Karachi update

Karachi update Welcome everyone this is Karachi.

06/08/2026

*کراچی میں بےچارگی کی انتہا دیکھئیے*

نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب سڑک پر سواری کا انتظار کرنے والے ماں بیٹے کو لوٹ لیا گیا،

بیٹے نے مزاحمت کی کوشش کی تو ماں نے واسطے دے کر روکا اور پکڑ لیا۔

*روزانہ چار یا پانچ روپے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرتے کرتے ہفتہ میں 50 روپے تک مہنگا کرنے کا آئیڈیا فرعون کو بھی نہیں آیا ت...
25/07/2026

*روزانہ چار یا پانچ روپے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرتے کرتے ہفتہ میں 50 روپے تک مہنگا کرنے کا آئیڈیا فرعون کو بھی نہیں آیا تھا* 😆🥹

ڈیری اینڈکیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے کمشنر کراچی کو خط لکھ کر دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے...
23/07/2026

ڈیری اینڈکیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے کمشنر کراچی کو خط لکھ کر دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فی لیٹر دودھ کی قیمت 340 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر مبشر قدیر عباسی نے خط میں لکھا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے دودھ کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث پرانی قیمتوں میں دودھ کی فروخت ممکن نہیں ہے۔ کمشنر کراچی اس سنگین صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے اگلے 48 گھنٹوں میں ہنگامی اجلاس طلب کرکے ڈیری فارمرز کو معاشی تباہی سے بچانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی اور فارمر کو اس کی حقیقی پیداواری لاگت کے مطابق قیمت نہ ملی تو ڈیری فارمرز کا معاشی بحران مزید سنگین ہوجائے گا۔

22/07/2026
22/07/2026

ناران، کاغان اور بابوسر جانے والے سیاح متوجہ ہوں!

مون سون بارشوں کی وجہ سے ناران، کاغان اور بابوسر روڈ پر جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ اور فلڈ کا خطرہ ہے

*سیاح غیرضروری سفر سے گریز کریں*

حج 2026 کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کے لیے ایک اہم اور خوش آئند اپڈیٹ!وفاقی وزیر سردار یوسف نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہ...
18/07/2026

حج 2026 کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کے لیے ایک اہم اور خوش آئند اپڈیٹ!
وفاقی وزیر سردار یوسف نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امسال حج کرنے والے تمام حاجیوں کی بقایہ رقم (Refunds) بہت جلد براہِ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائے گی۔

اگر آپ نے یا آپ کے کسی فیملی ممبر نے اس سال حج کا فریضہ سرانجام دیا ہے، تو اپنے متعلقہ بینک اور اکاؤنٹس کی اپڈیٹس پر نظر رکھیں۔
#حج2026

شاہراہِ فیصل پر سرِعام تشدد، کیمروں کی موجودگی کے باوجود بروقت کارروائی نا ہونے پر سوالاتکراچی کی مصروف ترین شاہراہِ فیص...
04/06/2026

شاہراہِ فیصل پر سرِعام تشدد، کیمروں کی موجودگی کے باوجود بروقت کارروائی نا ہونے پر سوالات

کراچی کی مصروف ترین شاہراہِ فیصل ایک بار پھر سرِعام غنڈہ گردی کے واقعے کے باعث خبروں کی زینت بن گئی، جہاں ایک گاڑی میں سوار باپ اور بیٹے نے مبینہ طور پر ایک مہران گاڑی کے ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکال کر سڑک کے درمیان تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ اور بیٹا ایک شخص کو مار رہے ہیں جبکہ باپ اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کرتا دکھائی دیتا ہے۔ وڈیو میں باپ اور بیٹے کے چہرے اور گاڑی کا نمبر بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعہ شاہراہِ فیصل جیسے حساس اور مسلسل نگرانی میں رہنے والے علاقے میں پیش آیا، جہاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کرنے کے لیئے متعدد کیمرے نصب ہیں۔

شہریوں کا سوال ہے کہ اگر یہی کیمرے ٹریفک چالان جاری کرنے کے لیئے مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں تو پھر سڑک پر ہونے والی کھلی غنڈہ گردی، تشدد اور شہریوں کے تحفظ کے لیئے ان کا کردار کیوں نظر نہیں آتا؟ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کے دوران متعلقہ اداروں کو فوری طور پر متحرک ہونا چاہیے اور قریبی اہلکاروں کو موقع پر پہنچ کر کارروائی کرنی چاہیئے۔

واقعے کے دوران اردگرد موجود افراد بھی جمع ہونا شروع ہوگئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد شہری اپنی گاڑیاں روک کر متاثرہ شخص کی مدد کے لیے آگے آئے اور باپ بیٹے کو تشدد سے باز رہنے کا کہتے رہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تنازعہ ممکنہ طور پر اوورٹیکنگ یا ٹریفک کے کسی معمولی جھگڑے سے شروع ہوا، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق ہونا باقی ہے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر آئے روز بااثر یا امیر گھرانوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے قانون کو ہاتھ میں لینے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ اکثر اوقات جب ایسے واقعات سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتے ہیں تو بعد ازاں معافی ناموں، صلح ناموں یا باہمی راضی ناموں کے ذریعے معاملہ ختم ہو جاتا ہے اور اصل قانونی کارروائی پس منظر میں چلی جاتی ہے۔

عوام کا مطالبہ ہے کہ قانون سب کے لیے یکساں ہونا چاہیئے اور ایسے واقعات میں صرف وقتی شور شرابے کے بجائے مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں اور مستقبل میں کسی کو بھی سرِعام تشدد یا قانون ہاتھ میں لینے کی جرات نا ہو۔

15/05/2026

Alhamdulillah
Going for hajj

عرفات کا حدودِ حرم سے باہر ہونا محض ایک جغرافیائی حقیقت نہیں… بلکہ اس کے پیچھے گہری حکمت اور روحانی معنی پوشیدہ ہیں۔اہلِ...
08/05/2026

عرفات کا حدودِ حرم سے باہر ہونا محض ایک جغرافیائی حقیقت نہیں… بلکہ اس کے پیچھے گہری حکمت اور روحانی معنی پوشیدہ ہیں۔

اہلِ علم نے اس کی نہایت خوبصورت تشریح بیان کی ہے:

کعبہ اللہ کا گھر ہے…
حرم اس کا پردہ ہے…
اور عرفات اس کا دروازہ ہے…

جب بندے اللہ کے گھر کا ارادہ کرتے ہیں تو انہیں فوراً قربِ خاص نصیب نہیں ہوتا، بلکہ پہلے دروازے یعنی عرفات پر ٹھہرایا جاتا ہے…
وہاں انسان اپنے رب کے سامنے ٹوٹ جاتا ہے…
ہاتھ اٹھاتا ہے…
آنسو بہاتا ہے…
اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہے…
اور عاجزی و انکساری کے ساتھ رحمت کا سوال کرتا ہے…

یہی اصل سفر کا آغاز ہے…
توبہ کا…
احتیاج کا…
اور اللہ کی طرف لوٹ آنے کا…

پھر جب بندے کی سچائی ظاہر ہوتی ہے تو اسے مزدلفہ کی طرف بڑھایا جاتا ہے…
جہاں دلوں کو سکون ملتا ہے اور قرب کی کیفیت مزید بڑھتی ہے…

اس کے بعد منیٰ آتا ہے…
جہاں قربانی دی جاتی ہے…
یعنی بندہ اپنے نفس، اپنی خواہشات اور اپنی محبتوں کو اللہ کے حکم کے تابع کر دیتا ہے…

اور پھر آخرکار وہ عظیم لمحہ آتا ہے…
جب پاکیزہ دل کے ساتھ اللہ کے گھر کی زیارت اور طواف کی اجازت ملتی ہے…

یہ صرف مقامات کا سفر نہیں…
بلکہ روح کا سفر ہے…
جو دروازے سے شروع ہوتا ہے…
اور قربِ الٰہی پر ختم ہوتا ہے… 🤍

02/05/2026

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے حیدرآباد پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ دیکھا کہ کراچی میں جہاں پر کیمرے لگے ہوئے ہیں وہاں تو شہری خیال کررہے ہیں لیکن جہاں نہیں ہیں وہاں ٹریفک رولز کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نے ہم نے ٹریفک سارجنٹ سے چالان کرنے کا اختیار چھین لیا ہے مگر اب ان کو جدید ڈیوائس دی ہے جس کے ذریعے وہ جہاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی دیکھیں گے وہیں اس گاڑی کی تصویر کھینچیں گے جو وائی فائی کے ذریعے فوراً سیف سٹی کنٹرول روم میں پہنچے گی اور اس شہری کا فوراً چالان جاری ہوجائے گا۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share