12/08/2025
تحریر ریسرچ مسعود زیدی :- . . چینی سائنسدان کوشاں ہیں کہ چاند سے سورج کی توانائی
ہیلیم گیس فیوذن توانائی لاکر اسکا ری ایکٹر بنائیں اور دنیا کو پیٹرول گیس کی توانائی سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا دلائیں جاپان بیلٹ کے ذریعہ شمسی توانائی کے حصول کیلئے کوشاں ہے اور ان ممالک کی حکومتیں اور پالیسی ساز ان منصوبوں کیلئے تمام تر وسائل فراہم کر رہے ہیں
جبکہ ہماری پارلیمنٹ اور پالیسی ساز دن رات کوشاں ہیں اشرافیہ کو بہترین مراعات کسطرح فراہم کرنی ہیں اور اس مردار عوام کی کھال کہاں کہاں سے اور کس کس طرح اتارنی ہے تاکہ بیچاری تمام اشرافیہ سول ملٹری بیورو کریٹس عدلیہ تاجروں صنعتکاروں اور تمام خوشحال طبقات کو مزید خوشحالی کسطرح پہچانی ہے تاکہ یہ بیچارہ مظلوم طبقہ کسی بھی مشکل صورتحال سے محفوظ رہ کر اپنے فرائض منصبی عوام کی کھال بہتر طریقہ سے اتارنے کی ذمہ داریاں بحسن خوبی ادا کرتا رہے
یہی ہماری ترقی کا اصل راز ہے کہ ہمارے حکمران دن رات بہت فکر مند رہتے ہیں کہ خدانخواستہ عوام کو کہیں سے کوئی بہتری نصیب ہی نہ ہوسکے ورنہ یہ سالے اس اشرافیہ کی خدمت بہتر طریقہ سے کرنے کے قابل ہی نہیں رہیں گے اس ہی وجہ سے یہ سب ملکر عوام کے ڈنڈا دیے رکھتے ہیں اشرافیہ اس سلسلہ میں سب ایک اور سب ہی نیک ہے اور پوری دلجمعی کیساتھ
عوام کی فکر میں موٹی سے موٹی ہوتی جارہی ہے امیر امیر تر اور غریب غریب تر کی۔ مشکل مشق کس کس طرح اشرافیہ جاری رکھے ہوۓ ہے یہ انکا ضمیر ہی جانتا ہے ان ہی مشکلات کے سبب انکا ضمیر بیچارہ فوت ہوچکا ہے کم سے کم ناشکری عوام انکی اس چابکدستی کو خراج تحسین ہی پیش کردے
۔۔۔۔پاکستان زندہ باد یوم آزادی بہت بہت مبارک کالے انگریز کی اس غلام قوم کو