Islamic World

Islamic World it's official page of Islamic World

03/10/2025
30/09/2025

فَلَمَّاۤ اَلۡقَوۡا قَالَ مُوۡسٰی مَا جِئۡتُمۡ بِہِ ۙ السِّحۡرُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ سَیُبۡطِلُہٗ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُصۡلِحُ عَمَلَ الۡمُفۡسِدِیۡنَ ﴿۸۱﴾

سو جب انہوں نے ڈالا تو موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا کہ یہ جو کچھ تم لائے ہو جادو ہے ۔ یقینی بات ہے کہ اللہ اس کو ابھی درہم برہم کئے دیتا ہے اللہ ایسے فسادیوں کا کام بننے نہیں دیتا

30/09/2025

‏اور پھر وہ اللہ حقیقت دیکھا دیتا ہے
ہر رشتے کی
ہر محبت کی
اور فرماتا ہے بتا کون ہے تیرا میرے سوا

30/09/2025
30/09/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہزاروں مقامات پر فقر کی روح قُرآنی کی بے پردہ نمائندگی کرتا ہے؟
جب خودی کو قاہری اپنی نظر آتی ہے تو یہ مقام سُلطانی کہلاتا ہے۔
یہی مقام مومن کی قُوّتوں کا عیار ہے اور اسی مقام سے آدم ظِلّ سُبحانی ہے۔
یہ جبر و قہر نہیں بلکہ عشق و مستی ہے، کیونکہ جبر و قہر سے جہاں کا بانی نہیں بن سکتا۔
کیا آپ غلامی میں مبتلا ہیں؟ کیا آپ فقر کی نگہبانی نہیں کر سکتے؟
مثال کے طور پر، ماہ چمکتا تھا جس کا داغِ سجود تھا، لیکن اب فرنگی نے وہ مسلمانی خرید لی ہے۔
اب تو آفتاب کا حریف بن گیا ہے، لیکن تیرے ستاروں میں وہ دُرخشانی نہیں رہی۔

30/09/2025

رُوح اسلام کی ہے نُورِ خودی، نارِ خودی
زندگانی کے لیے نارِ خودی نور و حضور
یہی ہر چیز کی تقویم، یہی اصلِ نمود
گرچہ اس رُوح کو فِطرت نے رکھا ہے مستور
لفظِ ’اسلام، سے یورپ کو اگر کد ہے تو خیر
دوسرا نام اسی دِین کا ہے ’فقرِ غیور‘!

30/09/2025

سوچا بھی ہے اے مردِ مسلماں کبھی تُو نے
کیا چیز ہے فولاد کی شمشیرِ جگردار
اُس بیت کا یہ مصرعِ اوّل ہے کہ جس میں
پوشیدہ چلے آتے ہیں توحید کے اسرار
ہے فکر مجھے مصرعِ ثانی کی زیادہ
اللہ کرے تجھ کو عطا فقر کی تلوار
قبضے میں یہ تلوار بھی آجائے تو مومن
یا خالدِؓ جانباز ہے یا حیدرؓ کرار

30/09/2025

اگرچہ زر بھی جہاں میں ہے قاضی الحاجات
جو فقر سے ہے مَیّسر، تونگری سے نہیں
اگر جواں ہوں مری قوم کے جسوُر و غیور
قلندری مری کچھ کم سکندری سے نہیں
سبب کچھ اور ہے، تُو جس کو خود سمجھتا ہے
زوال بندۂ مومن کا بے زری سے نہیں
اگر جہاں میں مرا جوہر آشکار ہُوا
قلندری سے ہُوا ہے، تو نگری سے نہیں

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic World posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share