SM News HD

SM News HD SM News HD is one Complate source of the news and updates happening all over Pakistan

اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور ہاد علی چھٹہ کو رہائی کے فورا بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا
17/09/2026

اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور ہاد علی چھٹہ کو رہائی کے فورا بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا

17/09/2026

دریک عیدگاہ کے مقام پر ہونے والے گرینڈ اجلاس میں وکلاء حضرات سے بھرپور شرکت کی اپیل

‏عوام راج تحریک کا نام ہی عوام راج تحریک کا نظریہ ہے، نہ بھٹو راج، نہ شریف راج، نہ خان راج، نہ فوجی راج، صرف عوام کا راج...
17/09/2026

‏عوام راج تحریک کا نام ہی عوام راج تحریک کا نظریہ ہے، نہ بھٹو راج، نہ شریف راج، نہ خان راج، نہ فوجی راج، صرف عوام کا راج، اقرار الحسن

اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں سید الطاف حسین شاہ ایگزیکٹو ممبر کی نشست پر کامیاب ہو...
17/09/2026

اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں سید الطاف حسین شاہ ایگزیکٹو ممبر کی نشست پر کامیاب ہو گئے۔ ان کی کامیابی پر تاجر برادری، دوستوں، ساتھیوں اور کاروباری حلقوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سید الطاف حسین شاہ نے کامیابی پر معزز ممبران اور ووٹرز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان پر کیے گئے اعتماد اور حمایت کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے کاروباری برادری کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر اور کاروباری برادری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اس لیے ان کے مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور چیمبر کی مؤثر نمائندگی کے لیے اجتماعی کوششوں کو آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سید الطاف حسین شاہ نے کہا کہ وہ اپنے ووٹرز کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آئندہ بھی اتحاد، مشاورت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ کاروباری برادری کی آواز بننے کی کوشش کریں گے۔

17/09/2026

چین، جاپان، ترکی، آذربائیجان جہاں بھی گئی، جہاز میں گئی ہوں، آئندہ بھی جاؤں گی، تھینک یو ویری مچ،مریم نواز شریف

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نامزد صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، ...
17/09/2026

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نامزد صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کا تعلق پونچھ ڈویژن سے ہے اور صدر آزاد کشمیر کے لیے ان کی نامزدگی اس لحاظ سے خصوصی اہمیت رکھتی ہے کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں اور خطوں کو سیاسی نظام میں اہمیت اور نمائندگی دی جا رہی ہے۔

یہ فیصلہ علاقائی توازن، سیاسی شمولیت اور آزاد کشمیر کے تمام علاقوں کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ پونچھ سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی اس بات کا واضح پیغام ہے کہ ریاست کے ہر خطے کی اہمیت اور کردار کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لندن دورے کے لیے استعمال کیے گئے سرکاری طیارے کے اخراجات کی مد میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94...
17/09/2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لندن دورے کے لیے استعمال کیے گئے سرکاری طیارے کے اخراجات کی مد میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے حکومت پنجاب کو منتقل کر دیے۔

ذرائع کے مطابق رقم نیشنل بینک آف پاکستان کی ویلنشیا برانچ لاہور میں جمع کروائی گئی، جبکہ ادائیگی کے لیے بینک آف پنجاب (BoP) کا چیک نمبر 2002498721 استعمال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم پنجاب حکومت کے خزانے کے اکاؤنٹ ZGBMRA میں جمع کروائی گئی ہے۔ بینک پے اِن سلپ پر 17 ستمبر 2026ء کی تاریخ درج ہے اور رقم عمر عباس نامی شہری کے ذریعے جمع کروائی گئی۔

قبل ازیں سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات کی رقم میں دو مرتبہ ترمیم کی گئی تھی، جس کے بعد حتمی رقم 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے مقرر کی گئی۔

17/09/2026

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے

17/09/2026

سپریم کورٹ سے رہائی کا حکم، شیریں مزاری بیٹی ایمان مزاری اور عادی علی چھٹہ کے حق میں فیصلے پر آبدیدہ

17/09/2026

میرا گھر میرا آشیانہ تباہ کر دیا، حسنین رفیق کا درد بھرا ویڈیو پیغام جاری

Address

Carrer Montseny 74
Karachi
52006

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SM News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share