05/08/2020
کراچی الرٹ ویدر اپڈیٹ مون سون سسٹم 4، اپڈیٹ نمبر 2:
مون سون سسٹم جو کہ ایک ہوا کا کم دباؤ ہے کل سے سندھ میں اپنا اثر دکھانا شروع کردیگا جسکے زیراثر کل سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے جو کہ لگاتار 2 سے 3 دن تک چلے گا، اس دوران تیز ہواوں کے جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے جنکی رفتار 60km/h یا اس سے زیادہ کی ہوسکتی ہے، تیز بارشوں کی وجہ سے پچھلیے سپیل کی طرح اربن فلوڈنگ کا بھی خطرہ ہے جس سے کچھ علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔
ضروری اطلاع: سوشل میڈیا پر کچھ پیجز اور گروپزکی جانب سے خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے کہ اس سسٹم سے سمندری طوفان اور شدید بارشوں کا امکان ہے،اس طرح کی کسی بات پر یقین نہ کریں اس طرح کی صورتحال کا قطعی کوئی امکان نہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں صرف مون سون کی معمول کی بارشوں کا امکان ہے۔
رپورٹ: بلال
امیج ڈیٹا: