Aanch News

Aanch News "پاکستان کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دینگے" A dynamic news channel in Urdu, It is a part of the Aanch Digital Network, which is a subsidiary of Aanch Media Group.

Additional information Aanch News HD is a Pakistani news channel committed to bring you up-to-the minute news & featured stories from around Pakistan & all over the world.

zامیر قطر نے وزیر اعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لیامیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی دورہ ...
24/06/2026

zامیر قطر نے وزیر اعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی
امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے رواں سال کے آخر میں دورے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان نہایت خوشگوار اور دوستانہ گفتگو ہوئی۔

پرائم منسٹر آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق امیر قطر نے وزیر اعظم کو پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارکباد دی، اور ان کی قیادت کو سراہا، شیخ تمیم بن حمدالثانی نے پاکستان کی امن کی کوششوں کیلیے قطر کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے امن کی کوششوں میں مسلسل اور بھرپور تعاون پر قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی انتھک کوششوں اور قطر سمیت برادر ممالک کی بدولت ممکن ہوئی۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات کے پہلے دور پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے اتفاق کیا کہ مثبت پیشرفت جاری رہنی چاہیے تاکہ مذاکرات کامیاب ہو سکیں، مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچانے سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ شیخ تمیم بن حمدالثانی نے برزان گیس تنصیب واقعے میں پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے امیر قطر کی ہمدردی پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے امیر قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جسے شیخ تمیم بن حمدالثانی نے قبول کرتے ہوئے رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے آئندہ دنوں قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

خیبرپختونخوا فنانس بل 2026-27 منظور، نئے ٹیکس شامل، جرمانوں میں اضافہپشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے 2026-27 کے فنانس بل ک...
24/06/2026

خیبرپختونخوا فنانس بل 2026-27 منظور، نئے ٹیکس شامل، جرمانوں میں اضافہ
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے 2026-27 کے فنانس بل کی منظوری دے دی جس میں نئے ٹیکس شامل کیے گئے ہیں اور بعض جرمانوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

فنانس بل کے مطابق کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں پر پہلی مرتبہ 5 فیصد ٹیکس عائد، پی او ایس اور ای انوائسنگ مشین نہ لگانےپرجرمانہ 2 لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ کیا گیا۔

مسافر گاڑیوں پر عائدٹیکس میں ردوبدل، رکشوں، وینزاوربسوں کیلئے نئی سالانہ ٹیکس شرح مقرر کی گئی ہے۔ کاروبار کو کیپرا کےساتھ رجسٹرڈ نہ کرنے پر 4لاکھ روپے جرمانہ یاایک سال کی سزا ہو سکتی ہے۔

ٹیکس فراڈ پر 5لاکھ یا واجب الاداٹیکس کا 5 فیصد جرمانہ اور 5سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی، کاروباری لین دین بینک کے ذریعے نہ کرنے پر 50ہزار روپے جرمانہ اور 6ماہ تک قید کی سزا دی جا سکےگی۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس ہوٹل مالک نہیں بلکہ قیام کرنے والا ادا کرتا ہے۔

عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے سخت قوانین کا نفاذعراق نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا شرائط جاری کر دیں، وزارت نے ...
24/06/2026

عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے سخت قوانین کا نفاذ
عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا شرائط جاری کر دیں، وزارت نے زائرین اور زیارت گروپ آرگنائزرز کو عراقی ویزا قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، پاکستان نے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے انتہائی اہم ہدایات جاری کی ہیں، جس کے مطابق عراقی حکومت نے زیارت ویزا کے غلط استعمال اور غیر قانونی قیام کو روکنے کے لیے سخت ترین قانونی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیملی ویزا پر اکیلے سفر کرنے والے افراد کو عراق میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی، 50 سال سے کم عمر اکیلے مرد زائرین کے عراق میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

ویزا مسترد ہونے یا انٹری نہ ملنے کی صورت میں ویزا فیس واپس نہیں ہوگی، عاشورہ اور اربعین کے لیے ایک ہی ویزا استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ عراقی ویزا صرف 30 دن کے لیے کارآمد ہوگا، زائد قیام پر جرمانے، بے دخلی اور تاحیات عراق میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔ پاکستانی زائرین کے پاسپورٹ عراق پہنچنے پر عراقی امیگریشن حکام کی تحویل میں رہیں گے۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان  نے بتایا ہے کہ پہلے 2 دن میں رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ترجمان نے ب...
24/06/2026

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پہلے 2 دن میں رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ آن لائن پورٹل سے 46 ہزار افراد گھر بیٹھے رجسٹرڈ ہوئے، جبکہ پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے 5 ہزار افراد گھر بیٹھے رجسٹرڈ ہوئے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ 41 ہزار افراد نے سرکاری اسکیم، 10 ہزار افراد نے پرائیویٹ حج کا انتخاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب سے 24 ہزار، سندھ سے 16 ہزار، خیبر پختون خوا سے 7 ہزار، اسلام آباد سے 3 ہزار افراد نے رجسٹریشن کروائی جبکہ بلوچستان سے 8 سو، کشمیر سے 260 اور گلگت بلتستان سے 77 عازمین رجسٹرڈ ہوئے۔ ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ عازمین میں 30 ہزار مرد، 21 ہزار خواتین شامل ہیں، رجسٹرڈ عازمینِ حج میں 30 سے 48 سال کے افراد کی تعداد نمایاں ہے۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور تاریخ رقم کردی ہے۔پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رو...
24/06/2026

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور تاریخ رقم کردی ہے۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 6 مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز ازبکستان کے خلاف میچ میں حاصل کیا ہے۔

رونالڈو نے میچ کے چھٹے منٹ میں جواؤ کینسلو کے شاندار کراس پر دائیں پیر سے گول کیا اور ورلڈ کپ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اسٹار فٹبالر نے 2006، 2010، 2014 میں ایک، ایک، 2018 میں 4 اور 2022 میں بھی ایک گول کیا تھا۔

علاوہ ازیں 41 سالہ فٹبالر اس کے ساتھ ورلڈ کپ تاریخ کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ گول اسکورر بھی بن گئے ہیں جبکہ یہ ریکارڈ کیمرون کے راجر میلا کے پاس برقرار ہے۔

لیونل میسی بھی اس سال چھٹے ورلڈ کپ میں شریک ہیں تاہم وہ ہر ایڈیشن میں گول کرنے کا اعزاز حاصل نہیں کر سکے۔

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کا احترام ہے  لیکن وہ تحریک انصاف کے درمیان بیٹھ...
24/06/2026

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کا احترام ہے لیکن وہ تحریک انصاف کے درمیان بیٹھے عجیب و غریب لگتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن ماضی کی غلطیاں بھلا کر میثاق جمہوریت پر دستخط کرے، ماضی میں ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہوں گی مگر پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے ماضی سے سیکھا، میثاق جمہوریت کیا، 90 کی دہائی کی سیاست سب کے سامنے ہے، ایوان کا تقدس یقینی بنانا ہر رکن کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی ایوان میں ماضی میں کشیدگی دیکھی اور دست و گریباں بھی ہوئے لیکن بے نظیر بھٹو شہید سے میثاق جمہوریت ہوا اور تعلقات بہتر ہوئے، ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں ان سے بھی ہوئی ہیں، آج اپوزیشن والے میثاق جمہوریت کریں لیکن ماضی کے کارنامے مت بھولیں، شہباز شریف کل اپوزیشن لیڈر کے پاس گئے تھے، ماضی میں ایسا نہ تھا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آئین اور جمہوری روایات کو جتنا بانی پی ٹی آئی نے نقصان پہنچایا کسی نے نہیں پہنچایا، ان کی پارٹی کے اندر جمہوریت نہیں یہ کس جمہوریت کی بات کرتے ہیں، ان کے دور میں یہ اراکین ہم سے بات نہیں کرتے تھے کہ وہ ناراض نہ ہو جائے، تحریک انصاف نے پارلیمانی نظام اور سیاست کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کی کوئی روایات ہی نہیں، ایک شخص کے تابع ہو کر کوئی پارٹی نہیں چل سکتی جب کہ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کا احترام ہے لیکن وہ تحریک انصاف کے درمیان بیٹھے عجیب و غریب لگتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف بہت محنت سے اپنا کام کرتے ہیں، آزاد جموں و کشمیر کے...
24/06/2026

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف بہت محنت سے اپنا کام کرتے ہیں، آزاد جموں و کشمیر کے مسائل حل کرنے کے لیے سیاسی انداز میں کوشش کی گئی لیکن ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کے لیے بھی تیار نہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، لیکن کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کہ کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں، ایسے وزیر کیوں ہیں جو کہیں کہ راولاکوٹ کے شہری کشمیری نہیں، وزیراعظم کو اپنی ٹیم کو کنٹرول کرنا چاہیے، ایک وفاقی وزیرنے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی وزیر کہے کہ ہم جیب میں 12سیٹیں لےکر آتے ہیں تو کیسے اس کا ساتھ دیں، راجہ پرویز اشرف نے خواجہ آصف کو اپنی بات واپس لینے کا موقع دیا، وزیر دفاع معافی مانگنے کے لیے تیار نہیں تو اس وزیر کا ساتھ کیسے دیں؟

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا وزیراعظم مثبت انداز سے کام کرکے ملک کو مسائل سے نکالنا چاہتے ہیں، آزاد جموں و کشمیر کے مسائل حل کرنے کے لیے سیاسی انداز میں کوشش کی گئی، ایک وزیر کچھ دوسرا کچھ بات کرتا ہے، وزیراعظم اس کو کنٹرول کریں ورنہ وقت گزرنے کے ساتھ مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

کراچی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کراچی کے دوستوں کو بتاتا ہوں کہ آپ کے مسائل پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں کابینہ میں بیٹھے آپ کے ارکان کے ساتھ ہیں، آپ کے کابینہ میں بیٹھے دوست آپ سے غلط بیانی کر رہے ہیں، پی ڈی ایم میں جو معاہدہ ہوا تھا اس میں آڑے خود ایم کیو ایم کے وزرا آئے، مجھ پر اور پیپلزپارٹی پر بےشک تنقید کریں مگر اپنے وزراء سے پوچھیں، آپ اگر سمجھتے ہیں کہ کراچی کے مسائل حل نہیں ہوتے آپ کو لالی پاپ مل رہا ہے تو آپ حکومت کو چھوڑیں اور الگ ہو جائیں، کیا کراچی زیادہ اہم ہے یا یہ کرسیاں زیادہ اہم ہیں۔

اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی سال 2024-25ء کیلئے آڈٹ سال 2025-26ء کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ناقص پ...
24/06/2026

اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی سال 2024-25ء کیلئے آڈٹ سال 2025-26ء کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ناقص پروفائلنگ اور نظام اور ضابطے کی کمزوریوں کے باعث سرکاری ملازمین، گاڑیوں کے مالکان اور دہری اندراج رکھنے والوں سمیت 6 لاکھ سے زائد نااہل افراد کو اربوں روپے کی بے ضابطہ ادائیگیاں کی گئیں۔

آڈٹ میں بی آئی ایس پی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (بی آئی ایس پی ایم آئی ایس) میں شریک حیات کے ڈیٹا کی پروفائلنگ میں سنگین کمزوریاں سامنے آئیں، جن کے تحت 601850 کیسز میں 25 ارب روپے سے زائد مالی مسائل کی نشاندہی کی گئی۔

دی نیوز کے پاس موجود سرکاری آڈٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 2024-25ء کے دوران بی آئی ایس پی نے غیر مشروط نقد منتقلی (یو سی ٹی) پروگرام کے تحت 12078 سرکاری ملازمین، پنشنرز یا ان کے شریک حیات کو 515.712 ملین روپے ادا کیے، حالانکہ 24 دسمبر 2019ء کو وفاقی کابینہ کی ہدایت کے تحت سرکاری ملازمین اور ان کے شریک حیات کو اس پروگرام سے واضح طور پر خارج کیا گیا تھا۔

ان بے ضابطہ ادائیگیوں کی تفصیل درج ذیل ہے:

1) حاضر سروس سرکاری ملازمین: گریڈ ایک تا 16 کے 673 مستفیدین کو 25.20 ملین روپے اور گریڈ 17 کے 8 مستفیدین کو 0.09 ملین روپے ادا کیے گئے۔

2) حاضر سروس ملازمین کے شریک حیات: گریڈ ایک تا 16 کے 9124 مستفیدین کو 402.80 ملین روپے اور گریڈ 17 سے 20 کے 87 مستفیدین کو 2.54 ملین روپے ادا کیے گئے۔

3) پنشنرز: گریڈ ایک تا 16 کے 218 افراد کو 7.41 ملین روپے اور گریڈ 17 سے 18 کے 22 افراد کو 0.70 ملین روپے دیے گئے۔

4) پنشنرز کے شریک حیات: گریڈ ایک تا 16 کے 1847 مستفیدین کو 74.16 ملین روپے اور گریڈ 17 سے 20 کے 107 مستفیدین کو 2.81 ملین روپے ادا کیے گئے۔

ڈپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی (ڈی اے سی) نے ان مستفیدین کی فوری بلاکنگ اور رقوم کی واپسی کی ہدایت جاری کی ہے۔

جاپان، شمالی کوریا اور چین نے ایرانی تیل کی تیزی سے خریداری شروع کردی ہے۔ ایرانی میڈیا  کے مطابق عالمی منڈی میں ایرانی ت...
24/06/2026

جاپان، شمالی کوریا اور چین نے ایرانی تیل کی تیزی سے خریداری شروع کردی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی فروخت کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ آبنائے ہرمز کے راستے ایرانی تیل کی سپلائی بڑھنے سے عالمی مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ ایرانی تیل کی عالمی منڈی میں دستیابی سے عالمی سطح پر بھی مہنگائی میں کمی آنے لگی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے ایران کو خام تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی عارضی اجازت دے دی ہے۔

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ اس محرم الحرام اہل بیت کے طریقے پر چلتے ہوئے محبتیں پھیلائیں اور نفرتوں کو...
24/06/2026

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ اس محرم الحرام اہل بیت کے طریقے پر چلتے ہوئے محبتیں پھیلائیں اور نفرتوں کو ختم کریں، اپنے ویڈیو بیان میں مولانا طارق جمیل نے ذاکرین اور علما کرام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ مصائب اہل بیت ، شہادت اہل بیت اورفضائل اہل بیت بیان کریں لیکن کوئی ایسی بات نہ ہو جس سے اہل سنت یا اہل تشیع کو کوئی تکلیف ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خطبوں میں کوئی ایسی بات نہ آئے جس سے کسی کی دل آزاری ہو،ہم سب ایک جگہ رہ رہے ہیں، ایک دوسرے کی نفرت اور لڑائی جھگڑے سے نہ کبھی شیعہ ختم ہونگے اور نہ ہی سنی ختم ہونگے۔ البتہ بے گناہ افراد قتل ہوتے رہیں گے۔ کتنے ہزار بے گناہ اہل سنت کے قتل ہوئے،کتنے ہزاروں بے گناہ اہل تشیع کے قتل ہوئےاور آخر میں نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلا۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aanch News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aanch News:

Share