروع کیے ہیں ۔

سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ حملے ایران کی بلاجواز اور مسلسل جارحیت کے جواب میں کیےجارہے ہیں۔

Address

Karachi
75300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MIM News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share