VOICE OF BALDIA TOWN

VOICE OF BALDIA TOWN Voice of Baldia Town Sharing stories,knowledge and updates about our community
Con: +92 319 8960720

14/11/2025

عابدآباد میں قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرین پر پولیس تشدد ، ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن راؤ شبیر کو معطل کردیا

13/11/2025

عابد آباد میں عوام کا گراؤنڈ پر قبضے کیخلاف احتجاج ۔۔پولیس کا لاٹھی چارج اور گرفتاریاں ۔۔

13/11/2025

لائٹ ہاؤس کی دکانوں میں آتشزدگی ۔۔۔اللہ رب العزت رحم فرمائے

12/11/2025

بہترین کام ۔۔۔بلدیہ ٹاؤن میں اسی طرح محلہ کمیٹیاں بنا کر اپنے علاقے کو خوبصورت اور بہتر بنانے پر توجہ دی جائے تو کافی بہتری نظر آسکتی ہے

یہ بچہ لاپتہ ہے پوسٹ شئیر کرکے تلاش میں مدد کیجئے محمد مصطفےٰ ولد محمد خرمسیکٹر 9/C سعیدآباد بلدیہ ٹاؤن کراچی 0370233373...
11/11/2025

یہ بچہ لاپتہ ہے پوسٹ شئیر کرکے تلاش میں مدد کیجئے

محمد مصطفےٰ ولد محمد خرم
سیکٹر 9/C سعیدآباد بلدیہ ٹاؤن کراچی
03702333735
03171015605

ایک  بچہ *"عبداللہ ولد عبد العظیم"* *اتحاد ٹاؤن خیبر چوک کراچی، کا رہائشی بتارہا ہے* مددگار 15 اسے تھانہ نارتھ ناظم آباد...
11/11/2025

ایک بچہ *"عبداللہ ولد عبد العظیم"* *اتحاد ٹاؤن خیبر چوک کراچی، کا رہائشی بتارہا ہے* مددگار 15 اسے تھانہ نارتھ ناظم آباد لیکر آئے ہیں۔

یہ بچہ گزشتہ *2 ہفتے* سےگھر سے نکلا ہوا ہے۔

اگر کسی کو اس بچے کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو فوراً اس نمبر پر رابطہ کریں:

*📞03163300335*
*ASI Asif P.S North Nazimabad*

اللہ تعالیٰ اسے اپنے والدین سے جلد ملا دے۔
*جزاکم اللہ خیرا کثیرا 🌹*

10/11/2025

فوری نوٹس لیا جائے ۔۔۔انتہائی خطرناک یہ گڑھے کسی کی جان لیں گے تو شاید کسی کو جاگ آئے ۔۔۔مواچھ موڑ سے روبی موڑ تک فوری طور پر اس سڑک کے درمیان موجود گڑھوں کو فوری بند کیا جائے ۔۔۔
شئیر کیجئے کیونکہ یہ گڑھے آپ کیلئے بھی جان لیوا ہوسکتے ہیں کسی بھی وقت

10/11/2025

شاباش اکرم اعوان چیئرمین یوسی دس ۔۔۔۔اپنی یوسی کی عوام کیلئے ایک بہترین کام کا آغاز ۔۔۔علاقے کے نوجوانوں کا اس کام میں بھرپور ساتھ دینے کا عزم

سعودی عرب کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی جانب سے سیاحت پرچھبیسویں جنرل اسمبلی کا انعقادپاکستان کی نمائندگی کیلئے سندھ کے ...
09/11/2025

سعودی عرب کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی جانب سے سیاحت پرچھبیسویں جنرل اسمبلی کا انعقاد

پاکستان کی نمائندگی کیلئے سندھ کے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کانفرنس میں شریک ہوئے،

رکن سندھ اسمبلی آصف موسی پاکستان ٹواریزم ڈیپارٹمنٹ کارپوریشن سے آفتاب رانا بھی شریک،

یواین ٹوارزم چھبیسویں جنرل اسمبلی میں 160 ممالک سے سیاحت کے وزراء شریک ہیں،

سعودی حکومت کی جانب سے یواین ٹواریزم جنرل اسمبلی کے انعقاد پر پاکستان حکومت کی طرف سے اس اقدام کو سراہتے ہیں، سید ذوالفقار علی شاہ

سعودی وزیر سیاحت احمد بن عقیل الخطيب کی جانب سے میزبانی اور کانفرنس کے انعقاد پر مشکور ہیں، سید ذوالفقار علی شاہ

پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سندھ کے وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے مختلف ممالک کے وزراء سے ملاقات کی

پاکستان اس وقت سیاحت کے حوالے سے دنیا بھر میں اپنا الگ مقام رکھتا ہے، سید ذوالفقار علی شاہ

مذہبی اور تاریخی سیاحتی مقامات عالمی سطح پر توجہ کا مقام بنے ہوئے ہیں، سید ذوالفقار علی شاہ

سیاحت سے کئی ممالک نے اپنے معاشی حالات بدلے ہیں، سید ذوالفقار علی شاہ

پاکستان حکومت بالخصوص سندھ میں ہم ایکوٹوارزم سمیت ڈزرٹ سفاری اور
تاریخی سیاحت پر فوکس کررہے ہیں، سید ذوالفقار علی شاہ

08/11/2025

شیر شاہ پل پر کل ہونے والے حادثے کے بعد ٹریلر کو انتہائی مہارت کیساتھ دو کرینوں کی مدد سے سیدھا کیا گیا ۔۔ویڈیو دیکھئیے

ضلع کیماڑی موچکو پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کامیاب کاروائی۔بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے چار منشیات ڈیلر گرفتار...
08/11/2025

ضلع کیماڑی موچکو پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کامیاب کاروائی۔

بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے چار منشیات ڈیلر گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

22 ویلر ٹرالر کے زریعے بلوچستان سے کراچی کروڑوں روپے مالیت کی 11 کلو سے زائد منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

کاروائی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی نگرانی میں چوکی انچارج مشرف کالونی سب انسپکٹر محمد علی نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک سے منسلک چار ملزمان 1- احسان اللہ، 2- شاھد ابراھیم، 3- عرفان علی ذور 4- برادی ملاح کو گرفتار کرلیا گیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

دوران کاروائی ملزمان کے قبضے سے 7200 گرام آئس، 2600 گرام ویڈ اور 1640 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

منشیات 22 ویلر ٹرالر کے زریعے بلوچستان سے کراچی اسمگل کی گئی تھی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

مشرف کالونی 500 کوارٹر کے پاس منشیات ٹرالر سے دوسری گاڑیوں میں منتقل کی جارہی تھی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

موقع سے 22 ویلر ٹرالر، رکشہ اور موٹر سائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

قبضہ میں لئے گئے رکشہ اور موٹر سائیکل کے زریعے منشیات دیگر مقامات پر ڈلیور کی جانی تھی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ موچکو میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزمان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

_*Media Cell Keamari Police*_

Address

Karachi
75760

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VOICE OF BALDIA TOWN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to VOICE OF BALDIA TOWN:

Share