𝙏𝙚𝙝𝙌𝙚𝙚𝙌 𝙉𝙚𝙬𝙨 𝙊𝙛𝙛𝙞𝙘𝙞𝙖𝙡

  • Home
  • Pakistan
  • Karachi
  • 𝙏𝙚𝙝𝙌𝙚𝙚𝙌 𝙉𝙚𝙬𝙨 𝙊𝙛𝙛𝙞𝙘𝙞𝙖𝙡

𝙏𝙚𝙝𝙌𝙚𝙚𝙌 𝙉𝙚𝙬𝙨 𝙊𝙛𝙛𝙞𝙘𝙞𝙖𝙡 tehqeeq news channel

05/06/2025

حب: ذرائع کے مطابق نئے تعمیر شدہ ساکران روڈ پر فیضانی بیکری والے سڑک کو توڑ کر ٹینٹ لگایا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ہر دکاندار نے اسی طرح سڑک کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا تو یہ نئی سڑک چند ہی دنوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔

عوامی مطالبہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر حب اور اسسٹنٹ کمشنر حب فوری طور پر نوٹس لیں اور سڑک کی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے پیسوں سے بننے والی یہ سڑک ضائع نہ ہو۔

20/02/2025
08/02/2025
بی ایس او (پجار) کے سابق مرکزی عہدیدار اور نیشنل پارٹی کے رہنما افتخار کریم کے ساتھ پچھلے دنوں واقع پیش آنے پر قبائلی  م...
07/07/2024

بی ایس او (پجار) کے سابق مرکزی عہدیدار اور نیشنل پارٹی کے رہنما افتخار کریم کے ساتھ پچھلے دنوں واقع پیش آنے پر قبائلی میڑھ جس میں سردار باول خان کلوئی رند، میر سرفراز رند و دیگر قبائیلی عمائدین کے ہمراہ افتخار کریم کی اور اُسکے رشتہُ داروں کی موجودگی میں نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے رہائش گاہ پر تشریف لائے، قبائلی میڑھ کو عزت بخشتے ہوئے صلح کیا گیا۔ اور دعائے خیر کی گئی۔
اس موقع پر حاجی عبدالصمد رند، عبید لاشاری، محمود رند، رحیم لہڑی، ریاض زہری، غلام سرور حاجی ملنگ جان چیئرمین اشرف بلوچ، واجہ ماسٹر عبدالحمید، نصر اللہ رند، ذاکر دھانی و دیگر دوست موجود تھے۔

02/06/2024

حب : صوبائی وزیر صنعت وحرفت میرعلی حسن زہری کی حب آمد

صوبائی وزیر صنعت و حرفت بلوچستان ترجمان آصف علی زرداری برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے حب کے مختلف علاقوں میں آٹے بیگ تقسیم کئیے

میر علی حسن زہری نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ مستحقین میں خود آٹے کے تھیلے تقسیم کئیے

اس ضمن میں پتھر کالونی، جنگی گوٹھ ، زہری کالونی جبکہ دارو ہوٹل ، لیبرکالونی کے لوگوں سمیت ملحقہ علاقے کے مستحقین میں بھی آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے

آج پندرہ سو زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے ۔ شدید گرمی میں میر علی حسن زہری نے تقسیم کی نگرانی خود کی

ضرورت مندوں مستحقین کی خدمت کا عمل جاری رہے گا خود نگرانی کروں گا : صوبائی وزیر میر علی حسن زہری

عوامی جدمت کا عمل تواتر سے جاری رہے گا ضلعی انتظامیہ نے بہتر انتظامات کئے ہیں مزید بھتری کی جانب جائیں : میر علی حسن زہری

ہمیں اپنے عوام کا احساس ہے ہر وہ اقدام جو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہوگا وہ جاری رہے گا : میر علی حسن زہری

پاکستان پیپلز پارٹی اپنے عوامی منشور کے تحت عوام ضلع حب کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی : میر علی حسن زہری

عوامی مسائل بھی بخوبی جانتے ہیں عوام کے درمیان سے ہوں مسائل کو بھی جانتا ہوں اور حل بھی کروں گا انشاء اللہ۔ میر علی حسن زہری

انشاءاللہ جلد ہی عوام کو مزید ریلیف ملنا شروع ہوگا: صوبائی وزیر بلوچستان

رواں سال بجٹ میں حب کی عوام کے لئے اربوں روپے کے اسکیمات ہیں جس سے حب کی عوام کو فائدہ پہنچے گا :میر علی حسن زہری

تعلیم، روزگار اور صحت پہ کام کرروں گا عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں : صوبائی وزیر میر علی حسن زہری

حب کی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا مخالفین نے ہمیشہ اپنا نوازی پالیسی اپنائی تھی : میر علی حسن زہری

ہم بلا تفریق عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ہمارے پاس مخالف اور اپنے کا "فرق" نہیں ہمارے لئے سب برابر ہیں : میر علی حسن زہری

حب: ڈپٹی کمشنر حب روحانہ کاکڑ سے پیپلزپارٹی حب ڈسٹرکٹ خواتین ونگ کی صدر اور کونسلر دربی بی بزنجو کی ملاقات ۔ اس موقع پر ...
22/05/2024

حب: ڈپٹی کمشنر حب روحانہ کاکڑ سے پیپلزپارٹی حب ڈسٹرکٹ خواتین ونگ کی صدر اور کونسلر دربی بی بزنجو کی ملاقات ۔ اس موقع پر پی پی پی رہنماء نے ڈپٹی کمشنر کو حب میں خواتین کے حقوق ان کی تعلیم اور دیگر عوامی مسائل سے آگاہ کیا اور کہاکہ ضلعی انتظامیہ کو خواتین کا اعتماد بڑھانے ان کی سرپرستی و حوصلہ افزائی کے لئے حکومتی سطح پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ ڈپٹی کمشنر حب روحانہ کاکڑ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ حکومت کے وژن اور پروگرام کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کررہی ہے جس میں خواتین کی تعلیم و دیگر حقوق سے متعلق کام کیا جارہاہے خواتین کو معاشرے کا بااعتماد شہری بنانے میں ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی کردار نبہائے گی ۔

21/05/2024

حب : پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر حسنہ بانو زہری لیبر کالونی میں امدادی آٹا تقسیم کر رہی ہیں سینیٹر حسنہ بانو زہری نے کہا کہ وہ عوامی جماعت سے تعلق رکھتی ہیں جو صرف غریب عوام کی مدد کے لئے اپنا مشن ادا کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہ ضلع حب سمیت بلوچستان کی عوام کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گی اور خصوصاً خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے وہ عملی اقدامات اٹھائے گئیں انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی اور خوشحالی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہوگی

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝙏𝙚𝙝𝙌𝙚𝙚𝙌 𝙉𝙚𝙬𝙨 𝙊𝙛𝙛𝙞𝙘𝙞𝙖𝙡 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 𝙏𝙚𝙝𝙌𝙚𝙚𝙌 𝙉𝙚𝙬𝙨 𝙊𝙛𝙛𝙞𝙘𝙞𝙖𝙡:

Share